چھٹی شرط : 773_763

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
پانچویں شرط : 762_760وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کاپاک ہوناضروری نہیں ہے ۔ 789_774

مسئلہ۷۶۳۔ خالص ریشمی لباس مردوں کے لئے حرام ہے خواه ٹوپی اور ازاربند هو اور اس میں نماز باطل ہے۔ انتہا یہ ہے کہ لباس کا استر بھی ریشمی نہ ہو۔ ہاں عورتوں کے لئے نماز میں اور نماز کے علاوہ بھی جائز ہے۔
مسئلہ۷۶۴۔ جس لباس کے لئے معلوم نہ ہوکہ خالص ریشم کاہے یاکسی اورچیزکااس کے پہننے میں اشکال نہیں ہے اوراس سے نمازبھی باطل نہیں ہوتی۔
مسئلہ۷۶۵۔ اگرریشم کارومال یااسی قسم کی دوسری چیزمرد کے جیب میں ہوتوکوئی اشکال نہیں ہے اورنمازبھی باطل نہیں ہوتی۔
مسئلہ ۷۶۶ : اگر لباس ریشم اور دوسری چیز سے مخلوط ہو تو کسی کےلئے بھی اشکال نہیں ہے لیکن اگرریشم اتنا کم ہو کہ اس کا شمار ہی نہ ہو تو مرد کے لئے جائز نہیں ہے۔
مسئلہ ۷۶۷ : اضطرار و مجبوری کی حالت میں خالص ریشمی سونے کے تار سے بنے ہوئے غصبی، مردار کے اجزاء سے بنے ہوئے لباس کے پہننے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ ۷۶۸ : اگر نجس، ریشمی سونے کی تاروں سے بنا ہوایا وہ لباس جو مردار یا حرام گوشت حیوان سے بنا ہو اس کے علاوہ دوسرا لباس ہی نہ ہو تو اسی سے نماز پڑھے۔ لیکن اگر صرف غصبی لباس ہے تو اگر ننگا نماز پڑھ سکتا ہے تو برہنہ لوگوں کے لئے جو قاعدہ بتایاگیا ہے اس کے مطابق نماز پڑھے۔
مسئلہ۷۶۹۔ اگر ایسا لباس نه هو جس میں نماز جائز ہے تو اگر ممکن هو تو خریدے یا کرایه پر لے اور اگرکوئی دوسراشخص اس کوبخش دے یاعاریتا دیدے اورزیادہ احسانمندی اورناراضگی کاباعث نہ ہوتوقبول کرلیناچاہئے
مسئلہ۷۷۰۔ بنابراحتیاط واجب انسان کوشہرت والے لباس پہننے سے اجتناب کرناچاہئے اوراس سے مراد وہ لباس ہیں جس جس میں ریا کاری کا پہلو ہو اور انسان چاہتا ہو کہ اس کے ذریعہ زہد او رترک دنیا کے لئے مشہور ہوجائے چاہے وہ کپڑے یا اس کے رنگ یاسلائی کی وجہ سے ہو۔ لیکن اگر واقعی کسی کا مقصد سادہ پوشی ہے اور ریاکاری کا پہلو نہیں ہے تو یہ صرف جائز ہی نہیں بلکہ بہترین اور عمدہ عمل ہے اور اگرکوئی شہرت کے لباس سے نماز پڑھے تو اس کی نماز باطل نہیں ہے۔
مسئلہ ۷۷۱ : ایسے لباس کا پہننا جو توہین و ذلت کا باعث ہو یا فساد کا سبب بنے تو اشکال رکھتا ہے۔
مسئلہ۷۷۲۔ احتیاط یہ ہے کہ مردعورتوں کامخصوص لباس اورعورتیں مردوں کامخصوص لباس نہ پہنیں لیکن نمازمیں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
مسئلہ۷۷۳۔ جوشخص لیٹ کرنمازپڑھ رہاہے اگربرہنہ ہوتوبنابراحتیاط واجب اس کالحاف یاگدانجس اورخالص ریشم کانہ ہو اورنہ ہی ان چیزوں کاہو جن کااوپرذکرکیاگیاہے۔البته مجبوری کی حالت میں جائز هے

پانچویں شرط : 762_760وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کاپاک ہوناضروری نہیں ہے ۔ 789_774
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma