ذبح کے مستحبات و مکروہات. 2233_2230

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
اونٹ ذبح کرنے کا طریقہ .2229_2227اسلحہ سے شکار کرنا. 2240_2234

مسئلہ نمبر ۲۲۳۰: بعض روایات کے مطابق حیوان کے ذبح کرنے میں چند چیزیں مستحب ہیں:
۱۔ بھیڑ کو ذبح کرتے وقت اس کے ہاتھ پاوں کھلے رکھیں اور گائیں کے ذبح کرتے وقت اس کی چاروں پیروں کو باندھ دیں اور اونٹ کو ذبح کرتے وقت اس کے دونوں اگلے پیروں کو نیچے سے یا بغل کے نیچے سے ایکدوسرے کو باندھ دیں۔ پچھلے دونوں دونوں پیروں کو کھلا چھوڑدیں۔ مرغ کو ذبح کرنے کے بعد چھوڑدیں تا کہ وہ پھڑ پھڑا اسکے۔
۲۔ حیوان کو ذبح کرنے والا قبلہ کی طرف رخ ہو۔
۳۔ جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سامنے پانی رکھدیں۔
۴۔ایسا کام کرین جس سے اس کی جان جلد نکل جائیں مثلا تیزی سے ذبح کریں۔
مسئلہ ۲۲۳۱: بعض روایات کے مطابق حیوان کو ذبح کرنے میں چند چیزیں مکروہ ہیں:
۱۔ چھری کو گردن کے پیچھے سے چلانا مکروہ ہے۔ بلکہ گردن کی طرف سے چھری چلائیں۔
۲۔ ایسی جگہ ذبح نہ کرے جہاں دوسرا جانور دیکھ رہاہو۔
۳۔ رات کو یا جمعہ کے دن ظہر سے پہلے ذبح نہ کرے۔ البتہ ضرورت کے وقت کوئی حرج نہیں۔
۴۔ جس حیوان کو پالا ہو اس کو اپنے ہاتھوں سے ذبح نہ کرے ۔
مسئلہ ۲۲۳۲ احتیاط مستحب ہے کہ روح نکل جانے سے پہلے حیوان کے سر کو اس کے جسم سے جدا نہ کرے۔ نابرایں اگر ذبح کے لئے ایسے طریقہ اختیار کرے جس سے حیوان کا سر بالکل جسم سے جدا ہوجاتاہو تو حیوان نہیں ہوتا ہے۔ لیکن بہتر یہی ہے کہ پورے سر کو ایک ہی مرتبہ میں جدا نہ کرے، لیکن مشین سے ذبح کرنے میں بہر صورت تمام شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے اسی طرح احتیاط مستحب ہے کہ جان نکلنے سے پہلے حرام مغز کونہ نکالے اور اس کی کھال نہ اتارے۔
مسئلہ ۲۲۳۳: آجکل حیوانوں کے ذبح کو آسان بنانے کے لئے اس کو بجلی کا شاک لگادیتے ہیں تا کہ حیوان تھوڑا سایے حس ہوجائے اور پھر ہاتھ سے یاشیں سے آسانی کے ساتھ ذبح کیا جاسکے۔ اگر شاک لگانے کے بعد حیوان زندہ رہتا ہے تو ایسا کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔

اونٹ ذبح کرنے کا طریقہ .2229_2227اسلحہ سے شکار کرنا. 2240_2234
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma