رقم و جنس کے شرائط. 1788_1782

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
بیچنے والے اور خریدار کے شرایط.1781_1775صیغہ خرید و فروخت.1791_1789

مسئلہ ۱۷۸۲: جس چیز کو بیچا جائے اور اس کے عوض میں جو چیز لی جائے ان کیلئے چند شرائط ہیں:
۱وزن یا پیمانہ یا شمار یا عدد کے ذریعہ اس کی مقدار معلوم ہو
۲۔اس کے سپردگی پر قدرت رکھتا ہو اسی لئے بھا گے ہو لئے حیوان کا بیچنا صحیح نہیں ہے۔ بلکہ (بنابر احتیاط ) اگر اس کے ساتھ کوئی چیز شامل کردی جائے تب بھی صحیح نہیں ہے
۳ان کے اندر جو صفات و خصوصیات ہوں اور جس کی وجہ سے قیمت اور لوگوں کے میلان میں فرق پڑتا ہو وہ سب معین ہوں۔
۴جنس یا اس کے عوض میں کسی دوسرے کا حق نہ ہو، اسی لئے جس مال کو کسی کے پاس گر وی رکھا گیا ہو اسکی اجازت کے بغیر گر وی مال نہیں بیچا جاسکتا۔ نیز خریدار رقم کے بدلے اپنے ملک کی منفعت بھی دے سکتا ہے مثلا کسی سے قالین خرید لے اور اس کی قیمت میں رقم کے بدلے اپنے گھر میں ایک سال رہنے کی اجازت دیدے۔
مسئلہ۱۷۸۳: جن چیزوں کو مشاہدہ کرکے بیچا جاتا ہے مثلا مکان، گاڑی، بہت سے قالین و غیرہ ان کا معاملہ بغیر مشاہدہ صحیح نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۷۸۴: اگر کسی چیز کا معاملہ بعض شہروں میں وزن یا پیمانہ سے کیا جاتا ہو اور بعض دوسرے شہروں میں شمار یا مشاہدہ سے کیا جاتا ہو تو ہر جگہ جس طرح معاملہ کیا جاتاہے وہاں کا وہی حکم ہوگا۔
مسئلہ ۱۷۸۵: گذشتہ شرائط میں سے اگر ایک شرط بھی نہ ہو تو معاملہ باطل ہے لیکن اگر بیچنے والا اور خرید نے والا معاملہ کے باطل ہونے کے با وجود ایک دوسرے کے مال پر تصرف کے لئے راضی ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۷۸۶: وقف کا مال بیچنا باطل ہے، لیکن اگر وقفی مال اتنا خراب ہوجائے کہ اس سے وہ فائدہ حاصل نہ ہو سکے جس کے لئے وقف کیا گیاہے تو اس کا بیچنا صحیح ہے مثلا مسجد کا فرش اتنا بھٹ گیاہو کہ اب وہ بچھا نے کے قابل نہ رہاہو تو بیچا جاسکتا ہے۔ اسی طرح پرانی مسجد کا ملیہ بھی بیچا جاسکتا ہے جونئے مسجد بتے کے بعد بے کار ہوگیا ہو لیکن بیچنے کے بعد اس کی رقم اسی مسجد میں اسی کام کے لئے استعمال کیجائے اور اگر وہ ممکن نہ ہو تو ایسے مصرف میں لائی جائے جو واقف کے منشاء کے نزدیک تر ہو اور اگر اس مسجد میں کوئی ضرورت نہ ہو تو دوسری مسجدوں میں صرف کیا جاسکتاہے
مسئلہ۱۷۸۷: اگر وقف خاص میں ان لوگوں کے در میان جن پر وقف کیا گیاہے ایسا اختلاف ہوجائے کہ اگر وقف کے مال کو نہ بیچاجائے تو خطرہ ہے کہ خونریزی ہوگی یا فساد ہوگا یا مال تلف ہوگا تو ایسی صورت میں اس کو بیچاجاسکتا ہے لیکن اس کی رقم ایسی جگہ پر صرف کریں جو وقف کرنے والے کے مقصد سے نزدیک تر ہو۔
مسئلہ ۱۷۸۸: جس ملکیت کو اجارہ پر دیا گیاہے اس کا مالک اپنی ملک کو بیچ سکتا ہے اور اجازہ بھی باطل نہ ہوگا جب تک کا اجارہ ہے کرایہ دار کو حق ہے کہ وہ اس سے استفادہ کرے لیکن اگر خریدار کو معلوم نہ ہو کہ یہ جگہ کرایہ پر اٹھی ہے یا اس کو خیال ہو کہ کرایہ کی مدت بہت کم ہے تو علم حاصل ہوجانے کے بعد معاملہ کو فسخ کرسکتا ہے۔

بیچنے والے اور خریدار کے شرایط.1781_1775صیغہ خرید و فروخت.1791_1789
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma