۷۱۔ شفاعت کی معنوی تا ثیر :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
احادیث اسلامی اور شفاعت : توبہ کرنے والوں کو شفاعت کی ضرورت

اس مقام پر شفاعت سے متعلق جو روایات ہم نے بیان کی ہیں وہ اس سلسلے کی روایات کا ایک تھوڑا سا حصہ ہے جنہیں ہم نے اپنی بحث کی مناسبت سے انتخاب کیا ہے ورنہ شفاعت سے متعلق روایات تو حد تواتر کو پہنچی ہوئی ہیں ۔
نووی شافعی ۱ شرح صحیح مسلم میں قاضی عیاض جو اہل سنت کے مشہور عالم ہیں کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ شفاعت متواترات میں سے ہے ۲۔
یہاں تک کہ ابن تیمیہ ( متوفی ۷۲۸ھ) اور محمد بن عبد الوہاب ( متوفی ۱۲۰۶ھ ) کے پیرو جو اس سلسلے میں سخت رویہ اختیار کرتے ہیں اور بہت متعصب ہیں ان روایات کے تواتر کے معترف ہیں ۔
کتاب ”فتح المجید “ شیخ عبد الرحمٰن بن حسن کی تالیف ہے وہابیوں کی ایک مشہور کتاب ہے اور ابھی حجاز کے بہت سے دینی مدارسو ں میں درسی کتب کی حیثیت سے موجود ہے ۔ اس میں ابن قیم سے اس طرح منقول ہے :
شفاعت ِ مجرمین کے بارے میں نبی اکرم سے احادیث متواتر ہیں آپ کے اصحاب اور اہل سنت کا عموما اس پر اجماع ہے اور وہ اس کے منکر کو بدعتی سمجھتے ہیں اس پر تنقید کرتے ہیں اور اسے گمراہ شمار کرتے ہیں ۳۔
اس سے قبل کہ اب ہم شفاعت کے اجتماعی اور روحانی اثرات پر بحث کریں اور چاروں اعتراضات کو فلسفہ ء شفاعت کی روشنی میں حل کریں خدا پرستوں اور معتقدین شفاعت کی منطق کی نظر سے اس کے معنوی آثار دیکھتے ہیں کیونکہ یہ نظراس مسئلے کے اجتماعی اور معنوی عکس العمل کے سلسلے میں آئندہ آنے والی بحث کو زیادہ واضح کردیتی ہے ۴۔
عقائد اسلامی کے علماء کے درمیان شفاعت کی تاثیر معنوی کے سلسلے میں کچھ یوں ہے :
ایک گروہ ” وعیدیہ “ کے نام سے مشہور ہے جن کا عقیدہ ہے کہ گناہان کبیرہ کے مرتکب افراد ہمیشہ جہنم میں رہیں گے )۔
ان کا اعتقاد ہے کہ گناہ کے آثار کو کم کرنے میں شفاعت اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ اس کی تاثیر پیش رفت ، تکامل معنوی اور جزاء و ثواب کی زیادتی ہے ۔
تفضیلہ ( جو اعتقاد رکھتے ہیں کہ کبیرہ گناہ کرنے والے لوگ جہنم میں نہیں رہیں گے ) معتقد ہیں کہ شفاعت گناہگاروں کے لئے ہے اور نتیجے میں سزا اور عذاب ختم ہو جاتا ہے ۔
نہایت مشہور محقق نصیر الدین طوسی کتاب تجرید الاعتقاد ات میں دونوں کو بر حق سمجھتے ہیں اور وہ دونوں آثار کے معتقد ہیں ۔
علامہ حلی بھی محقق طوسی کی عبارت کی شرح میں کتاب کشف المراد میں اس عقیدے کا انکار نہیں کرتے بلکہ اس کے لئے شواہد پیش کرتے ہیں ۔
شفاعت کے معنی اصل لغت کے اعتبار سے بیان کیے گئے ہیں اور اسی طرح شفاعت تکوینی کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ ان دونون کی طرف توجہ کرتے ہوئے اب کسی تردید و شک کی گنجائش نہیں رہ جاتی کہ محقق طوسی کا عقیدہ حقیقت وواقعیت سے نزدیک ہے۔
کیونکہ ایک طرف  امام صادق سے منقول مشہور روایت ہے ؛
ما من احد من الاولین والاًخرین الا ھو محتاج الی شفاعة محمد یوم القیامہ 5
اولین و آخرین میں کوئی بھی نہیں جو آنحضرت کی شفاعت کا محتاج نہ ہو ۔
اس حدیث کی رو سے تو وہ اشخاص بھی جو گناہ سے توبہ کرچکے ہیں اور ان کا جرم بخشا گیا ہے ۔ شفاعت کے محتاج ہیں اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب شفاعت کی تاثیر ہر دو پہلوؤں کے لئے ہو اور مقام و مرتبے کی بلندی کے لئے بھی کار آمد ہو ۔
لہذا اگر بعض روایات میں ہے کہ نیک لوگوں کی شفاعت کی ضرورت نہیں تو اس سے مقصود ویسی شفاعت کی نفی ہے جو مجرمین اور گناہگاروں کے لئے ہے ۔
دوسری طرف  ہم کہ چکے ہیں کہ شفاعت کی حقیقت یہ ہے کہ قوی تر موجود کی مدد کے لئے اس سے مربوط و منظم ہوجائے ممکن ہے یہ مدد نقاط قوت کی زیادتی یا نقاط ضعف کی کمی کے لئے ہو ۔
جیسا کہ شفاعت تکوینی اور وہ موجودات جو سیر تکامل و پرورش میں ہیں ، میں یہ دو جنبے دیکھے جاسکتے ہیں ، بعض ا وقات پست تر موجودات کو قوی تر موجودات کی ضرورت اس لئے ہوتی ہے کہ وہ عوامل تخریب کو دور کریں  جیسے( گھاس کو آفتاب کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اس کی آفات و بلیات دور کرے ) کبھی ان کی ضرورت قوت کی زیادتی اور پیش رفت کے لئے ہوتی ہے جیسے گھاس کو رشد و نمود کے لئے بھی سورج کی روشنی درکار ہوتی ہے ) اسی طرح درس پڑھنے والا شاگرد اپنے اشتباہات کی اصلاح کے لئے بھی استاد کی احتیاج رکھتا ہے اور اپنی معلومات بڑھانے کے لئے بھی ۔ لہذا مختلف دلائل کے پیش نظر شفاعت دونوں قسم کے آثار رکھتی ہے اور صرف گناہ و جرم کے آثار کرنے میں منحصر نہیں ہے ( غور کیجئے گا )۔

 


 

1-ان کا نام یحیی بن شرف ہے ۔ سات سو ہجری کے علماء میں سے ہیں چونکہ نوی شہر جو دمشق کے پاس ہے میں پیدا ہوئے اس لئے نوی مشہور ہوئے۔
۲ -بحار ، ج ۳ ص۳۰۷
۳- فتح المجید ص ۲۱۱
۴- توجہ رہے کہ یہاں پر ہم خاص طور پر علماء عقائد کی منطق سے بحث کر رہے ہیں ۔
5-  بحار اور دیگر کتب ۔

 

احادیث اسلامی اور شفاعت : توبہ کرنے والوں کو شفاعت کی ضرورت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma