عرفات کو عرفات کیوں کہتے ہیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
موسم حج میں اقتصادی کارکردگی مشعر الحرام

ہم کہہ چکے ہیں کہ عرفات مکہ سے چار فرسخ کے فاصلے پر ایک وسیع و عریض بیابان ہے۔ وہاں حاجی حضرات نویں ذی الحجہ کو زوال آفتاب سے لے کر غروب تک ٹھہر تے ہیں۔
اس سرزمین کانام عرفات کیوںہے۔ اس بار ے میں بہت سے پہلومذ کور ہیں ۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ جب خدا کی وحی کا قاصد جبرئیل حضرت ابراہیم کو مناسک حج کی نشاند ہی کروارہا تھا تو حضرت ابراہیم کہتے (
عرفت) عرفت یعنی میں نے پہچان لیا ۔
لیکن بعید نہیں کہ یا نام رکھنا ایک اور حقیقت کی طرف بھی اشارہ ہو اور وہ یہ کہ یہ سرزمین جہاں سے مراحل حج شروع ہوتے ہیں معرفت پروردگار اور اس کی پاک ذات کو پہچا ننے کے لیے بہت آمادہ اور تیار ما حول مہیا کر تی ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ وہ روحانی اور معنوی جذ بہ جو انسان میں اس سرزمین میں داخل ہو تے وقت پیدا ہوتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔
سب ایک ہی صورت میں ، سب ایک انداز میں ، سب بیابان نشیں ، شہر کی شورغل سے دور ، مادی دنیا کے ہاوٴ ہو س سے پرے ، زرق و برق دنیا سے او جھل ایک آزاد اور گناہ سے پاک فضا میں آسمان کے سائے تلے اس جگہ جہاں فرشتہ وحی کے چھو تے رہے جہاں سے جبرئیل کا زمزمہ ، ابراہیم خلیل اللہ کی مردانہ وار پکار پیغمبر اسلام ﷺ اور صدر اول کے مجاہدین کی حیات بخش صدا کی بھنبھناہٹ آج بھی سنائی دیتی ہے ۔ وہ مقام جہاں انسان نہ صرف یہ کہ عرفان پروردگار کے نشہ میں سر مست ہو جا تا ہے اور کچھ لمحوں کے لیے ساری مخلوق کی تسبیح کے سرورسے ہم آہنگ ہو جاتا ہے۔
بلکہ اپنے وجود کے اندر اپنی کھوئی ذات کو جس کی تلاش میں تھا پالیتاہے اور اپنی ذات کا عارف ہوجاتاہے
اس مقام پروہ جان لیتا ہے کہ وہ وہ شخص نہیں جو رات دن تلاش معاش میں حریصانہ کوہ و صحرا کی وسعتوں کو اپنے قدموں سے ماپتا رہتا تھا اور جو کچھ ملتا تھا اس سے سیراب نہ ہوتا تھا یہاں وہ جان لیتا ہے کہ ایک اور گوہر اس کی روح کے اندر چھپا ہوا ہے جو در اصل اس کے وجود کی حقیقت ہے۔
جی ہاں اس سرزمین کوعرفات کہتے ہیں۔ کس قدر عمدہ اور مناسب نام ہے۔

 

موسم حج میں اقتصادی کارکردگی مشعر الحرام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma