شفاعت کی شرئط تعمیری اور اصلاح کنندہ ہیں:

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
فلسفہ شفاعت : اعتراضات کے جوابات :

ا س طر ف متوجہ رکھتے ہوئے کہ شفاعت اپنے حقیقی اعتبار سے کئی پہلووٴں سے متعددوقیود وشرائط کی حامل ہے ،جو اصل وبنیا د کا عقیدہ رکھتے ہیں وہ مجبور ہیں کہ ان شرائط پر عملدرآمد کریںاور ظلم جیسے گناہوں سے جن کی وجہ سے شفاعت کی امیدختم ہوجاتی ہے پرہیز کریں اور اپنے پرو گرام کو تبدیل کر کے اور جامع تر بناکر شروع کریں ۔ایسے لوگ مقام ارتضی تک رسائی اور عہد الٰہی کی پاسداری کے لئے (جس کی تفسیر بیان کی جاچکی ہے )اپنے گناہوں سے باقاعدہ توبہ کرتے ہیں یا کم از کم توبہ کی منزل پر قیام کرتے ہوئے غلط کاری اور قوانین الٰہی کی بندشوں کو توڑنے سے باز رہتے ہیں یاکم ا ز کم ایسے افعال میں کمی کردےتے ہیں اوراپنے اندر خدا اور بڑی عدالت پر ایمان کو زندہ رکھتے ہیں اور اس کے قوانین اورمقررات کا احترام کر تے ہیں ۔
ایسے افراد اپنے اور شفاعت کرنے والے کے درمیان ا پنے رشتے اور تعلق کو برقرار رکھنے کے لئے ا س کی صفات اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیںاور ایک قسم کا رابطہ چاہے کمزور ہی کیوں نہ ہو اپنے اور ان کے درمیا ن بر قرار رکھتے ہیں یعنی جس طرح شفاعت تکوینی میں تا ثیر تکامل کے لئے آمادگی ،ربط اور تسلیم ضروری ہے شفاعت تشریعی میں نتیجے تک پہنچنے کے لئے بھی اس قسم کی آمادگی اور تیاری ضروری ہے (غور کیجئے )
اس طرح کوئی شک و شبہ باقی نہیں رہتا کہ شفاعت اپنے صحیح مفہوم کے اعتبار سے مجرمین کے حالات کی تبدیلی اور اصلاح کے لئے نقش موٴ ثر ہے
 

فلسفہ شفاعت : اعتراضات کے جوابات :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma