آٹھویں شرط : حد ترخص تک پہنچ جائے۔ 1159_1155

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
ساتویں شرط : اس کا مشغلہ اور کام مسافر ت نہ ہو۔ 1154_1145 سفر کو منقطع کرنے والی چیزیں .1160.

مسئلہ ۱۱۵۵ : جو شخص حد ترخص تک پہنچ جائے۔ یعنی وطن یا اپنے ٹھہرنے کے جگہ سے اتنا دور ہوجائے کہ شہر کی اذان کی آواز کو نہ سنے اور شہر کے لوگ اس کو نہ دیکھ سکیں۔ لیکن شہر کی دیواروں کو دیکھنے یا نہ دیکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ البتہ ہوا میں گرد وغبار وغیرہ نہ ہو(جو دیکھنے میں رکاوٹ بنے اسی طرح شور وغل وغیرہ نہ ہو)جو سننے میں رکاوٹ بنے۔(تو وہاں سے نماز قصر ہوگی)اور اگر ان دونوں علامتوں میں سے ایک بھی ہوجائے تو کافی ہے بشرطیکہ دوسری علامت کے نہ ہونے کا یقین نہ رکھتا ہو ورنہ احتیاط یہ ہے کہ نماز قصر بھی پڑھے اور پوری بھی۔
مسئلہ ۱۱۵۶ : شہروں سے مراد وہ شہر ہیں جنہیں عرف عام میں شہر کہا جاسکے۔ ورنہ اگر کوئی شہر بہت گہرائی میں ہو یابہت بلندی پر ہو تو ان شہروں کے لئے بھی وہی حکم ہے جو عام شہروں کے لئے ہے، مثلا کتنی مسافت کے بعد عام شہروں سے اذان آواز نہیں سنائی دیتی یاشہر والے نہیں دیکھ سکتے اتنی ہی مسافت کا اعتبار کیاجائے گا۔
مسئلہ ۱۱۵۷ : اگر کسی کوشک ہو کہ حد ترخص تک پہونچا کہ نہیں یا کوئی اور آواز ہے تو نماز پوری پڑھے۔ لیکن اگر یہ معلوم ہو کہ یہ آواز تو اذان ہی کی ہے البتہ کلمات کی تشخیص نہیں ہوپارہی ہو تو احتیاط یہ ہے کہ نماز پوری بھی پڑھے اور قصر بھی۔
مسئلہ ۱۱۵۸ : اگر ایسی جگہ تک پہنچ جائے سے مناروں سے کہی جانے والی اذان کی آواز سنائی نہ دے تو وہاں سے نماز قصر پڑھے اگر چہ بہت قوی لاؤڈسپیکر سے کہی جانے والی اذان سنائی دیتی ہو۔ اسی طرح اگر کسی کی آنکھ یا کان عام لوگوں سے زیادہ کمزور یا طاقتور ہوں تو اس کا اعتبار نہیں کیا جائے گا بلکہ عام لوگوں کی آنکھ و کان کا اعتبار ہوگا۔
مسئلہ ۱۱۵۹ : مسافر اگر سفر کے دوران اپنے وطن پہونچ جائے تو ا س کی نماز وہاں پرپوری ہوگی۔ لیکن اگر وہاں سے آٹھ فرسخ یااس سے زیادہ سفر کرنا چاہے تو حد ترخص سے اس کی نماز قصر ہوجائے گی۔

ساتویں شرط : اس کا مشغلہ اور کام مسافر ت نہ ہو۔ 1154_1145 سفر کو منقطع کرنے والی چیزیں .1160.
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma