من وسلوی کی ایک اور تفسیر :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
غمام کیا ہے اس مقام پر ہمارا سابقہ بنی اسرائیل

بعض مفسرین نے من و سلوی کی معروف تفسیر کی بجائے ا یک ا ور تفسیر کی ہے وہ کہتے ہیں ”من “سے مراد ناشکرگزاروں پر احسان مطلق اور بے شمار خدائی نعمت ہے اورسلوی سے مراد دل کاوہ اطمینان ہے جوخداوندعالم نے بنی اسرائیل کے چنگل سے نجات عطاکرکے مر حمت فرمایاہے 1
یہ تفسیر تقریبا تمام مفسرین ، اسلامی روایات اورکتب عہدین کے خلاف ہونے کے علاوہ
آیت کے متن سے بھی میل نہیں کھاتی کیونکہ قرآن من سلوی کے ذکر کے فورابعد بلا فاصلہ کہتا ہے ”کلوامن طیباتمارزقناکم“یہ چیزنشان دہی کرتی ہے کہ من وسلوی کھانے والی چیزوں میں ہے یہ تعبیر نہ صرف اس آیت میں ہے بلکہ بعینہ سورہ اعراف آیہ ۱۶۰میں بھی ہے ۔
۵۸۔ وازقلن ا دخلوا ھٰذ ہ القریةفکلوامنھا حیث شئتم رغداوادخلواالباب سجداوقو لو ا حطةنغفر لکم خطٰیٰکم وسنزیدالمحسنین
۵۹۔ فبدل الذین ظلملواقولاغیر الذی قیل لہم فانزلناعلی الذین ظلموارجزامن السماء بماکانوایفسقون
ترجمہ
۵۸۔اور (یاد کرو اس و قت کو )جب ہم نے کہا :اس بستی( بیت المقدس )میں داخل ہوجاوٴ اور اس کی فراواں نعتو ں سے جتنا چاہو کھا وٴاور ( معبد بیت المقدس کے)دروازے سے خضوع وخشوع کے ساتھ داخل ہو جا وٴاو رکہو :خدایا !ہمارے گناہوں کوبخش دے ۔تاکہ ہم تمہیں بخش دیں اورہم نیک لو گو ںکو زیادہ بدلہ دیںگے۔
۵۹ ۔ظالم لوگوں نے اس قول کو بدل دیا اور اس کی جگہ ایک اور (استہزاء آمیز )جملہ کہنے لگے لہذا ہم نے ستمگروں پر اس نافرمانی کے باعث آسمان سے عذاب بھیجا۔


 

1- پرتوی ازقرآن،ج،۱ص۱۶۵
 

غمام کیا ہے اس مقام پر ہمارا سابقہ بنی اسرائیل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma