(۴) کوہ طور :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
(۳) کیا اس عہد وپیمان میں جبر کا پہلو ہے :  یہ دو آیات بھی گذشتہ آیات کی طرح

طور سے مراد یہاں اسم ِ جنس ہے یا یہ مخصوص پہاڑ ہے ۔ اس سلسلے میں دو تفسیریں موجود ہیں ۔
بعض کہتے ہیں کہ طور اسی مشہور پہاڑ کی طرف اشارہ ہے جہاں حضرت موسیٰ پر وحی نازل ہوئی ۔
لیکن بعض کے نزدیک یہ احتمال بھی ہے کہ طورلغوی معنی کے لحاظ سے مطلق پہاڑ ہے ۔ یہ وہی چیز ہے جسے سورہ اعراف کی آیہ ۱۷۱ میں ” جبل “ سے تعبیر کیا گیا ہے :
و اذ نتقنا الجبل فوقھم
(۵) خذوا ما اتیناکم بقوة کا مفہوم : اس جملے کی تفسیر میں امام صادق سے منقول ہے کہ آنجناب سے لوگوں نے پوچھا :
قوة الابدان او قوة القلب
قوت و طاقت آیات الہٰی تھامنے سے مراد قوت جسمانی ہے یا قوت معنوی ۔
امام نے جواب دیا :
فیھا جمیعا
جسمانی و معنوی سب طاقتیں مراد ہیں ۱۔
یہ حکم تمام آسمانی ادیان کے پیرو کاروں کے لئے ہے کہ ہر زمانے میں ان تعلیمات کی حفاظت و اجراء کے لئے مادی و روحانی دونوں قوتوں اور توانائیوں کے ساتھ تیار رہیں ۔
۶۵۔ ولقد علمتم الذین اعتدو ا منکم فی السبت فقلنا لھم کونو ا قردة خٰسئین
۶۶ فجعلنٰھا نکالا لما بین یدیھا و ما خلفھا وموعظة للمتقین
ترجمہ
۶۵۔ جنہوں نے ہفتہ کے دن کے بارے میں حکم کی نافرمانی اور گناہ کیا ۔ تمہیں ان کی حالت کا علم ہے کہ انہیں ہم نے دھتکار ے ہوئے بندروں کی شکل میں کر دیا ۔
۶۶۔ ہم نے عذاب کے اس واقعہ کو اس زمانے کے لوگوں کے لئے اور بعد میں آنے والوں کے لئے درس عبرت قرار دیا ہے اور پرہیز گاروں کے لئے اسے نصیحت بنایا ہے ۔


 

۱ تفسیر المیزان زیر بحث آیت کے ذیل میں بحوالہ محاسن برقی ۔


 

(۳) کیا اس عہد وپیمان میں جبر کا پہلو ہے :  یہ دو آیات بھی گذشتہ آیات کی طرح
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma