۱۰ ۔ عین نجاست کا دور ہونا 238-234

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
۹۔ تبعیت 233 - 228۱۱۔ نجاست کھانے والے حیوان کا استبرا 241-239

مسئلہ ۲۳۴ : اگر حیوان کا بدن نجس ہوجائے تو عین نجاست کا دور ہوتے ہی اس کا بدن پاک ہوجاتا ہے۔ مثلا کسی پرندے کی چونچ میں خون لگا ہو یا پرندہ کسی آلودہ چیز پر بیٹھا ہو تو عین نجاست کے دور ہوتے ہی حیوان کا بدن پاک ہوجائے گا۔
مسئلہ ۲۳۵ : اگر انسان کے جسم کا اندرونی حصہ(جیسے منہ کا یا ناک اندرونی حصہ)نجس ہوجائے تو نجاست کے دور ہوتے ہی وہ پاک ہوجاتا ہے مثلا اگر مسوڑھے سے خون آجائے اور لعاب دہن میں مل کرختم ہوجائے یا خون باہر تھوک دے تو منہ کے اندرونی حصے کاپاک کرنا ضروری نہیں ہے اگر منہ میں مصنوعی دانت لگے ہوں تو احتیاط واجب ہے کہ ان کوپاک کرے۔
مسئلہ ۲۳۶ : اگر منہ یا دانتوں میں غذا باقی رہ جائے اور منہ کے اندر خون آجائے اور یہ معلوم نہ ہو کہ غذا میں خون لگا ہے کہ نہیں تو وہ غذا پاک ہے اور خون غذا کو لگ جائے تو نجس ہے اور اس غذا کا کھانا حرام ہے۔
مسئلہ ۲۳۷ : ہونٹ یا اسی قسم کا کوئی حصہ جس کے بارے میں انسان کو معلوم نہ ہو کہ یہ بدن کا ظاہری حصہ ہے یا باطنی اگر وہ نجس ہوجائے تو س کو پاک کرنا ہوگا۔
مسئلہ ۲۳۸ : اگر بدن، لباس، فروش یا اسی طرح کی کسی چیز پرنجس گردو غبار بیٹھ جائے او ردونوںخشک ہوںتو نجس نہیں ہوں گے صرف ان کو جھاڑ دینا کافی ہے اسی طرح اگر رطوبت سرایت کرنے والی نہ ہو لیکن اگر ان میں سے کوئی ایک تر ہو تونجس ہوجائے گااور اگر گردو غبار کی نجاست یا رطوبت کی جگہ میں شک ہو توپاک ہے ۔

۹۔ تبعیت 233 - 228۱۱۔ نجاست کھانے والے حیوان کا استبرا 241-239
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma