فلسفہ شفاعت :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
توبہ کرنے والوں کو شفاعت کی ضرورت شفاعت کی شرئط تعمیری اور اصلاح کنندہ ہیں:

مدارک شفاعت اور شفاعت کے سلسلے کی بحث سے ہم پر اس کا مفہوم واضح ہو چکا ہے۔
اب اس کے اجتماعی اور نفسیاتی فلسفوں کا سمجھنا مشکل نہیں رہا ۔
شفاعت کی حقیقت کی طرف مکمل توجہ سے اس کے معتقدین پر مندرجہ ذیل اثرات کے مرتب ہونے کا امکان ہے۔
۱ مایوسی کی روح سے مقابلہ:
جو لوگ سخت جرئم کے مرتکب ہو تے ہیں وہ ایک طرف تو وجدانی تکلیف میں مبتلا ء ہو تے ہیںاور دوسری طرف درگاہ خداسے بخشش سے مایو س ہوجاتے ہیں کیونکہ اس طرح گناہوں کی زندگی سے واپسی کا راستہ نہیں پاتے لہٰذاعملی طور پر کسی تجدیدنظرکے لئے تیا ر نہیں ہو تے اور مستقبل کے افق کی تیرگی کو دیکھ کر وہ طغیان وسرکشی میں زیادہ ہاتھ پاوٴں مارنے لگتے ہیں اسی طرح اسی عملی زندگی کے عنوان سے مقررات الٰہی کے بے سود ہونے کے قائل ہو جاتے ہیں با لکل اس بیمار کی طرح جو تندرستی سے مایو س ہوکر ہر چیز کی بندشو ں سے بے پر واہ ہوجائے چونکہ اب وہ بے دلیل اور بے اثر سمجھتاہے ۔
بعض اوقات وجدانی دردوتکلیف جو ایسے جرائم سے پیدا ہوتی ہے نفسیاتی خلل یامعاشرے سے دوری کی تحریک کا سبب بن جاتی ہے کیو نکہ اسی معاشرے نے اسے اس طرح آلودہ کیا ہے اس طرح گنہ گار ایک خطر ناک عنصر میں تبدیل ہو کر معاشرے کے لئے دکھ اور تکلیف کامرکز بن جاتا ہے ۔
ایسے عالم میں شفاعت پر ایمان اس کے سامنے روشنی کا ایک دریچہ کھو ل دیتا ہے اور بخشے جانے کی امید دلا کر اس اپنے کنٹرول میں لے لیتا ہے تجدید نظر اور گذشتہ کردار کے ازالئے اوراصلاح لے لئے اس شوق دلا تا ہے ا س طرح معاشرے سے قطع تعلق کی تحریک پیدا نہیں ہوتی اور نفسیاتی اطمیانا ن اسے ایک سالم اور صالح عنصر میں تبدیل ہونے کا امکان مہیا کرتا ہے ۔
اس بناء پر اگر ہم یہ کہیں کہ صحیح معنیٰ والی شفاعت لی طرف توجہ ایک اصلاح کنندہ وعامل ہے اوربرائی سے روکنے کا سبب ہے اور ایک مجرم گنہ گار فرد کو صالح بنا دیتا ہے تو یہ فضول بات نہیں ہو گی یہی وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں عمر قید کے قیدیوں کے لئے بھی سفارش اور بخشش کا دریچہ دنیا کے مختلف قوانین میں کھلاہے تاکہ کہیں یاس وناامیدی انہیں قید خانوں میں کسی خطرناک اقدام کی طرف نہ لے جائے یا نفساتی خلل میں مبتلا نہ کرے
 

توبہ کرنے والوں کو شفاعت کی ضرورت شفاعت کی شرئط تعمیری اور اصلاح کنندہ ہیں:
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma