وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کاپاک ہوناضروری نہیں ہے ۔ 789_774

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
چھٹی شرط : 773_763نمازی کے لباس کے مستحبات و مکروهات 791_790

مسئلہ۷۷۴۔ پانچ مقامات پر اگرنمازی کالباس یابدن نجس ہوتواس کی نمازصحیح ہے :
۱۔ زخم یاجراحت یاپھوڑے کی وجہ سے نمازی کالباس یابدن خون آلودہ ہو۔
۲۔ لباس پرخون ایک درہم سے کم ہو (درہم تقریباانگشت شہادت کے ایک پورے کے برابرہوتاہے)۔
۳۔ جب آدمی نجس بدن یالباس سے نمازپڑھنے پرمجبور ہو۔
۴۔ موزہ، ٹوپی ، ازاربند جیسی چھوٹی چیزیں نجس ہوں۔
۵۔ بچہ کی پرورش کرنے والی عورت کالباس .
ان کی تشریح آئندہ مسائل میں ائے گی۔
مسئلہ۷۷۵۔ اگرنمازی کے بدن یالباس میں زخم یاجراحت یاپھوڑے کاخون ہو اوربدن یالباس کاپاک کرنابہت مشکل کام ہو توجب تک یہ چیزیں ٹھیک نہ ہوجائیں اسی حالت میں نمازپڑھ سکتاہے، یہی حکم اس کثافت کاہے جوخون کے ساتھ آتی ہے یاوہ دواجو زخم پرلگائی جاتی ہے اگرنجس ہوجائے۔ لیکن اگر زخم جلدی ٹھیک ہوجائے اور بدن یا لباس سے خون کا دھونا آسان ہو تو دھونا ضروری ہے۔
مسئلہ۷۷۶۔ زخم سے فاصلہ پرجوجگہ ہے وہ خواہ بدن ہویالباس اگر نجس ہوجائے تواس کوپاک کرناہوگا، البتہ وہ مقامات مستثنی ہیں جہاں عموما خون زخم سے سرایت کرتاہی ہے۔
مسئلہ ۷۷۷: اگرآسانی سے رخم کی مرہم پٹی کرکے خون کو دوسرے مقامات تک سرایت کرنے سے روکا جا سکتا ہو تو اس کام کو کرنا چاہئے۔
مسئلہ۷۷۸۔ اگرمنہ یاناک کے اندر زخم ہوا وراس سے بدن یالباس تک خون پہنچے تو احتیاط واجب یه هے که اس کے ساتھ نمازپڑھناصحیح نہیں ہے، بواسیر کا خون بهی اگر بدن کے اندر هو تو اس کے بار ے میں بهی یهی حکم هے .
مسئلہ۷۷۹۔ جس کے بدن میں زخم ہے اگروہ اپنے بدن یالباس میں خون دیکھے اورمعلوم نہ ہو کہ اسی زخم کاہے یاکوئی دوسراخون ہے تواس خون کے ساتھ نمازپڑھنی مشکل ہے ۔
مسئلہ۷۸۰۔ اگربدن پرکئی زخم ہوں اوراتنے نزدیک ہیں کہ ایک زخم شمارکیاجاتاہے توجب تک سب نہ اچھے ہوجائیں ان کے خون کے ساتھ نماز پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے، لیکن اگراتنے دوردورہیں کہ ہرایک الگ زخم شمارہوتاہے توجوٹھیک ہوجائے اس کے خون سے بدن ولباس کوپاک کریں۔
دوسری جگہ
مسئلہ ۷۸۱ : جہاں خون درہم سے کم ہے اگر نمازی کے لباس میں لگا ہے تو اسی خون کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ خون حیض ، نفاس، استحاضہ، کتے، سور، مردار، حرام گوشت جانور کا نہ ہو اور اسی طرح کافر کاخون بھی نہ ہو(بناء بر احتیاط واجب)۔
مسئلہ ۷۸۲ : اگر لباس پر کئی جگہ خون ہو اور سب کا مجموعہ درہم سے کم ہو تو نماز میں کوئی حرج نہیں ہوتا لیکن اگر بدن پر ہو تو چاہے جتنا ہو بناء بر احتیاط واجب اس کو دھونا چاہئے۔
مسئلہ783 : اگرلباس میں استرہے اورخون استر میں سرایت کرگیاہے تو ہرایک الگ خون شمارہوگا لیکن کپڑے کے اوپر نیچے کا خون ایک ہی شمار ہوگا بشرطیکہ ایک طرف سے دوسری طرف سرایت کر گیا ہواور کپڑا بھی زیادہ موٹا نہ ہو۔
مسئلہ ۷۸۴ : جو خون درہم سے کم ہے اگر دھوئے بغیر لباس سے ختم ہوجائے تو اس کی جگہ نجس رہے گی۔ لیکن نماز پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ۷۸۵۔ اگرلباس پر درہم سے کم خون ہو اوردوسری نجاست، مثلاپیشاب اس پرگرجائے توپھراس لباس سے نماز پڑھنی جائزنہیں ہے۔
تیسری جگہ
مسئلہ۷۸۶: نمازی کے چھوٹے لباس، مثلاٹوپی اوررومال جس سے شرمگاہ نہیں چھپائی جاسکتی نجس ہوں تو ان کے ساتھ نمازصحیح ہے، اسی طرح اگرانگوٹھی، عینک وغیرہ نجس ہو تو نماز جائز ہے۔
چوتھی جگہ
مسئلہ ۷۸۷ : رومال یا ایسا نجس لباس جس سے شرمگاہ کو چھپایا جاسکتا ہے اگر وہ نمازی کی جیب میں ہو تو اس کی نماز صحیح ہے۔ اسی طرح ساری نجس چیزیں احتیاط مستحب ہے کہ ان سے اجتناب کیا جائے۔
پانچویں جگہ
مسئلہ ۷۸۸ : جو عورت بچہ کی پرورش کرتی ہے اور نماز کے لئے آسانی سے پاک لباس کا انتظام نہیں کرسکتی تو اگر دن رات کے اندر ایک مرتبہ اپنے لباس کو دھوئے تو اس میں نماز پڑھ سکتی ہے چاہے اس کا لباس بچہ کے پیشاب سے نجس ہوگیا ہو۔ لیکن احتیاط یہ ہے کہ پہلی نماز جب پڑھے تو لباس کو پاک کرے۔
مسئلہ ۷۸۹ : اگر پیکنگ جانگیہ وغیرہ کے ذریعہ بچہ کی نجاست کو سرایت کرنے سے روک سکے(جیسا کہ عموما کیا بھی جاتا ہے)تو روک لے۔ اسی طرح اگر کئی کپڑے ہوں تو نماز پاک کپڑے میں پڑھے۔

چھٹی شرط : 773_763نمازی کے لباس کے مستحبات و مکروهات 791_790
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma