نگاہ کرنے کے احکام. 2093_2080

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
متعہ یا صیغہ. 2079_2070شادی کے مختلف مسائل. 2107_2098

مسئلہ ۲۰۸۰: مرد کا نامحرم عورت کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہے چاہے لذت کے ارادے سے سے ہو یا بغیر لذت کے ارادے سے ہو۔ اسی طرح عورت کا بھی نامحرم مرد کے بدن پر نگاہ کرنا حرام ہے۔ البتہ نامحرم عورت کے چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ لذت کے ارادے سے نہ ہو اور فساد و گناہ کا سبب نہ ہو۔ اسی طرح عورت مرد کے بدن کے ان حصوں پر نگاہ کرسکتی ہے جن کو عام طور سے نہیں چھپایا جاتا ہے جیسے : سر صورت، گردن، ہاتھوں اور پاوں کی ایک مقدار۔
مسئلہ ۲۰۸۱: نابالغ لڑکی کو دیکھنا جائز ہے بشرطیکہ لذت کے ارادہ سے نہ ہو اور دیکھنے سے حرام میں مبتلا ہوجانے کا خطرہ نہ ہو لیکن بنابر احتیاط واجب ران اور پیٹ پر کہ جن کو معمولا چھپایا جاتا ہے نظر نہ ڈالیں۔
مسئلہ ۲۰۸۲: عورت کے لئے اپنے بدن اور بالوں کا نامحرم مردسے چھپانا واجب ہے اور احتیاط مستحب ہے کہ اس نابالغ بچہ سے بھی بدن اور بالوں کو چھپائے جو اچھے برے کی تمیز رکھتا ہو اور اس کی عمر اس حد تک پہنچی ہوئی ہوکہ شہواتی نگاہیں اس پر پڑسکتی ہیں لیکن چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کا چھپانا واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۰۸۳: دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھنا حرام ہے خواہ وہ محرم ہو یا نا محرم مرد ہو یا عورت اور چاہے ، آئینے میں دیکھے یا صاف پانی و غیرہ میں اور احتیاط واجب کی بناپر سمجھدار بچے کہ شرمگاہ پر بھی نظر نہ کرے۔ البتہ میاں بیوی ایک دوسرے کے تمام بدن کو دیکھ سکتے ہیں۔
مسئلہ ۲۰۸۴: جو مرد و عورت آپس میں محرم ہیں ۔ جیسے بھائی بہن، وہ ایکدوسرے کے بدن کو اس حد تک دیکھ سکتے ہیں جتنا محارم کے در میان معمول ہے۔ اس کے علاوہ دیکھنے میں احتیاط یہ ہے کہ نہ دیکھے۔
مسئلہ ۲۰۸۵: لذت کی نظر سے ایک مرد دوسرے مرد کے بدن کو نہیں دیکھ سکتا۔ اسی طرح عورت کا دوسری عورت کے بدن پر لذت کی نظر سے دیکھنا حرام ہے۔
مسئلہ ۲۰۸۶: نامحرم عورت کا فوٹو کھینچنا حرام نہیں ہے ہاں اگر چہرہ اور ہاتھ کے علاوہ بر پر نظر کرنا ضروری ہو تو پھر نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۰۸۷: اگر عورت شرعی پردے کی پابندہے تو اس کے اس فوٹو کا دیکھنا اشکال رکھتاہے جو بغیر پردے کی ہو ہاں اگر اس عورت کو نہ پہچانتا ہو اور دیکھنے سے کوئی دوسرا مفسدہ بھے لازم نہ آتا ہو تو دیکھ سکتا ہے۔
مسئلہ ۲۰۸۸: اگر ڈاکٹر یا دیکھ بھال کرنے والے کے لئے بیمار عورت کے بدن پر ہاتھ لگانا ضروری ہو تو داستانہ یا ایسی کوئی چیز پہن کر ہاتھ لگائے اسی طرح ڈاکٹر یا مرد کی دیکھ بھال کرنے والی عورت یا مرد، عورت یا مرد کے بدن پر ہاتھ لگانے کے لئے مجبور ہو تو داستانہ و غیرہ پہن کر ہاتھ لگائے ۔ لیکن اگر مجبوری و ضرورت ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۰۸۹ مرد ڈاکٹر اگر نامحرم عورت کو علاج کے سلسلے میں دیکھنے پر ہو تو دیکھ سکتاہے۔
مسئلہ ۲۰۹۰: پردے کے سلسلے میں اگر عورت اپنے چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کے علاوہ بدن کو کسی چیز سے چھپالے تو کافی ہے ۔ اس کے لئے کسی خاص لباس کی شرط نہیں ہے۔ البتہ تنگ و چست لباس اور فلیشن ایبل لباس کے پہننے میں اشکال ہے۔
مسئلہ ۲۰۹۱: جس عورت سے شادی کرنا چاہئیے چاہے اس کے حسن و بد صورتی پر مطلع ہونے کے لئے نظر کرنا جائز ہے بلکہ اگر ایک مرتبہ کے دیکھنے پر مقصد حاصل نہ ہوسکے تو چند بار اور چند جگہوں پر دیکھ سکتاہے۔
مسئلہ ۲۰۹۲: نامحرم عورت کی آواز کا سننا اگر لذت کے ارادے سے نہ ہو اور گناہ میں پڑنے کا خطرہ نہ ہو تو جائز ہے۔ لیکن عورت کے لئے ضروری ہے کہ اپنی آواز کو اس طرح استعمال نہ کرے جو ہوس انگیز ہو۔
مسئلہ ۲۰۹۳: عدالتوں میں گواہی کے لئے یا ایسے ہی کسی اہم کام کے لئے نامحرم عورت کو شناخت کرنے کے لئے اس کو دیکھنا جائز ہے۔

متعہ یا صیغہ. 2079_2070شادی کے مختلف مسائل. 2107_2098
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma