نماز کی حالت میں بدن کا چھپانا 734_726

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
قبلہ کے احکام : 725_714نمازی کے لباس کی شرائط 735

مسئلہ ۷۲۶: نماز پڑھتے ہوئے مرد کا آگا پیچھا چھپا ہونا چاہئے۔ چاہے اس کو کوئی نہ دیکھ رہا ہو ۔ بہتر ہے کہ ناف سے زانو تک چھپالے اور اس سے بھی بہتر ہے کہ محترم افراد کے سامنے جو لباس پہنتے ہیں وہی پورا لباس نماز میں پہنیں
مسئلہ ۷۲۷ : نماز کی حالت میں عورت کا سارا جسم چھپا ہونا چاہئے حتی کہ بال اور سر بھی صرف چہرہ اور گٹوں تک ہاتھ و پاؤں کھلے رہ سکتے ہیں۔ لیکن یہ یقین کر لینے کے لئے کہ مقدار واجب کو چھپا لیا ہے تھوڑا سا چہرے کے اطراف اور گٹوں سے نیچے کو بھی چھپائے۔
مسئلہ ۷۲۸ : نماز احتیاط، بھولے ہوئے سجدہ یا تشہد بلکہ بناء بر احتیاط واجب سجدہ سہو او رقرآن کے واجبی سجدوں کے وقت بھی نماز کی طرح اپنے کو چھپانا چاہئے۔
مسئلہ ۷۲۹ : عورتوں کے لئے مصنوعی بالوں اور پوشیدہ زینتوں(جیسے ہاتھ کے کڑے وغیرہ اور گردن بند)کو بھی چھپانا واجب ہے۔
مسئلہ ۷۳۰ : اگر نماز پڑھنے میں معلوم ہوجائے کہ جس چیز کا چھپانا واجب ہے وہ ظاہر ہے تو فورا چھپالے بشرطیکہ ایسا کام نہ کرے جس سے نماز کی صورت بگڑ جائے اور اگر اس کے چھپانے میں کافی وقفہ لگ جائے تو احتیاط واجب ہے کہ اپنے کوچھپا کر نماز ختم کرکے دوبارہ پڑھے۔
مسئلہ ۷۳۱ : اگر نماز کے بعد معلوم ہو کہ مقدار واجب کو نماز کی حالت میں نہیں چھپایا تھا تو اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ ۷۳۲ : نماز میں اپنے کو درخت کے پتوں اور گھاس سے چھپایا جا سکتا ہے لیکن احتیاط مستحب ہے کہ ان چیزوں کو استعمال اس وقت کرے جب کوئی دوسری چیز نہ ہو۔
مسئلہ ۷۳۳ : اگر مٹی کے علاوہ کچھ نہ ہو تو اسی سے اپنے بدن کو چھپا کر نماز پڑھے۔
مسئلہ ۷۳۴ : اگر کوئی ننگا ہے اور نماز میں بدن کو چھپانے کے لئے اس کے پاس کچھ نہیں ہے لیکن احتمال ہے کہ آخر وقت تک کچھ مل جائے گا تو احتیاط یہی ہے کہ نماز میں تاخیر کردے اگر کچھ نہ ملے اور کوئی اس کودیکھ رہا ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھے اور اس طرح اپنی شرمگاہ کو چھپائے اور اگر کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو کھرے ہو کر نماز پڑھے اور بناء بر احتیاط واجب شرمگاہ کو ہاتھوں سے چھپالے اور رکوع و سجود اشاروں سے کرے۔ سجدہ کے لئے تھوڑا سا زیادہ جھک جائے۔

قبلہ کے احکام : 725_714نمازی کے لباس کی شرائط 735
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma