مسجدکے احکام :840 _823

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
وہ مقامات جہاں نماز مستحب ہے ، یا مکروه . 822_816اذان واقامت : 843_841

مسئلہ۸۲۳۔ مسجدکانجس کرناحرام ہے اورجس کومعلوم ہوجائے فورانجاست کودورکرناچاہئے چاہے مسجدکی زمین ہویانچلی اوراوپروالی چھت ہویادیوارکاداخلی حصہ ہواوراحتیاط واجب یہ ہے کہ دیواروں کے باہری حصہ کوبھی نجس نہ کریں اوراگرنجس ہوجائے تونجاست کودورکریں مگریہ کہ وقف کرنے والے نے اس کوجزء مسجدنہ قراردیاہو۔

 

مسئلہ824۔ اگر مسجد نجس ہوجائے تو بطور واجب کفا ئی سب پر واجب ہے کہ اسکو پاک کریں یعنی اگر ایک یا چند لوگ اس کام کو انجام دیدیں تو دوسروں سے ساقط ہوجائے گا ورنہ سب لوگ گناہگار ہیں اور جس نے مسجد کو نجس کیا ہے اس میں اور دوسرے لوگوں میں اس حکم کوئی فرق نہیں ہے۔

مسئلہ 825۔ اگر مسجد کو پاک نہ کر سکے مثلا مسافر ہو اور مسجد کی طرف سے گزر رہا ہو یا مسجد کو پاک کرنے لئے مدد کی ضرورت ہو اور کوئی مدد کرنے والا نہ مل رہا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ جو لوگ مسجد کو پاک کر سکتے ہیں ان کو با خبر کردے۔


مسئلہ۸۲۶ : اگرمسجدکی کوئی ایسی جگہ نجس ہوجائے جس کی طہارت اس کے کھودے جانے یاگرانے پرموقوف ہوتواس کوکھودڈالیں یا اگر کچھ حصہ گرانا پڑے تو گرادیں۔ اور بناء بر احتیاط واجب جس جگہ کو کھودا ہے یاگرایا ہے اس کو پہلی صورت میں کردیں اور بہتر ہے کہ جس نے نجس کیا ہے وہی اپنے ذمہ یہ کام لے اور اگر اس میں کچھ خرچ ہو تو بناء بر احتیاط واجب اس کا ذمہ دار ہے۔
مسئلہ۸۲۷۔ اگرمسجدکوغصب کرلیں اوراس کی جگہ مکان وغیرہ بنائیں یاشہر،گلی کووسعت دتے وقت کچھ حصہ مسجدکاگلی یاسڑک میں اس طرح آجائے کہ اسے مسجدنہ کہاجائے، توبھی احتیاط واجب یہ ہے کہ اسے نجس کرناحرام ہے اورپاک کرناواجب ہے۔
مسئلہ۸۲۸۔ حرم رسول اورائمہ کونجس کرناحرام ہے اوراگرنجس ہوجائے اوراس کانجس رہنابے حرمتی کاباعث ہواس کوپاک کرناواجب ہے، بلکہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اگربے حرمتی نہ بھی ہوتب بھی اس کوپاک کریں۔
مسئلہ ۸۲۹ : مسجد کے بچھونے کو نجس کرنا بھی حرام ہے اور اگر نجس ہوجائے تو اس کو پاک کرنا ضروری ہے اور اگر اس سے کوئی نقصان ہو تو بناء بر احتیاط واجب جس نے اس کو نجس کیا ہے وہ ضامن ہے۔
مسئلہ۸۳۰۔ عین نجاست (مثلاپیشاب،خون) کامسجد میں لے جانا لے جانا حرام ہے خواہ اس سے مسجد کی بے احترامی بھی نہ ہو بناء بر احتیاط واجب۔ البتہ جزئی چیز جو کبھی داخل ہونے والے کے بدن یالباس کے ساتھ چلی جاتی ہے یاچھوٹے بچوں کے لباس میں ہو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ متنجس(یعنی جو چیز نجس ہوگئی ہو جیسے نجس لباس یا نجس جوتا)کا مسجد میں لے جانا اگر مسجد کی بے احترامی اور آلودگی کے سبب نہ بنے تو حرام نہیں ہے۔
مسئلہ۸۳۱۔ مجلس،مذہبی جشن وغیرہ کے لئے اگر مسجدکومزین کریں یاسیاہ پوش کریں اورچائے وکھانے پینے کاسامان لے جائیں تواگراس سے مسجدکوکوئی نقصان نہیں پہنچتااورنمازپڑھنے میں رکاوٹ بھی نہیں ہے توکوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ۸۳۲۔ مسجدکوسونے سے مزین کرنے میں اشکال هے اوراسی طرح احتیاط یه هے جاندارچیز(جیسے انسان وحیوان وغیرہ) کی تصویرمسجدمیں نقش نہ کریں،
مسئلہ۸۳۳۔ اگرمسجدگربھی جائے تب بھی اس کی زمین بیچی نہیں جاسکتی اورنہ کسی کی ملکیت یاسڑک میں اسکتی ہے۔حتی که اس کے دروازوں،کھڑکیوں،اوردوسری چیزوں کوبیچناحرام ہے، بلکہ ان چیزوں کواسی مسجدکی تعمیرمیں خرچ کریں اوراگراس مسجدکے کام نہ آسکے تودوسری مسجدوں میں لگائیں اوراگردوسری مسجدوں کے بھی کام نہ آسکیں تب بینچ ڈالیں اورممکن ہو تو رقم کواسی مسجدکی تعمیرمیں ورنہ دوسری مسجدوں کی تعمیرمیں لگائیں۔
مسئلہ۸۳۴۔ مسجدکابنانامستحب ہے اورمسجداگرگرجائے تواس کی مرمت بھی مستحب ہے اوربہترین کام ہے اوراگرمسجداس قدرمنہدم ہوجائے کہ اس کی مرمت ناممکن ہوجائے تواس کی مکمل طورپرگراکردوبارہ بناسکتے ہیں،
مسئلہ ۸۳۵ : جو مسجد نہیں گری اور قابل استفادہ بھی ہے اگر اس کو وسیع کرنے کی ضرورت پڑ جائے تو گرا کر دوبارہ بنا سکتے ہیں۔
مسئلہ۸۳۶۔ مسجدکوصاف کرنا، چراغ جلانا،اس کی ضروریات کوپوراکرنامستحب ہے اور مسجد میں جانے والے کے لئے خوشبولگانا، پاکیزہ لباس پہننا مستحب ہے مسجدمیں داخل ہوتے وقت جوتوں کے تلووں کودیکھناکہ کہیں اس میں کوئی نجاست تونہیں رہ گئی ہے اوریہ بھی مستحب ہے کہ مسجدمیں داخل ہوتے وقت داہناپیراورنکلتے وقت دایاں پیررکھے، مسجدمیں سب سے پہلے آئے اورسب سے بعدمیں جائے۔
مسئلہ۸۳۷۔ مسجدمیں داخل ہوکردورکعت تحیت واحترام مسجدکی نمازپڑھنامستحب ہے اوراگرکوئی دوسری واجب یامستحب نماز پڑھ لے تب بھی کافی ہے۔
مسئلہ۸۳۸ : مسجدمیں سونا،دنیاکے بارے میں گفتگوکرنا، ایسے شعارپڑھناجس میں نصیحت وغیرہ نہ ہومکروہ ہے، اسی طرح تھوکنا، ناک چھینکنا، بلغم کاتھوکنا، آوازبلندکرنا، چینخناچلانا، بلکہ ہر وہ چیز جو شان مسجد کے خلاف ہو اس کا ارتکاب کرنا مکروہ ہے۔
مسئلہ۸۳۹۔ بچوں اوردیوانوں کومسجدمیں جانے کی اجازت دینامکروہ ہے لیکن اگربچوں کالاناکسی مزاحمت کاسبب نہ ہواوربچوں کومسجداور نمازسے رغبت دلانے کاسبب ہوتومستحب ہے اور کبهی واجب هے۔
مسئلہ۸۴۰۔ جوشخص لہسن،پیازوغیرہ کھائے ہواوراس کے منہ کی بدبوسے لوگوں کوتکلیف ہوتی ہوتواس کامسجدمیں جانامکروہ ہے۔

null
وہ مقامات جہاں نماز مستحب ہے ، یا مکروه . 822_816اذان واقامت : 843_841
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma