جب شام چلے آئے تھے۔یوں لگتا ہے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
۳۔ واقعہ کب رونما ہوا:شبہٴ آ کل وماٴکول

جب شام چلے آئے تھے۔یوں لگتا ہے کہ شام میں آنے کے بعدکا واقعہ ہے کیونکہ سرز مین بابل میں پہاڑ نہیں ہیں ۔
ثم ادعھن یا تینک سعیا “:
”پھر انہیں پکارو ہ تو تیزی سے تمہاری طرف آئیں گے“اس موقع پر ایک پرندے کے بکھرے ہو ئے اجزاء جمع ہو ئے اور آپس میں مل گئے اور پرندے نئے سرے سے زندہ ہو گئے ۔البتہ ایسا ہونا بالکل خارق عا دات اور خلاف معمول ہے لیکن اگر ہم خدا کو طبیعی قوانین پر حاکم سمجھیں نہ کہ محکوم ،تو پھر مسئلے میں کو ئی پچیدگی نہیں رہے گی ۔
ضمنا یہ بھی ایک پہلو ہے کہ بعض نے لفظ ”سعیا “سے یہ سمجھاہے کہ پرندے ز ندہ ہونے کے بعد پرواز نہ کرسکے بلکہ دوڑ کرابراہیم کے پاس آئے ”سعیا ‘ ‘ ”عموما لغت میں عرب میں “تیزی سے چلنے کے معنی میں استعما ل ہو تا ہے ۔
خلیل بن احمد مشہور عر بی ادیب سے منقو ل ہے کہ ابراہیم چل رہے تھے کہ پرندے ان کے پاس آئے (یعنی ”سعی “ابراہیم سے متعلق ہے پرندو ں سے نہیں)۔
بہر حال ان تمام باتو ں کے باوجود کو ئی مانع نہیں کہ ”سعیا“ سریع اور تیز پرواز کے لئے کنایہ ہو۔
واعلم ان اللہ عزیز حکیم
جب ابراہیم یہ حیرت انگیز منظر دیکھ چکے تو انہیں وحی ہوئی کہ یہ واقعہ دیکھ کر جا ن لو کہ خدا ہر چیز پر قدرت ر کھتاہے اور اس کے تمام کا م حکمت کے ماتحت ہیںاور لا متناہی علم قدرت رکھنے کی وجہ سے اس کے لئے مردوں کے منتشر اجزاء کا جاننا اور انہیں جمع کر نا کوئی مشکل نہیں

قیامت کے بارے میں قرآن مجید میں آنے والی بہت سی آیات معاد جسمانی کی تو ضیح وتشریح کرتی ہیں ۔ اصولی طور پر جن لوگوں کا قرآن میں آیات معاد سے رابطہ ہے وہ جانتے ہیں کہ قرآن میں معاد سے مراد معاد جسمانی کے علا وہ کچھ بھی نہیں اور معاد جسمانی کا یہ مطلب ہے کہ حشر ونشر کے وقت یہ جسم بھی پلٹ آئے گا اور روح بھی اسی لئے تو قر آن میں اسے ”احیاء الموتی “(مردوں کوزند ہ کر نا )کہا گیا ہے اور اگرقیامت صر ف روحانی پہلو کی حامل ہو تی تو زندہ کرنے کاکوئی اصلاََمفہوم ہی نہ تھا ۔زیر بحث آیت بھی صراحت سے اسی بدن کے منتشر اجز اء کا لوٹنا بیا ن کررہی ہے جس کانمونہ حضرت ابراہیم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

۳۔ واقعہ کب رونما ہوا:شبہٴ آ کل وماٴکول
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma