ذبح کرنے کی شرائط .2226_2223

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
ذبح کا طریقہ. 2221_2220اونٹ ذبح کرنے کا طریقہ .2229_2227

مسئلہ۲۲۲۲: اگر بھیڑیا کسی بکری یا بھیڑ کی گردن اس طرح پھاڑڈالے کہ ذبح کرتے وقت گردن کی جن رگوں کا کاٹنا ضروری ہوتاہے۔ کچھ بھی باقی نہ رہے تو وہ بکری یا گوسفند حرام ہوجائے گی۔ لیکن اگر رگیں سالم ہوں اور بکری یا بھیڑ زندہ ہو اور اس کو شرعی طریقہ سے ذبح کیا جائے تو وہ حلال ہے۔
مسئلہ ۲۲۲۳: حیوان کو ذبح کرنے کی پانچ شرطیں ہیں:۔
۱۔ بنابر احتیاط واجب ذبح کرنے والا مسلمان ہو۔ ناصبی کا فرقہ (یعنی جو لوگ اہل بیت رسول سے دشمنی رکھتے ہوں) کفار کے حکم میں ہیں۔
۲۔ حیوان کے سر کو کسی لوہے کے تیز دھار والے آلہ سے کاٹا جائے۔ لیکن اگر ذبح کرنا ضروری ہو اور لوہانہ ملے یا اگر حیوا ن کو ذبح نہ کریں تو مرجائے گا اور لو ہے ملنے کی امید نہ ہو تو اگر کسی بھی تیز چیز شیشہ ، پتھر، لکڑی و غیرہ سے رگوں کو کاٹ دیں تب بھی کافی ہے۔
۳۔ ذبح کرتے وقت جانور کے بدن کا اگلا حصہ قبلہ کی طرف ہو اور اگر جان بوجھ کر قبلہ کی طرف نہ کریں تو حیوان حرام ہوجاتاہے ہاں بھولے سے یا مسئلہ نہ جاننے کی وجہ قبلہ کے علاوہ کسی اور طرف ذبح کردیں تو حرام ہے۔
۴۔ ذبح کرتے وقت خدا کا نام لینا ضروری ہے اور اس سلسلہ میں صرف بسم اللہ یا سبحان اللہ یا لاالہ الا اللہ کہدینا کافی ہے اور کسی بھی زبان میں خدا کا نام لے سکتے ہیں لیکن اگر ذبح کی نیت کے بغیر خدا کا نام لیاجائے تو کافی نہیں ہے اور اگر ذبح کرتے وقت خدا کا نام لینا بھول جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۵۔ ذبح کرنے کے بعد حیوان کا حرکت کرنا ضروری ہے۔ چاہے اس کی دم یا آنکھیں حرکت کریں یا وہ پاوں کو زمین پر مارے جس سے پتہ چل جائے کہ زندہ تھا تو کافی ہے۔ لیکن احتیاط واجب یہ ہے خون کافی مقدار میں اس سے بہے۔
مسئلہ ۲۲۲۴: ذبح کرنے ولا مرد ہو یا عورت ہو یا ایسا نا بالغ بچہ ہو جو ذبح کی شرائط جانتا ہو تو کافی ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ جب تک مرد سکے عورت یا نابالغ بچہ ذبح نہ کرے۔
مسئلہ ۲۲۲۵: ان مشینوں کے ذریعہ جن میں بیان کردہ ذبح کی شرائط کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے حیوان کا ذبح کرنا جائزہے۔
مسئلہ ۲۲۲۶: چند مرغوں یا حیوانوں کو اگر ایک ساتھ ذبح کیاجائے تو سب کے لئے ایک بسم اللہ کہنا کافی ہے ۔ اسی طرح اگر مشین سے (تمام شرائط کے ساتھ) بہت سے جانوروں کو ایک ساتھ ذبح کریں اور ایک بسم اللہ کہیں تو کافی ہے اور اگر مشین ترتیب دار کام کرتی ہو تو احتیاط یہ ہے کہ ترتیب وار خدا کا نام بھی لے۔

ذبح کا طریقہ. 2221_2220اونٹ ذبح کرنے کا طریقہ .2229_2227
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma