نماز ظہر وعصر کا وقت 674-672

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
نماز جمعہ 671 نماز مغربین کا وقت 680_675

مسئلہ ۶۷۲ : نماز ظہر وعصر کا وقت اول ظہر شرعی (آفتاب کا وسط آسمان سے مغرب کی طرف مائل ہونا)سے غروب آفتاب تک ہے۔ سب سے بہتر طریقہ وقت ظہر کے داخل ہونے کے معلوم کرنے کا شاخص ہے ”ایک سیدھی لکڑی یا کوئی اور چیز ہموار زمین پرعمودی طور سے گاڑ دیں سورج نکلنے کے بعد اس کا سایہ مغرب کی طرف ہوگا جیسے جیسے سورج بلند ہوتا رہے گا سایہ کم ہوتا جائے گا جب سایہ کمی کے آخری درجہ تک پہونچ جائے تو یہ ظہر ہے اور پھر جب بڑھنے لگے اور مشرق کی طرف پلٹے تو یہ نماز ظہرین کا اول وقت ہے ، البتہ بعض شہروں میں جیسے مکہ مکرمہ میں سال کے بعض دنوں میں سایہ بالکل ہی ختم ہو جاتا ہے اور آفتاب کی روشنی کامل طور سے عمودی ہوتی ہے۔ ایسی جگہوں پر جب سایہ ختم ہو کر پھر سے ظاہر ہونے لگے تو نماز ظہر و عصر کا وقت آجا تا ہے-1
۱۔ یہ بات ملحوظ رہے کہ ہمیشہ ۱۲ بجے ظہر شرعی ہوتا بلکہ کبھی ۱۲ سے پہلے ہو جاتا ہے کبھی ۱۲ کے بعد ہوتا ہے اور بارہ ایک رسمی و قرار دادی ساعت ہے شرعی نہیں ہے۔
مسئلہ ۶۷۳ : نماز ظہر و عصر دونوں کا ایک وقت مخصوص اور ایک وقت مشترک ہوتا ہے۔ نماز ظہر کا وقت مخصوص اول وقت ظہر سے اتنی دیر تک رہتا ہے جتنی دیر میںنماز ظہر پڑھی جاسکے اور نماز عصر کا مخصوص وقت جب غروب آفتاب میں صرف ایک نماز کا وقت رہ جائے تو ہوتا ہے اور اگر کسی نے اس وقت تک نماز ظہر نہیں پڑھی تو اب اس کی قضاء ہوگئی اب صرف نماز عصر پڑھے۔ ظہر کی قضاء کرے۔ ان دونوں (ظہر وعصر)کے مخصوص وقتوں کے درمیان کا وقت مشترک وقت ہوتا ہے۔
مسئلہ ۶۷۴ : اگر بھولے سے نماز ظہر پڑھنے سے پہلے نماز عصر پڑھنے لگے اور پڑھنے میں متوجہ ہوجائے تو اگر وہ وقت مشترک ہو تو عصر کی نیت سے ظہر کی نیت کی طرف پلٹ جائے اور قصد کرلے کہ جو کچھ پڑھا ہے وہ ظہر سے متعلق ہے اور باقی نماز پوری کر کے نماز عصر پڑھے اور اگر وقت ظہر کا مخصوص وقت ہو تو اس کی نماز باطل ہے پھر سے نماز ظہر شروع سے پڑھے۔

نماز جمعہ 671 نماز مغربین کا وقت 680_675
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma