کھانا پینا حرام ہے. 2267_2262

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
مسئلہ ۲۲۵۹: حلال گوشت جانور کے بھی چودہ چیزیں حرام ہیں۔ (بعض بنابر احتیاط واجب حرام ہیں) 2259کھانے کے مستحبات.2268

مسئلہ ۲۲۶۰ وہ خبیث و پلید چیز جس سے انسانی طبیعت نفرت کرتی ہے (جیسے حیوانوں کا گوبر، پیشاب، ناک کی گندگی و غیرہ) اسکا کھانا حرام ہے چاہے وہ پاک ہو۔
مسئلہ ۲۲۶۱: خاک و مٹی کا کھانا حرام ہے۔ لیکن شفاء کی نیت سے (چنے سے بھی کی مقدار) خاک شفا کے کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے اسی طرح داغستانی یا ارمنی مٹی کا بھی کھانا شفا کے لئے جائز ہے بشرطیکہ علاج کا انحصار اس کے کھانے ہی پر ہو۔
مسئلہ ۲۲۶۲: انسان کے لئے جو چیز زیادہ مضر ہو ان کا کھانا پینا حرام ہے۔ اسی طرح اگر ماہرین تصدیق کریں کہ سگریٹ ، بیٹری، حقہ و غیرہ پینے میں بہت زیادہ نقصان ہے تو ان کا استعمال بھی حرام ہے۔ نشہ آور چیزوں کا استعمال خواہ انجکشن کے ذریعہ ہو یا پینے یا کھانے کے ذریعہ ہو یا کسی اور طریقے سے ہو حرام ہے۔
مسئلہ ۲۲۶۳: اگر کسی گائے ، بھیڑ، اونٹ سے بدفعلی کیجائے تو علاوہ اس کے کہ اس کا گوشت حرام ہوجاتاہے بنابر احتیاط واجب اس کا پیشاب و پاخانہ بھی نجس ہے اور اس کا دودھ بھی حرام ہوجاتاہے اور اس حیوان کو ذبح کرکے اس کے لاش کو جلادینا چاہئے اور جس شخص نے اس حیوان سے بد فعلی کی ہے اس کو اس حیوان کی قیمت مالک کو دینا ہوگا۔
مسئلہ ۲۲۶۴: شراب پینا حرام بلکہ گناہ کبیرہ ہے۔ اور اگر کوئی شخص اس بات کے طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہ حلال سمجھنے کا مطلب خدا و رسول کی تکذیب ہے پھر بھی حلال سمجھ کرپئے تو وہ کافر ہے۔ حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا۔ تمام برائیوں اور گناہوں کی جڑ شراب ہے جو شخص شراب پیتا ہے وہ اپنے ہاتھ سے اپنی عقل کو ضائع کردیتا ہے اور اس وقت خدا کو نہیں پہچانتا، کسی گناہ کو کرنے سے نہیں ہچکچاتا، کھلم کھلا برائیوں سے منہ نہیں موڑتا، روح ایمان اور خدا کی معرفت اس کے بدن سے نکل جاتی ہے اور ناقص خبیث روح جو رحمت خدا سے دورسے اس میں رہ جاتے ہے، خدا، فرشتے، مومنین اس پر لعنت کرتے ہیں اور چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوتی اور قیامت کے دن اس کا چہرہ سیاہ ہوگا۔
مسئلہ ۲۲۶۵: شراب سے مراد ہر وہ سیال ہے جو مست کرنے والا ہو اور آب جو بھی ایک قسم کی شراب ہی ہے۔ شراب کا ایک قطرہ یا اس سے بھی کم پینا حرام ہے۔
مسئلہ ۲۲۶۶: جس دستر خوان پر شراب پی جاتی ہو اگر انسان کو ان میں سے ایک شمار کیاجائے تو اس پر بیٹھنا اور اس دستر خوان سے کچھ کھانا حرام ہے چاہے اس پر رکھی ہوئی غذا حلال ہو۔
مسئلہ ۲۲۶۷: اگر کسی مسلمان کی جان بھوک یا پیاس سے خطرہ میں ہو تو سب پر واجب ہے کہ اس کے لئے کھانے پینے کا انتظام کرکے اس کو نجات دیں۔

مسئلہ ۲۲۵۹: حلال گوشت جانور کے بھی چودہ چیزیں حرام ہیں۔ (بعض بنابر احتیاط واجب حرام ہیں) 2259کھانے کے مستحبات.2268
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma