چھٹی فصل اقسام حج

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
پانچویں فصل حجّ بذلی ( بخششی ) اقسام حج کے استفتاء ات

مسئلہ ۲۱۷ ۔ حج کی تین قسمیں ہیں ۱ ۔ حجّ تمتع ۲ ۔ حجّ قرآن ۳ ۔ حجّ افراد
مسئلہ ۲۱۸ ۔ حج تمتع ان لوگوں کے لئے ہے جو مکہٴ معظمہ سے ۴۸ میل ( تقریبا ۸۶ کلو میٹر ) یا اس سے زیادہ کے فاصلے پر رہتے ہیں اور حج قرآن اور افراد مکہٴ معظمہ کے رہنے والوں اور ان لوگوں کے لئے ہے جو اس مسافت کے اندر رہتے ہیں
مسئلہ ۲۱۹ ۔ جو مکہ کار ہنے والا ہے اگر مکہ سے باہر کا سفر کرے پھر مکہ کی طرف پلٹے وہ حج تمتع یا حج قرآن اور افراد بجا لا سکتا ہے
مسئلہ ۲۲۰ ۔ جو مذکورہ مسافت کے باہر رہتا ہے اگر دو سال سے زیادہ مکہٴ معظمہ میں اقامت کر لے تو اس کا وظیفہ وہی اہل مکہ کا وظیفہ ہے خواہ پہلے سے مستطیع ہو یا مکہ میں اقامت کے دوران مستطیع ہوا ہو اور خواہ ا سکی اقامت ہمیشہ کی نیت سے ہو یا ایک مدت تک رہنے کے مقصد سے ہو
مسئلہ ۲۲۱ ۔ حج افراد حج تمتع کی مانند ہے اس فرق کے ساتھ کہ اول : حج تمتع میں قربانی ہے اور حج افراد میں قربانی واجب نہیں ہے ہر چند مستحب ہے دوّم : عمرہٴ حج افراد مناسک حج بجالانے کے بعد ہے اس کے بر خلاف عمرہٴ حج تمتع حج سے پہلے ہے سوم : عمرہٴ تمتع میں طواف النساء نہیں ہے لیکن عمرہٴ مفردہ میں کہ حج افراد کے بعد کیا جاتا ہے طواف النساء ہے در حقیقت اس طرح کے افراد دو طواف النساء بجالاتے ہیں ایک حج کے آخر میں اور دوسرا عمرہ مفردہ کے آخر میں
مسئلہ ۲۲۲ ۔ خون حیض والی عورت یا وہ شخص جو تنگی وقت کے باعث عمرہ تمتع بجالانے سے قاصر ہے حجّ افراد کی نیت کرے اور اسی احرام عمرہٴ تمتع کے ساتھ کہ حج افراد کی طرف عدول کیا ہے عرفات جائے اور تمام حاجیوں کی طرح حج کے تمام اعمال کو بجز قربانی کہ اس پر واجب نہیں ہے انجام دے ، اور اس ترتیب سے اس کا حج کامل ہو جاتا ہے اور پھر بعد میں عمرہٴ مفردہ بجالائے

پانچویں فصل حجّ بذلی ( بخششی ) اقسام حج کے استفتاء ات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma