امام مہدی کے یار و انصار جمع ہوں گے:

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 01
یہ آیت در حقیقت یہودیوں کے جواب میں ہے آیت میں ( ہُوَ مُوَلِّیہَا) کی شباہت

 آئمہ اہل بیت سے مروی ہے کئی ایک روایات میں (اینما تکونوا یات بکم اللہ جمیعا) سے اصحاب حضرت مہدی مراد لئے گئے ہیں۔ منجملہ ان روایات کے کتاب روضہ کافی میں امام محمد باقر سے روایت ہے کہ آپ نے اس جملہ کا ذکر فرمانے کے بعد ارشاد کیا:
یعنی۔ اصحاب القائم الثلاثماة و البضعة عشر رجلاھم و اللہ الامة المعدودة قال یجتمعون و اللہ فی ساعة واحدة قزع کقزع الخریف۔
اس سے مقصود اصحاب امام قائم ہیں جوتین سو تیرہ افراد ہیں۔ خدا کی قسم (االامة المعدودة ) سے وہی مراد ہیں۔ بخدا موسم خریف کے بادلوں کی طرح سب ایک لحظے میں جمع ہوجائیں گے۔ جیسے وہ بادل تیز ہوا کے نتیجے میں جمع ہوکر ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں۔۱
اما م علی بن موسی رضا سے منقول ہے:
و ذلک و اللہ ان لوتام قائمنا یجمع اللہ الیہ جمیع شیعتنا من جمیع البلدان۔
بخدا جب حضرت مہدی قیام کریں گے خدا سب شہروں سے ہمارے تمام شیعوں کو ان کے پاس جمع کردے گا۔۲
اگر قبل اور بعد کے قرائن نہ ہوتے تو یہ تفسیر قابل قبول تھی لیکن ان قرائن کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ظاہری مفہوم وہی ہے جو ہم بیان کرچکے ہیں۔۳


 

 

۱ نور الثقلین، ج۱، ص۱۳۹۔
۲ تفسیر المیزان، ج۱، ص۳۳۱
۳ یعنی یہ روایات آیت کی باطنی تفسیرہیں (مترجم)

یہ آیت در حقیقت یہودیوں کے جواب میں ہے آیت میں ( ہُوَ مُوَلِّیہَا) کی شباہت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma