احکام جعاله .1937_1932

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
شرایط جعاله .1931_1930قرض کے احکام. 1953 _1938

مسئلہ ۱۹۳۲: اگر مال کو معین کرکے کہے جو شخص میرا گھوڑا تلاش کردے تو اس کو یہ گیہوں دوں گا تو احتیاط یہ ہے کہ اس کی مقدار اور وہ خصوصیات بھی معین کردے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں فرق پڑتا ہو اور اگر مال کو معین نہ کرے مثلا کہے جو شخص میرا گھوڑا تلاش کردے گا اس کو سوکلو گیہوں دوں گا تو گیہوں کی ان خصوصیت کو معین کردے جن سے قیمت میں فرق پڑتاہو۔ لیکن اگر جاعل مزدوری معین نہ کرے مثلا وہ کہے: جو شخص میری گم شدہ چیز کو تلاش کردے گا اس کو کچھ رقم دوں گا یا اس کو مزدوری دوں گا تو یہ معاملہ باطل ہے۔ اور اگر کوئی وہ کام انجام دیدے تو اس کے وہ مزدوری دے جو لوگوں کی نظرمیں اس کام کی مزدوری ہوتی ہو۔ البتہ اگر جاعل کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہو کہ اس سے کم دے گا تو اس صورت میں دیدیں جو اس کے پیش نظرتھا۔
مسئلہ ۱۹۳۳: اگر قرارداد سے پہلے کوئی اس کام کو کردے تو مزدوری کا حق نہیں رکھتا۔ اسی طرح قرارداد کے بعد بھی اگر اس نیت سے کام انجام دے کہ مزدوری نہیں اوں گاتب بھی معین شدہ رقم کا مستحق نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۹۳۴: اگر اعلان کیاجائے جو شخص میری گم شدہ چیز تلاش کردیگامیں اس کو اس میں کا آدھا دیدوں گا۔ تو اگر عامل اس گم شدہ چیز کی قیمت و خصوصیت سی واقف نہ ہو تو جعالہ محل اشکال ہے۔
مسئلہ ۱۹۳۵: جاعل و عامل دونوں کام شروع کرنے سے پہلے جعالہ کو ختم کرسکتے ہیں بلکہ جعالہ کا کام شروع کرنے کے بعد بھی ختم کرسکتے ہیں۔ البتہ اگر جاعل ختم کرے تو عامل نی جتنا کام انجام دیا ہو اس کی مزدوری اس کودے۔
مسئلہ ۱۹۳۶: یہ جائز ہے کہ جاعل کام کرنا مکمل چھوڑدے۔ لیکن اگر ناتمام چھوڑدینے سے جاعل کو نقصان پہنچتا ہو تو مکمل کرنا ضروری ہے۔ اور اگر مکمل نہ کرے تو ضامن ہے مثلا اگر ڈاکٹر سے کہے اگر تم میری آنکھ کا آپریشن کر دو تو اتنی رقم تم کو دوں گا اور ڈاکٹر آپریشن شروع کردے اور اس کو مکمل کرنے سے جاعل کی آنکھ معیوب ہوجاتی ہو تو آپریشن نامکمل چھور ڈینے پر کسی مزدوری کا حق نہیں رکھتا اور اس عیب کا پیدا ہونے کا ضامن ہے۔
مسئلہ ۱۹۳۷: اگر ایسا کام ہو کہ جب تک اس کو مکمل نہ کردیاجائے کوئی فائدہ حاصل نہ ہو اور عامل اس کام کونا نا مکمل چھوڑے مثلا گمشدہ چیز کو کچھ دن تلاش کرکے چھوڑدے تو جاعل سے کسی اجرت کا حق نہیں رکھتا، اسی طرح اگر تھوڑا ساکام کرنا مفید ہو تو مثلا لیاس کو تھوڑا سی کردے لیکن اجرت کام پورا کرنے پر طے ہوئی ہو تب بھی وہ تھوڑا ساکام انجام دینے پر اجرت کا مستحق نہیں ہوتا۔ البتہ اگر مقصود یہ ہو کہ جتنا کام کریگا اتنی مزدوری کا مسحق ہوگا تو جتنا کام اس نے کیاہے اس کی مزدوری دینا ہوگی۔

شرایط جعاله .1931_1930قرض کے احکام. 1953 _1938
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma