سود خوری قرآن کی نظر میں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
اس حدیث کا مضمونخبط “ کا لغوی معنی ہے

گذشتہ آیات مین حاجت مندوں کے لیے مال خرچ کرنے اور رفاہ عامہ کے کام انجام دینے کے بارے میں گفتگو تھی ۔ ان آیات میں سود خوری کا مسئلہ زیر بحث ہے ۔ سود خوری کا اثر اور نتیجہ انفاق کے اثر اور نتیجے کی ضد ہے ۔ ان آیت کا مقصد در اصل گذشتہ آیات کے سلسلہ کی تکمیل کرنا ہے کیونکہ سود طبقاتی تفاوت میں اضافے ، چند لوگوں کے پاس سرمائے کی ریل پیل؛ اور معاشرے کے بیشتر لوگوں کی محرومیت کا سبب بنتا ہے ۔
ان آیات میں سختی سے سود کے بارے میں حکم اور اس کی حرمت بیان کی گئی ہے آیت کے لب ولہجہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قبل از یں بھی سود کے بارے میں گفتگو ہو چکی ہے ۔ قرآنی سورتوں کی تاریخ نزول کی طرف توجہ کرنے سے یہ معاملہ اسی طرح معلوم ہوتا ہے
قرآن کے نزول کی ترتیب کے مطابق سب سے پہلے جس سورة می ںسود کے متعلق گفتگو ہوئی ہے وہ سورہ روم ہے کیونکہ سورة روم تیسویں سورت ہے جو مکہ میں نازل ہوئی اس سورت کے علاوہ کسی اور مکی سورت میں سود کے بارے میں کوئی حکم نظر نہیں آتا لیکن اس میں بھی سود کے بارے میں اخلاقی نصیحت کے طور پر گفتگو کی گئی ہے اور فرمایا گیا ہے کہ سود خوری بارگاہ پرو ردگار میں کوئی پسندیدہ کام نہیں ہے ۔ ارشاد ہوتا ہے :
و ما آتیتم من ربا لیربوا فی اموال الناس فلا یربوا عند اللہ “ 
یعنی ہوسکتا ہے کوتاہ بین افراد کی نظر میں سود خوری سرمائے میں اضافے کا ذریعہ ہو لیکن بارگا ہ خدا میں اس سے کوئی زیادتی نہیں ہوتی۔روم ۔ ۳۹
پھر ہجرت کے بعد تین مدنی سورتوں میں سود کی بحث ا ٓئی ہے ۔ ان سورتوں کی ترتیب یہ ہے ، سورہ بقرہ ، سورہ آل عمران اور سورہ نساء ۔سورہ بقرہ اگرچہ سورہ آل عمران سے قبل نازل ہوئی ہے لیکن بعید نہیں سورہ آل عمران کی آیت۱۳۰ جس میں سود کی حرمت کا حکم ہے سورہ بقرہ اور زیر نظر آیات سے پہلے نازل ہوئی ہو
بہر حال یہ آیت اور سود کے بارے میں دیگر آیات اس وقت نازل ہوئی ہیں جب سود خوری مکہ ، مدینہ اور پورے جزیرة العرب میں کمال شدت سے رائج تھی اور طبقاتی زندگی ، محنت کش طبقے کی پسماندگی اور اشراف،کی سر کشی کا اہم عامل تھی لہذا سود کے خلاف اسلام کی جنگ اجتماعی امور کے بارے میں اس کے اہم معرکوں میں شمار ہوتی ہے ۔

اس حدیث کا مضمونخبط “ کا لغوی معنی ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma