عورت اور اس کے حقوق کی تاریخ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
حقوق و فرائض عورت کی زندگی میں نیا مرحلہ

پوری تاریخ انسانی میں عورت ایک عجیب دردناک داستان رکھتی ہے۔ عورت کی یہ داستان آج انسانی سوسائٹی کی شناخت کی اہم ترین بحث شمار ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر عورت کی زندگی کو دو۱ادوار میں تقسیم کیاجاسکتاہے۔
پہلا دور: ۔ ما قبل تاریخ کاہے جس کے متعلق آج ہمارے پاس کوئی صحیح اطلاع نہیں کہ اس زمانے میں عورت کے حالات کیا تھے ہوسکتاہے کہ اس دور میں عورت زیادہ تر طبیعی اور فطری حقوق سے بہرہ ور ہو۔
دوسرا دور:۔ آغاز تاریخ سے شروع ہوتاہے اس دور کے بعض معاشروں میں عورت تمام اقتصادی، سیاسی اور اجتماعی حقوق میں ایک غیر مستقل شخصیت کے حوالے سے پہچانی جاتی تھی۔ یہی کیفیت بعض ممالک میں آخری صدیوں تک جاری رہی۔
عورت کے بارے میں یہ طرز فکر فرانس کے قانون مدنی جسے ترقی یافتہ کہاجاتاہے تک میں نظرآتاہے۔ نمونے کے طور پر شوہر اور بیوی کے مالی روابط کے سلسلے میں بعض ضوابط کی طرف اشارہ کیاجاتاہے:
آرٹیکل نمبر ۲۱۵ اور ۲۱۷ ظاہر ہوتاہے کہ شوہر دار عورت اپنے شوہر کی اجازت اور دستخط کے بغیر کوئی مالی امور انجام نہیں دے سکتی اور اس کا ہر قسم کا لین دین شوہر کی اجازت کا محتاج ہے۔ البتہ یہ اس صورت میں ہے کہ شوہر اپنے اختیار سے غلط فائدہ نہ اٹھائے اور کسی معقول سبب کے بغیر اجازت دینے سے انکار نہ کرے۔
آرٹیکل نمبر ۱۲۴۳ کے مطابق شوہر حق رکھتا ہے کہ وہ اکیلا مال میں جو عورت اور مرد کے در میان مشترک ہے جیسا چاہے تصرف کرے اور اس میں عورت کے اجازت کی بھی ضرورت نہیں البتہ جو کام انتظام و اہتمام کی حدود سے خارج ہے اس میں عورت کی موافقت ضروری ہے۔ ۱
وہ سرزمین جہاں سے اسلام کا آغاز ہوا یعنی حجاز میں بھی پیغمبر اسلام کے ظہور سے پہلے عورت کے ساتھ ایک محکوم اور غیر مستقل انسان کا سا سلوک رواتھاان کا طرز عمل نیم وحشی انسانوں کا ساتھا کیونکہ عورت سے رسوا کن مقاصد حاصل کیے جاتے تھے۔ عورت اس ماحول میں اس قدر بے ارادہ و بے اختیار تھی کہ بعض اوقات اپنے شوہر کے اخراجات کے لیے کرائے پر پیش کی جاتی تھی۔
تمدن سے محرومیت اورفقر و فاقہ کی ابتدا ء نے انہیں عجیب و غریب سختی اور خشونت میں مبتلا کررکھا تھا جس کے زیر اثر وہ عورت کو زندہ گار ٹرنے کے مشہور جرم کا ارتکاب کرتے تھے۔



 

۱ حقوق زن در اسلام و اروپا

حقوق و فرائض عورت کی زندگی میں نیا مرحلہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma