قربانی کے مستحبات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
رمی جمرات کے مستحبات مستحبات منیٰ

مستحبات قربانی چند چیزیں ہیں :
۱ ۔ بصورت امکان اونٹ قربانی کرے ، اور دوسرے مرحلے میں گائے اور چنانچہ دونوں میں سے کوئی ایک بھی ممکن نہ ہو گوسفند پر قناعت کرے -
۲ ۔ قربانی چاق و فربہ ہو -
۳ ۔ شتر اور گائے کو مادہ کی جنس سے اور بز و گوسفند کا انتخاب جنس نر سے کرے -
۴ ۔ جس شتر کو نحر کرنا چاہتے ہیں قیام کی حالت میں ہو اور اس کے اگلے دونوں پیروں کو سر دست سے زانو تک باندھ دیں اور ایک شخص اس کے دائیں جانب کھڑا ہو اور چھری یا خنجر یا نیزہ کو اس کی گردن میں چبھوئے -
۵ ۔ وقت ذبح یہ دعا پڑھیں :
” وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذی فَطَرَ السَّمٰاوٰاتِ وَ الاٴَرْضَ حَنِیفاً مُسْلِماً وَ مٰا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، اِنَّ صَلاٰتِی وَ نُسُکِی وَ مَحْیایَ وَ مَمٰاتِی للّٰہِ رَبِّ الْعٰالَمِینَ ، لاٰ شَرِیکَ لَہُ ، وَ بِذٰلِکَ اُمِرْتُ ، وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمینَ - اٴَللّٰھُمَّ مِنْکَ وَ لَکَ ، بِسْمِ اللّٰہِ وَ بِاللّٰہِ وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ ، اٴَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّی “ -
۶ ۔ اگر قربانی کو خود ذبح کر سکتا ہے خود ذبح کرے اور اگر نہیں کر سکتا تو اپنا ہاتھ قصاب کے ہاتھ پر رکھے -
حلق ( سر مونڈنے ) کے مستحبات
۱ ۔ سر کے داہنی طرف آگے کے حصہ سے مونڈے اور یہ دعا پڑھے :
” اٴَللّٰھُمَّ اٴعطِنی بِکُلِّ شَعْرَةٍ نُوراً یَومَ الْقِیامَةِ “ -
۲ ۔ اپنے سر کے بال کو منی میں اپنے خیمہ میں دفن کردے اور بہتر سے حلق کے بعد ڈاڑھی اور مونچھ کی بھی اصلاح کرے اور ناخن بھی کاٹے -
طواف حج ، اس کی نماز اور سعی کے مستحبات
طواف عمرہ ، اس کی نماز اور سعی میں جن مستحبات کا ذکر ہوا ہو وہ یہاں بھی جاری ہیں اور مستحب ہے بروز عید قرباں طواف حج کے لئے آئے اور مسجد کے در پر کھڑا ہو اور یہ دعا پڑھے :
-- ” اٴَللّٰھُمَّ اٴعِنِّی عَلیٰ نُسُکِکَ ، وَ سَلِّمْنِی لَہُ وَ سَلِّمْہُ لِی - اَٴسْاَٴلُکَ مَسْاٴلَةَ الْعَلِیلِ الذَّلِیلِ الْمُعْتَرِفِ بِذَنْبِہِ ، اٴنْ یَغْفِرَ لِی ذُنُوبی ، وَ اٴنْ تُرْجِعَنِی بِحٰاجَتی - اٴَللّٰھُمَّ اِنِّی عَبْدُکَ ، وَ الْبَلَدُ بَلَدُکَ ، وَ الْبَیْتُ بَیْتُکَ ، جِئْتُ اٴطْلُبُ رَحْمَتَکَ ، وَ اٴوُمُّ طاعَتَکَ ، مُتَّبِعاً لِاَمْرِکَ ، راضِیاً بِقَدَرَکَ - اٴسْاٴلُکَ مَسْاٴلَةَ الْمُضْطَرِّ اِلَیْکَ ، الْمُطِیعِ لِاَمْرِکَ ، الْمُشْفِقِ مِنْ عَذابِکَ ، الْخائِفِ لِعُقُوبَتِکَ ، اٴنْ تُبَلِّغَنِی عَفْوَکَ ، وَ تُجِیرَنِی مِنَ النّٰارِ بِرَحْمَتِکَ “ -
اس کے بعد اگر ممکن ہے حجر اسود کے پاس آئے اور استلام و بوسہ لے - اور اگر بوسہ لینا ممکن نہیں ہے حجر اسود پر ہاتھ پھیر ے اور اپنے ہاتھ کا بوسہ لے - اور اگر وہ بھی ممکن نہ ہو ، حجر اسود کے مقابل کھڑا ہو اور تکبیر کہے ، اس کے بعد جو کچھ طواف عمرہ میں بجالایا ہے یہاں بھی بجالائے -


رمی جمرات کے مستحبات مستحبات منیٰ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma