احکام کفّاره روزه . 1422_1403

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
روزے کا کفارہ. 1402_1401جہا ں صرف قضا لازم ہے. 1423.

مسئلہ ۱۴۰۳: جو شخص ساٹھ روزے رکھنا چاہتا ہے اس کے لئے احتیاط واجب ہے کہ ۳۱ دن تو پے در پے رکھے۔ لیکن او پر جو ۱۸ دن کے روزے کے لئے کہا گیا ہے ان کا پے در پے بجالانا واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۴۰۴: جہاں روزے پے در پے رکھنا چاہئے اگر کوئی در میان میں جان بوجھ کر ایک دن روزہ نہ رکھے تو اس کا پھر شروع سے روزہ رکھنا ہوگا۔لیکن اگر عورت حیض یا نفاس میں مبتلا ہوجائے یا کوئی ضروری سفر در پیش ہوجائے تو عذر برطرف ہونے کے بعد سے پھر شروع کردے لیکن اس میں ابتداء سے رکھنا ضروری نہیں ہے بلکہ جہاں سے چھوڑ تے تھے اس کے بعد سے شروع کردے۔
مسئلہ ۱۴۰۵: اگر روزہ دار حرام چیز سے روزہ کو توڑے توڑے تو تینوں کفارے دے (یعنی ایک غلام آزاد کرے، ساٹھ روزے رکھے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے) یا ہر فقیر کو ایک مد طعام دے ہر مد تقریبا ۷۵۰ گرام کا ہوتا ہے اور اگر تینوں ممکن نہ ہوں توجو بھی ممکن ہو وہ کرے (چاہے وہ حرام چیز زنا، اور شراب کی طرح حرام ہو یا عادت کے دنوں میں بیوی سے ہمبستری کرناہو)
مسئلہ ۱۴۰۶: اگر روزہ دار خدا یا رسول کی طرف جھوٹ نسبت دے تو صرف ایک کفارہ کافی ہے تینوں کفارے واجب نہیں ہیں۔
مسئلہ ۱۴۰۷: اگر ماہ رمضان میں روزہ دارکئی مرتبہ جماع کرے تو صرف ای: کفارہ واجب ہے اور اگر جماع حرام ہوتو تینوں کفارے لازم ہوں گے۔ اسی طرح اگر ایک دن میں چند مرتبہ روزے کو باطل کرنے والا کام انجام دے (تو صرف ایک کفارہ واجب ہوگا)
مسئلہ ۱۴۰۸: روزہ دار اگر اپنے روزے کو پہلے تو حلال چیز سے باطل کرے اس کے بعد ایسا حرام کام کرے جو روزہ کو باطل کردیتا ہے تو احتیاط واجب ہے کہ ہر ایک کے لئے ایک کفارہ دے۔
مسئلہ ۱۴۰۹: ڈکار لینے سے اگر روزہ دار کے منہ میں کوئی چیز آجائے تو اس کو نگلنا نہیں چاہئے ور نہ روزہ باطل ہوجائے گا اور قضا و کفارہ بھی لازم آئے گا۔ لیکن تینوں کفائے لازم نہ ہوں گے۔
مسئلہ ۱۴۱۰: اگر کسی معین دن کے لئے نذر کرے کہ خدا کے لئے روزہ رکھوں گا اور عمدا نہ رکھے یا اپنے روزہ کو باطل کردے تو کفارہ دے۔ اور اس کا کفارہ ماہ رمضان کے کفارہ کی طرح ہے۔
مسئلہ ۱۴۱۱: نا قابل اعتماد شخص کے کہنے پر کہ مغرب کا وقت ہوگیا، کوئی روزہ افطار کرلے اور بعد میں معلوم ہوکہ مغرب کا وقت نہیں ہوا تھا تو اس پر کفارہ و قضا (دونوں) واجب ہیں۔
مسئلہ ۱۴۱۲: اگر روزہ دار اپنے روزہ کو باطل کرکے تو کفارہ ساقط نہیں ہوگا لیکن اگر عمدا روزہ کو باطل کرے اور اس کے بعد بیماری یا حیض یا نفاس جیسا کوئی عذر در پیش ہوجائے تو اس پر کفارہ واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۴۱۳: اگر یقین ہو کہ آج پہلی رمضان ہے اور عمدا روزہ کو باطل کردے بعد میں پتہ چلے کہ آخری شعبان تھی تو کفارہ واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۴۱۴: اسی طرح اگر شک ہو کہ آخری رمضان ہے یا اول شوال اور عمدا روزہ کو باطل کردے بعد میں پتہ چلے کہ عید تھی تو کفارہ واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۴۱۵: اگر روزہ دار مرو رمضان میں اپنی روزہ دار بیوی سے جماع کرے تو اگر اس نے بیوی کو مجبور کر کے جماع کیاہو تو اپنا اور اپنی بیوی دونوں کا کفارہ خود ادا کرے اور اگر بیوی جماع پر راضی تھی تو دونوں پر ایک ایک کفارہ واجب ہوگا لیکن اگر (جماع کے علاوہ) دوسرے مغطرات (وہ چیزیں جو روزے کو باطل کردیتی ہیں) پر مجبور کرے تو گناہگار ہے لیکن کسی پر بھی کفارہ واجب نہیں ہے لیکن روزہ توڑنے والے کو قضا بہرحال کرنا پڑے گا۔
مسئلہ ۱۴۱۶: اگر روزہ دار بیوی اپنے روزہ دار شوہر کو جماع پر مجبور کرے تو صرف بیوی پر کفارہ واجب ہے شوہر کا کفارہ اس کے اوپر واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۴۱۷: اگر عورت شروع میں تو مجبور تھی لیکن جماع کے دوران راضی ہوجائے تو تب بھی احتیاط واجب ہے کہ مرد دو کفارے دے عورت پر قضا کے سوا کچھ واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۴۱۸: اگر کوئی مرد بیماری یا سفر کی وجہ سے روزہ نہ رکھے تو اپنی بیوی کو جماع پرمجبور نہیں کرسکتا او ر اگر مجبور کرے تو گناہگار ہے لیکن کفارہ اس پر واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۴۱۹: کفارہ کو فورا ادا کرنا واجب نہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہونا چاہئے کہ کہاجائے کہ کوتاہی کی ہے۔
مسئلہ ۱۴۲۰: اگر چند سال تک کفارہ نہ دے تو کفارے میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔
مسئلہ ۱۴۲۱: اگر کسی نے روزہ کے کفارہ کے لئے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا منتخب کیا تو ہر ایک کو ایک مد غذا(تقریبا ۷۵۰ گرام) دینا ہوگی۔ ایک ہی فقیر کو کئی مد غذا نہیں دے سکتا البتہ اگر ساٹھ مسکین نہ مل سکیں تو ایک کو چند مددے سکتاہے۔ لیکن اگر اطمینان ہو کہ فقیر غذا کو اپنے اہل و عیال کو بھی دے گا اور ان کے ساتھ کھائے گا تو ہر ایک کیلئے چاہے وہ چھوٹے چھوٹے ہوں ایک ایک مد فقیر کو دیا جاسکتا ہے۔
مسئلہ ۱۴۲۲: جو شخص ماہ رمضان المبارک کے روزے کی قضا کرے تو روزہ کو ظہر کے بعد باطل نہیں کرسکتا اور اگر عمدا ایسا کام کرے تو دس مسکینوں کو ایک ایک مد کھانا دے اور اگر یہ نہ کر سکتا ہو تو تین دن پے در پے روزہ رکھے۔

روزے کا کفارہ. 1402_1401جہا ں صرف قضا لازم ہے. 1423.
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma