حرام مہینوں میں حرمت جنگ کی خبر دیتاہے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
ماہ حرام میں جنگ کرنے کے بارے میںحبط، احباط اور تکفیر

جیسا کہ شان نزول سے ظاہر ہے یہ آیت حرام مہینوں میں جہاد کے بارے میں سوالات کا جواب ہے۔ قرآن صراحت سے حرام مہینوں میں حرمت جنگ کی خبر دیتاہے اور اسے بہت بڑا گناہ شمار کرتاہے (”قل قتال فیہ کبیر“)
لیکن قرآن تاکید کرتاہے کہ وہ مسلمان دستہ جس نے اشتباہ سے حرام مہینے میں جنگ کی پر اعتراض کا حق ان مشرکین کو نہیں پہنچتا جو ایسے بڑے بڑے گناہوں سے آلودہ ہیں جیسے خدا سے کفر کرنا، راہ راست کی ہدایت سے لوگوں کو روکنا، مکہ میں ٹھہرے ہوئے اور سکونت پذیر افراد کووہاں سے نکال دینا اور خدا کے حرم امن کے احترام کو پاؤں تلے روند نا جب کہ وہاں حیوانات اور گھاس تک کو محفوظ رہنا چاہئیے۔
علاوہ ازیں مشرکین فتنہ برپا کرتے ہیں یعنی فاسد ما حول پیدا کرنے کے در پے ہیں جس میں کفر اور بت پرستی کی آمیزش ہے وہ حقیقت کے متلاشی لوگوں پر دباؤ ڈال کر انہیں دین توحید کی طرف راغب ہونے سے روکنے کا گناہ کرتے ہیں۔ ان کا یہ عمل ماہ حرام میں جنگ کرنے سے بڑھ کرہے (” و الفتنة اکبر من القتل“۔)
اس کے بعد قرآن کا روئے سخن مسلمانوں کی طرف ہے۔ مسلمانوں کو مشرکوں کے پرا پیگنڈا سے بچانے کے لیے قرآن انہیں متنبہ کرتاہے کہ مشرک تو ہمیشہ اس کے در پے ہیں کہ اگر ہوسکے تو تمہیں دین اسلام سے پھیرلے جائیں۔ اس سلسلے میں پیشبندی کے طور پر قرآن الارم دیتاہے کہ جو مسلمان دین حق سے پھرگیا اور حالت کفر میں جامرا، کفر کے سبب اس کے تمام نیک اعمال کا اجر اس جہان میں اور اس جہان میں باطل ہوجائے گا۔ کفر ان اعمال کو ختم کردے گا اور انکی خاصیت کو بدل دے گا۔اس بناپر ایسا شخص ہمیشہ ہمیشہ کے لیے عذاب الہی میں مبتلا رہے گا۔اس بناپر ایسا شخص ہمیشہ ہمیشہ کے لیے عذاب الہی میں مبتلا رہے گا۔
یہ آیت اس نکتے کی طرف اشارہ ہے کہ ممکن ہے بعض مجاہدین راہ خدا میں مطلع نہ ہونے کی بناپر یا کافی احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے اشتباہات کے مرتکب ہوں۔ عبد اللہ بن جحش کا واقعہ اس کی نظریر ہے لیکن خدا ان کی بڑی خدمات اور صحیح مجاہدات کی بناء پر انہیں بخش دے گا (”و اللہ غفور رحیم“)
 

ماہ حرام میں جنگ کرنے کے بارے میںحبط، احباط اور تکفیر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma