۵۔ رکوع . 943_927

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
۴۔ قرائت . 926_896 ۶۔ سجدے. 945_944

مسئلہ ۹۲۷ : ہر رکعت میں قرائت کے بعد ایک رکوع واجب ہے یعنی اتنا جھکنا کہ اگر ہاتھوں کو زانووں پر رکھنا چاہے تو رکھ سکے بلکہ احتیاط واجب ہے کہ ہتھیلیوں کوگھٹنوں پر رکھے۔
مسئلہ ۹۲۸ : جس کے ہاتھ زانو دوسروں سے مختلف ہوں مثلا اس کے ہاتھ اتنے لمبے ہوں کہ اگر تھوڑا سا جھک جائے تو ہتھیلی زانو تک پہونچ جائے یا اس کا زانو بہت نیچے ہو تو ایسے لوگ عام آدمیوں کی طرح جھکیں۔
مسئلہ ۹۲۹ : بیٹھ کر نماز پڑھنے والا رکوع کے لئے اتنا جھکے کہ کہا جائے رکوع کیا ہے۔
مسئلہ ۹۳۰ : جھکنا رکوع کی نیت سے ہو بنابراین اگر بغیر قصد کے جھکے تو اس کو رکوع نہیں شمار کیا جاسکتا۔ بلکہ کھڑا ہوجائے اور پھر رکوع کے قصد سے جھکے۔
مسئلہ ۹۳۱ : رکوع میں ذکر کرنا واجب ہے اور رکوع کا ذکر بناء بر احتیاط واجب تین مرتبہ سبحان اللہ یا ایک مرتبہ سبحان ربی العظیم و بحمدہ کہنا ہے جس کو صحیح عربی میں کہنا ضروری ہے اور مستحب ہے کہ ذکر کو تین یا پانچ یا سات مرتبہ کہے۔
مسئلہ ۹۳۲ : واجب ذکر ادا کرتے ہوئے بدن کا سکون و آرام کی حالت میں ضروری ہے۔ اور مستحب ذکر کے لئے بھی بدن کا ساکن ہونا لازم ہے اگر اس کو ذکر رکوع کے قصد سے کہے۔
مسئلہ ۹۳۳ : اگر ذکر واجب کے کہتے ہوئے کوئی دھکا دیدے یا کسی اور مجبوری کی بناء پر بدن حرکت میں آجائے تو سکون کے بعد دوبارہ کہے البتہ معمولی سی حرکت میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ ۹۳۴ : رکوع میں پہونچنے اور بدن کے ساکن ہونے سے پہلے اگر ذکر رکوع کہہ لے تو بدن کے ساکن ہونے کے بعد اعادہ کرے بلکہ اگر اس کام کا عمدا کیا ہو تو احتیاط یہ ہے کہ نماز کو بھی بعد میں دوبارہ پڑھے۔
مسئلہ ۹۳۵ : واجب ذکر کے تمام ہونے سے پہلے اگر عمدا سر کو رکوع سے اٹھا لے تو نماز باطل ہے اور اگر سہوا ایسا کیا گیا ہو تو اگر رکوع کی حالت سے خارج ہوجانے سے پہلے متوجہ ہوجائے تو بدن کے ساکن ہونے کی صورت میں دوبارہ ذکر کہے اور اگر رکوع سے خارج ہونے کے بعد متوجہ ہو تو اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ ۹۳۶ : جو لوگ رکوع کی حد تک نہیں جھک سکتے اگر وہ کسی چیز پر تکیہ کر کے جھک سکتے ہوں تو جھکیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو جتنا جھک سکتے ہوں جھکیں اور اگر بالکل جھک نہ سکتے ہوں تو بیٹھ کر رکوع کریں اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو حالت قیام میں سر کے اشارے سے انجام دیں اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو رکوع کی نیت سے آنکھوں کو بند کریںاور ذکر کریں اور رکوع سے اٹھنے کی نیت سے آنکھوں کو کھول لیں۔
مسئلہ ۹۳۷ : اگر کوئی رکوع تو کرسکتا ہے لیکن بیماری یا کسی اور مجبوری کی بناء پر واجب ذکر کی حد تک توقف نہیں کرسکتا تو حالت رکوع سے خارج ہونے سے پہلے اس شخص کو ذکر رکوع کہہ لینا چاہئے چاہے بدن ساکن نہ بھی ہو۔ اگر یہ نہ کرسکے تو اٹھتے ہوئے ذکر کو تمام کرے۔
مسئلہ ۹۳۸ : اگر کوئی بڑھاپے کی وجہ سے جھک گیا ہو یابیماری یا کسی اور مجبوری کی وجہ سے وہ رکوع کی طرح جھک گیا ہو تو نماز میں قرائت کے لئے اپنی کمر کو جتنا بھی سیدھی کر سکتا ہو کرے اور اگر یہ نہ کرسکتا ہو تو کم از کم رکوع سے پہلے کمر کو تھوڑی سی سیدھی کرے پھر رکوع مں جائے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو رکوع کے لئے ذرا اور جھک جائے بشرطیکہ حالت رکوع سے خارج نہ ہو۔ اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو احتیاط یہ ہے کہ سر سے اشارہ کرے اور قصد بھی کرے کہ اس کی حالت رکوع کا جزء شمار ہو۔
مسئلہ ۹۳۹ : رکوع واجب رکنی ہے لہذا اگر چھوٹ جائے یا ایک رکعت میں دو یا دو سے زیادہ رکوع بجا لائے تو اس کی نماز باطل ہے چاہے یہ عمدا ہو یا سہو و فراموشی کی وجہ سے ہو۔
مسئلہ ۹۴۰ : رکوع ختم کرکے سیدھا کھڑا ہونا واجب ہے پھربدن ساکن ہونے کے بعد سجدہ میں جائے اور اگر کوئی عمدا اس کام کو ترک کردے تو اس کی نماز باطل ہے۔ البتہ اگر بھولے سے ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ ۹۴۱ : اگر کوئی رکوع کو بھول جائے اور سجدہ ٴاول سے پہلے یادونوں سجدوں کے درمیان یا دوسرے سجدہ کے لئے زمین پر پیشانی لگنے سے پہلے متوجہ ہوجائے تو پلٹ جائے اور پہلے سیدھا کھڑا ہو پھر رکوع میں جائے۔
مسئلہ ۹۴۲ : رکوع میں جانے سے پہلے جب آدمی ابھی کھڑا ہی ہو اللہ اکبر کہنا مستحب ہے، رکوع کی حالت میں دونوں گھٹنوں کو پیچھے پیچھے رکھے اور پیٹھ سیدھی رکھے۔ گردن کھینچی ہوئی اور بالکل پیٹھ کے برابر ہو، اور دونوں پیروں کے بیچ میں نگاہ کرے ، رکوع سے اٹھنے اور سیدھا کھڑا ہوجانے کے بعد جب بدن ساکن ہو۔ اس وقت سمع اللہ لمن حمدہ کہے۔
مسئلہ ۹۴۳ : واجب و مستحب نماز کے درمیان احکام رکوع کے سلسلہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ حتی کہ بناء بر احتیاط واجب زیادتی رکوع میں بھی کوئی فرق نہیں ہے۔

۴۔ قرائت . 926_896 ۶۔ سجدے. 945_944
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma