۲۔ دس دن (یا زیادہ) رہنے کا ارادہ ہو. 1178_1164

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
۱۔ وطن پہونچنا. 1163_1161 ۳۔ بغیر قصد ایک ماہ قیام کرنا. 1181_1179

مسئلہ ۱۱۶۴ : اگرمسافر کسی جگہ مسلسل دس دن رہنے کا ارادہ کرے یا اس کو معلوم ہو کہ مجبورا یہاںدس دن رکنا پڑے گا تو ا سکی نماز وہاں پر پوری ہوگی۔
مسئلہ ۱۱۶۵ : اس سے پہلے والے مسئلہ میں دس دن قیام کی جو بات کہی گئی ہے اس میں دس دن ضروری ہے پہلی رات اور آخری رات کا قیام ضروری نہیں ہے اسی لئے اگر کوئی پہلے دن اذان صبح سے لے کر دسویں دن غروب آفتاب تک کہیں رہے تو نماز پور پڑھے (یعنی دس دن اور۹ رات قیام کرے) اسی طرح اگر پہلے دن ظہر سے لے کر گیارہویں دن کے ظہر تک قیام کرے جب بھی نماز پوری ہوگی۔
مسئلہ ۱۱۶۶ : کسی بھی جگہ دس دن ٹھہرنے والے مسافر کو اختیار ہے کہ چند جگہوں پر رہنے کا ارادہ کرے بشرطیکہ ان جگہوں کا فاصلہ کم ہو (مثلا ایک دو کیلو میٹر یا کچھ زیادہ) اور کہا جائے کہ یہ مسافر نہیں ہے اسی طرح بڑے اور چھوٹے شہروں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ شہر بڑے ہوں یا چھوٹے، مسافر کے احکام کے سلسلہ میں ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۱۶۷ : جس مسافر نے کسی جگہ دس دن ٹھہرنے کا ارادہ کرلیا ہو اگر وہ شروع ہی سے ارادہ رکھتا ہو کہ دس دن کے قیام کے دوران اطراف میں(بھی)جائے گا توجس جگہ جانا چاہتا ہے اگر وہ اتنی دور نہیں ہے کہ مسافرت کے جزء میں شمار کی جائے تب تو نماز کوپور پڑھے لیکن اگر وہ مسافرت کے جزء میں شمار ہوتی ہے تو ان دس دنوں میں نمازقصر پڑھے۔
مسئلہ ۱۱۶۸ : اگر مسافر کا ارادہ ہو کہ کسی جگہ پر دس دن قیام کرے گا لیکن یہ بھی احتمال نہ دیتے ہوں تو نماز پوری پڑھے۔ لیکن اگر رکاوٹ کے وجود کا قوی امکان ہو تو نماز قصر ہوگی۔
مسئلہ ۱۱۶۹ : اگر مسافر کا ارادہ دس دن قیام کا تو نہ ہو لیکن یہ ارادہ ہو کہ مثلا اگر میرا دوست آجائے گا یااچھا سا مکان مل جائے گا تودس دن قیام کروں گا تو ایسی صورت میں اس کی نماز قصر ہوگی۔
مسئلہ ۱۱۷۰ : اگر مسافر کو معلوم ہو کہ آخر ماہ میں دس دن یا دس سے زیادہ باقی ہیں اسی طرح اگر اس کو معلوم نہ ہو کہ آچ مہینہ کی کونسی تاریخ ہے اور آخر ماہ میں کتنے دن رہ گئے ہں لیکن اس کے باوجود وہ قصد کرے کہ آخر ماہ تک قیام کروں گا اور واقعی آخر ماہ میں دس دن یا اس سے زیادہ باقی ہوں تو نماز پوری پڑھے۔
مسئلہ ۱۱۷۱ : اگر مسافر دس دن کے قیام کا ارادہ کرنے کے بعد منصرف ہوجائے یا مردد ہوجائے تو اگر یہ انصراف یا تردد کوئی چار رکعتی نماز پڑھنے سے پہلے ہوا ہو تو اس کی نماز قصر ہے اور اگر ایک چار رکعتی نماز پڑھ لینے کے بعد انصراف یا تردد کی صورت ہوئی ہے تو جب تک وہاں ہے نماز پوری پڑھے گا۔
مسئلہ ۱۱۷۲ : مسافر اگر دس دن کے قیام کا ارادہ کرکے روزہ رکھ لے اور اس کے بعد وہاں قیام کے ارادہ سے منصرف ہوجائے تو اگر اس نے ایک چار رکعتی نماز پڑھ لی تھی تب تو اس کا روزہ صحیح ہے اور پھر وہ جب تک وہاں رہے گا نماز پوری پڑھے گا اور رمضان کا روزہ بھی رکھے۔ لیکن اگر چار رکعتی نماز نہیں پڑھی ہے تو نہ اس کا روزہ صحیح ہے اور نہ نماز پوری ہے بلکہ نماز قصر ہے۔
مسئلہ ۱۱۷۳ : اگر شک ہوجائے کہ چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد منصرف یا مردد ہو ہے یا اس سے پہلے؟ تو نماز قصر پڑھے۔
مسئلہ ۱۱۷۴ : اگر مسافر قصر کی نیت سے نماز شروع کرے اور اثناء میں عزم محکم کرلے کہ دس دن یازیادہ قیام کروں گا تونماز کو چار رکعت پر تمام کرے اور اگر اس کے برعکس ہو کہ دس ن کا ارادہ تھا اور چار رکعتی نماز شروع کی لیکن نماز کے درمیان پختہ ارادہ کرلیا کہ دس دن قیام نہیں کروں گا تو اگر ابھی تیسری رکعت نہیں شروع کی ہے تو نماز کو قصر کرے اور دو رکعت پر ختم کردے اور باقی نمازوں کو بھی قصر پڑھے اور اگر تیسری رکعت کے رکوع میں پہونچ گیا ہے تو اس کی نماز باطل ہے جب تک وہاں پر رہے اپنی نماز قصر پڑھے۔
مسئلہ ۱۱۷۵ : جس نے کسی جگہ دس دن کے قیام کا ارادہ کرلیا ہو اگر دس دن سے زیادہ بھی رہے تو جب تک سفر نہ کرے نماز پوری پڑھتا رہے یہ ضروری نہیں ہے کہ دس دن گزرنے کے بعد پھر دس دن ٹھہرنے کی نیت کرے۔
مسئلہ ۱۱۷۶ : دس دن ٹھہرنے والے مسافر کو حق ہے کہ مستحبی روزہ رکھے۔ واجبی روزہ تو س کو رکھنا ہی ہوگا اسی طرح وہ نمازظہرو عصر، کے نوافل بھی پڑھ سکتا ہے۔
مسئلہ ۱۱۷۷ : جس مسافر نے کسی جگہ دس ٹھہرنے کا قصد کرلیاہو اگروہ دس دن گزرنے کے بعد یا ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد ایک ایسی جگہ چلاجائے جو چار فرسخ سے کم ہو اور پھر جائے قیام پر واپس آجائے تو نماز پوری پڑھے۔ لیکن اگر جائے قیام سے ایسی جگہ جانا چاہتا ہے جس کا فاصلہ آٹھ فرسخ سے کم ہو اور دوسری جگہ دس دن قیام کرنا چاہتا ہو تو راستہ میں اور دوسری جائے قیام پر نماز پوری پڑھے لیکن اگر دوسری جگہ آٹھ فرسخ یااس سے زیادہ ہو تو راستہ میں نماز قصر پڑھے اور دوسری جائے قیام پر جہاںدس دن کے قیام کا ارادہ ہے وہاں نماز پوری پڑھے۔
مسئلہ ۱۱۷۸ : اگر مسافر یہ سوچتے ہوئے کسی جگہ دس دن کا ارادہ کرلے کہ اس کے دوست بھی دس دن ٹھہرنے والے ہیں اور ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ دوستوں نے اقامہ ٴعشرہ کی نیت نہیں کی ہے اور یہ بھی اپنی نیت سے منصرف ہوجائے تو جب تک وہاں رہے نماز پوری پڑھے۔

۱۔ وطن پہونچنا. 1163_1161 ۳۔ بغیر قصد ایک ماہ قیام کرنا. 1181_1179
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma