در اصل ان آیات کے تین مقاصد ہیں:

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
 حق تلاوت کیاہے؟:  کلمات سے کیا مراد ہے:

 

اس آیت سے لے کر آگے تک (بیت المقدس سے کعبہ کی طرف قبلہ کی تبدیلی کا موضوع شروع ہونے تک) اٹھارہ آیات ہیں جن میں خدا کے پیغمبر عظیم اور علمبردار توحید حضرت ابراہیم خانہ کعبہ کی تعمیر اور توحید و عبادت کے اس مرکز کا تذکرہ ہے۔
در اصل ان آیات کے تین مقاصد ہیں:
۱۔ یہ آیات قبلہ کی تبدیلی کے موضوع کے لئے مقدمہ کا کام دیں۔ مسلمان جان لیں کہ یہ کعبہ حضرت ابراہیم پیغمبر بت شکن کی یادگارہے۔ اگر مشرکوں اور بت پرستوں نے اسے آج بت خانے میں تبدیل کررکھاہے تو یہ ایک سطحی آلودگی ہے اس سے کعبہ کے مقام و منزلت میں کمی واقع نہیں ہوتی۔
۲۔ یہودی او ر عیسائی یہ دعوی کرتے تھے کہ ہم حضرت ابراہیم اور ان کے دین کے وارث ہیں۔ یہ آیات (دیگر بہت سی آیات سے مل کرجو یہودیوں کے بارے میں گذر چکی ہیں) واضح کردیتی ہیں کہ وہ لوگ ابراہیمی آئین سے بیگانہ ہیں۔
۳۔ مشرکین عرب بھی اپنے اور حضرت ابراہیم کے در میان اٹوٹ رشتہ بتاتے تھے انہیں بھی یہ سمجھانا مقصود تھا کہ تمہارے اور اس بت شکن پیغمبر کے پروگرام میں کوئی ربط نہیں۔
زیر بحث آیت میں پہلے فرماتاہے: وہ وقت یاد کرو جب خدا نے ابراہیم کو مختلف طریقوں سے آزمایا اور وہ ان آزمائشوں میں اچھی طرح کامیاب ہوئے ( و اذا بتلی ابراہیم ربہ بکلمات فاتمھن
یہ آیت حضرت ابراہیم کی زندگی کے اہم ترین موڑ یعنی ان کی بڑی بڑی آزمائشوں اور ان میں ان کی کامیابی کے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔ وہ آزما ئشیں جنہوں نے ابراہیم کی عظمت مقام اور شخصیت کو مکمل طور پرنکھاردیا اور ان کی شخصیت کی بلندی کو روشن کردیا اورجب ابراہیم ان امتحانات سے کامیاب ہوگئے تو وہ منزل آئی کہ خدا انہیں انعام دے تو فرمایا: میں نے تمہیں لوگوں کا امام، رہبر اور پیشوا قرار دیا (قال انی جاعلک للناس اماما
ابراہیم نے در خواست کی میری اولاد اور خاندان سے بھی آئمہ قرار دے۔ تا کہ یہ رشتہ نبوت و امامت منقطع نہ ہو اور صرف ایک شخص کے ساتھ قائم نہ رہے (قال و من ذریتی) ۔ خدا نے اس کے جواب میں فرمایا: میرا عہد یعنی مقام امامت ظالموں تک ہرگز نہیں پہنچے گا (قال لا ینال عھد الظلمین)۔ یعنی ہم نے تمہاری درخواست قبول کرلی ہے لیکن تمہاری ذریت میں سے صرف وہ لوگ اس مقام کے لائق ہیں جو پاک اور معصوم ہیں۔

 حق تلاوت کیاہے؟:  کلمات سے کیا مراد ہے:
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma