بھولے ہوئے تشہد و سجدہ کی قضا. 1114_1107

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
سجدہ ٴ سہو کا طریقہ. 1106_1105نماز کے اجزاء و شرائط میں خلل. 1118_115

مسئلہ ۱۱۰۷: اگر کوئی نماز کے ایک یاکئی سجدوں کو بھول جائے تو نماز کے بعد قضا کرے (لیکن اگر ایک ہی رکعت کے دو سجدے بھول جائے تو نماز باطل ہے) اسی طرح اگر تشہد کو بھول گیا ہے تو بلا فاصلہ نماز کے بعد اس کی قضا کرے۔ اور تشہد و سجدہ کی قضا کرنے کے علاوہ بنابرا حتیاط واجب ہر ایک کے لئے دو سجدہ سہو بجالا ئے (لیکن جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ہے تشہد سجدہ سہو بھولے ہوئے تشہد کی جگہ کافی ہوجاتا ہے)۔
مسئلہ ۱۱۰۸ : بھولے ہوئے تشہد یا سجدہ کی قضا میں نماز کی تمام شرائط(مثلا طہارت، قبلہ دوسری شرطیں)لازم ہیں اور بلا فاصلہ نماز کے فورا بعد بجا لانی چاہئے۔
مسئلہ ۱۱۰۹ : اگر ایک سجدہ و تشہد کو بھول جائے تو احتیاط واجب ہے کہ جس کو پہلے بھولا ہو اس کی قضابھی پہلے کرے اور اگر یہ معلوم نہ ہو کہ پہلے کون سا بھولا ہے تو احتیاطا ایک سجدہ اس کے بعد ایک تشہد پھر ایک سجدہ کی قضا کرے تاکہ یقین ہوجائے کہ جس ترتیب سے بھولا ہے اسی ترتیب سے قضابجا لایا۔
مسئلہ ۱۱۱۰ : اگر نماز کے بعد کوئی ایسا کام کرڈالے جس سے صورت نماز ختم ہوجائے یانماز باطل ہوجائے (مثلا پشت بہ قبلہ ہوجائے) تو سجدہ وتشہد کی قضا کرنا ضروری ہے اور بنا بر احتیاط واجب نماز کا اعادہ کرے۔ اور اگر ایسا کام کرلیا ہوجس سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہو تو سجدہ یا تشہد کی قضا کے بعد بنابر احتیاط سجدہ سہو بجالائے۔
مسئلہ ۱۱۱۱: اگر شک ہو کہ سجدہ یاتشہد کو بھولا ہے کہ نہیں؟ تو قضا واجب نہیں ہے اور اگر یہ معلوم ہو کہ ایک کو بھولا ہے مگر کس کو بھولا ہے یہ یاد نہیں تو دونوں کی قضاکرے اور جس کو جی چاہے پہلے بجالائے۔
مسئلہ ۱۱۱۲ : اگر نمازی کے ذمہ سجدہ یا تشہد کی قضا کے ساتھ سجدہ سہو بھی ہو تو نماز کے بعد پہلے تشہد یا سجدہ کی قضا کرے اس کے بعد سجدہ سہو بجالائے۔
مسئلہ ۱۱۱۳ : اگر یہ شک ہوجائے کہ میرے ذمہ بھولے ہوئے تشہد یا سجدے کی جو قضا واجب تھی اس کو نماز کے بعد بجالایا کہ نہیں؟ چنانچہ اگر نماز کا وقت باقی ہو تو تشہد یا سجدہ کی قضا کرے اور اگر وقت گزر گیا ہے جب بھی بنا برا حتیاط واجب اس کی قضا بجا لائے اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ ۱۱۱۴ : سجدہ یا تشہد کی قضا کے لئے نماز کے بعد نیت کرکے (اللہ اکبر کہے بغیر یا اور کسی چیز کے اضافہ کے بغیر) سجدہ یا تشہد بجا لائے اور بناء بر احتیاط اس کے بعد سجدہ سہو بجا لائے۔

سجدہ ٴ سہو کا طریقہ. 1106_1105نماز کے اجزاء و شرائط میں خلل. 1118_115
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma