عمرہ کے بعد اور شروع حج سے پہلے کے دریافت کئے گئے فتاوے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
دسویں فصل عمرہ کے بعد اور حج شروع ہونے سے پہلے کے احکام گیارہویں فصل حج تمتع کو افراد میں بدلنا

سوال ۹۲۳ ۔ کاروانوں کے خدمتگزار انجام عمرہٴ تمتّع کے بعد قافلہ والوں کے محل اقامت کی شناخت اور دوسروں کاموں کے لئے عرفات و منی جاتے ہیں اس کے بعد مکہ اوپس آتے ہیں کیا یہ کام جائز ہے ؟

جواب : جن امور میں بآسانی مکہ واپسی کے لئے مطمئن ہیں کوئی مانع نہیں ہے

سوال ۹۲۴ ۔ کبھی مکہ مکرمہ میں مسجد تنعیم کے ایک کلو میٹر باہر اشیاء کی تقسیم کا مرکز ہوتا ہے اور خدمتگزاروں کا وظیفہ جو کہ کارواں کے سہمیہ کو لینے کے لئے وہاں جانے پر مجبور ہیں کیا ہے ؟

جواب : انجام عمرہٴ تمتّع کے بعد ان مناطق میں آمد و رفت بلا مانع ہے ، اور عمرہٴ مفردہ میں اگر اس مہینہ کے گزرنے کے بعد کہ جس میں عمرہ انجام دیا ہے خارج ہو اور واپس آجائے تکرار عمرہ لازم نہیں ہے ، لیکن اگر ماہ بعد واپس آئے لازم ہے اسی مسجد تنعیم سے محرم ہو اور عمرہ بجالائے ، مگر یہ کہ اس کا شغل مرتّب و مسلسل بیرون حرم رفت و آمد ہو

سوال ۹۲۵ ۔ بعض فقہاء کہتے ہیں : ” جو خُدّام مکہ سے خارج ہونا چاہتے ہیں اگر فقط جدّہ جائیں مکہ میں دوبارہ واپس آنے کے لئے محرم ہو نا لازم نہیں ہے ، لیکن اگر مدینہ جائیں مکہ میں ورود مجددّ کے لئے مسجد شجرہ سے دوبارہ محرم ہوں ، اور احرام کے ساتھ وارد مکہ ہوں حضرتعالی کیا فرماتے ہیں؟

جواب : اگر اس کی بازگشت اس قمری مہینے میں ہے کہ جس میں خارج ہوا ہے احرام مجددّ لازم نہیں ہے اور اگر دوسرے مہینے میں ہے لازم ہے پھر سے محرم ہو اور اعمال بجالائے

سوال ۹۲۶ ۔ ایک شخص عمرہٴ تمتع کے لئے محرم ہوا اور وارد حرم ہوا لیکن ابھی اپنے اعمال بجا نہیں لایا ہے ․ کیا اپنے وسائل کو لانے کے لئے میقات واپس لوٹ سکتا ہے ؟

جواب : احرام عمرہ سے خارج ہونے کے پہلے مکہ سے خارج ہوسکتا ہے اور اپنے وسائل لاسکتا ہے ، لیکن اگر اعمال عمرہٴ تمتع بجالایا ہے اور احرام سے خارج ہوگیا ہے مکہ سے خارج نہیں ہوسکتا ہے ، مگر بحالت ضرورت کہ اس صورت میں بر بنائے احتیاط ، حج کے لئے احرام باندھے گا اور مکہ سے خارج ہوگا ․ اور اگر حج کے لئے احرام باندھنا اور روز عرفہ تک احرام میں رہنا موجب عسر و حرج ہو بلا احرام اپنے وسائل کی تلاش میں جائے گا

سوال ۹۲۷ ۔ اگر کاروانوں کے خدّام عمرہٴ مفردہ بجالا چکے ہوں ․ کیا ہر بار کہ مکہ سے خارج ہوتے ہیں اور قافلہ کے کاموں کو انجام دینے کے لئے جدّہ جاتے ہیں ، مکہ واپس ہونے کے وقت ان کا محرم ہونا لازم ہے ؟

جواب : محرم ہونا لازم نہیں ہے مگر یہ کہ دوسرے ( قمری ) مہینے میں وارد ہوں

سوال ۹۲۸ ۔ کیا غار حرا حدود مکہ کا جزء ہے ؟ کیا عمرہٴ تمتع کے بعد اور عرفات جانے سے پہلے وہاںجایا جاسکتا ہے ؟

جواب : غار حرا یا اس جیسی ( نزدیکی ) جگہوں پر جانا مضر نہیں ہے خواہ جزء مکہ ہو یا نہ ہو لیکن بلا ضرورت دور تر مناطق کی طر ف نہ جائیں

سوال ۵۲۹ ۔ سازمان حج کا ایک کار کن ایک شخص کی نیابت میں مکہ سے مشرف ہوا اور عمرہ تمتع کے بعد اور حج سے پہلے مکہ سے خارج ہونے کے لئے مجبور ہے اور اس کے لئے عرفات جانا ضروری ہے ․ کیا اس سے اس کے حج نیابتی کو کوئی صدمہ پہونچتا ہے ؟

جواب : اس سے اس کے حج اور نیابت کو کوئی صدمہ نہیں پہونچتا ، لیکن احتیاط یہ ہے کہ بصورت امکان احرام حج باندھے ، اور مکہ سے خارج ہو ، لیکن اگر احرام اس کے لئے موجب عسر و حرج ہو لازم نہیں ہے

سوال ۹۳۰ ۔ بعض حجاج کی اقامت گاہ مکہ سے باہر ہے ، کیا عمرہٴ تمتع کے بعد اور احرام حج سے پہلے مکہ سے خارج ہو کہ اپنی رہائش گاہ پر جاسکتے ہیں ؟

جواب : اتنی مقدار مضر نہیں ہے اور احرام لازم نہیں ہے

سوال ۹۳۱ ۔ اخیراً خط کمر بندی اطراف مکہ ” حبل النور “ اور ” کوہ ثور “ کے کنارے سے گزرتا ہے کہ ” غار حرا “ اور ” غار ثور “ ان دو جبلوں میں واقع ہے ان دونوں مقدس مقامات کی زیارت کا حج اور عمرہ کے درمیان کیا حکم ہے ؟

جواب : کوئی ایک بھی مضر نہیں ہے

سوال ۹۳۲ ۔ جو لوگ عمرہٴ تمتع بجالا چکے ہیں ان لوگوں کا غیر ضروری کاموں کے لئے مکہ سے نکلنے کا کیا حکم ہے ؟ ضرورت کا معیار کیا ہے ؟

جواب : اگر مطمئن ہوں کہ بآسمانی واپس لوٹ آئیں گے اور اسی قمری مہینے میں واپس آجائیں تو ان پر کچھ بھی نہیں ہے ، اور چنانچہ میقات سے گزر جائیں اور دوسرے مہینے میں واپس آئیں ( مثلا ذی القعدہ میںمدینہ جائیں اور ذی الحجہ میں واپس لوٹیں ) لازم ہے دوبارہ محرم ہوں اور عمرہ بجالائیں اور وہی ان کا عمرہٴ تمتع محسوب ہوگا اور عمرہٴ سابق کے لئے احتیاطا طواف نساء بجالائیں

سوال ۹۳۳ ۔ کیا عمرہ اور حج کے درمیان بال مونڈنا جائز ہے ؟ عدم جوا ز کی صورت میں اس کا کفّارہ کیا ہے ؟

جواب : مشین کے ذریعے بال کی اصلاح بلا مانع ہے ، لیکن بال کو مونڈنا نہیں چاہئے اور احتیاط یہ ہے کہ اصلاح سر سے بھی کہ مونڈنے کی طرح ہے اجتناب کرے اور مونڈنے کی صورت میں بر بنائے احتیاط اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے

سوال ۹۳۴ ۔ کیا عمرہ تمتع کے بعد اور حج سے پہلے ڈاڑھی مونڈنا سر مونڈنے کی طرح حرام ہے ؟

جواب : سر مونڈنے کا حکم نہیں رکھتا ہے بلکہ اس کا حکم دوسرے اوقات کی طرح ہے

سوال ۹۳۵ ۔ کیا عمرہٴ مفردہ بجالانا اتمام عمرہٴ تمتع کے بعد اعمال حج کے آغاز سے پہلے جائز ہے ؟

جواب : عمرہٴ مفردہ بجا نہ لانا چاہئے اور اگر بجالائیں اس کی صحت میں اشکال ہے لیکن اس عمرہ اور حج تمتع کو کوئی نقصان نہیں پہونچتا ہے

سوال ۹۳۶ ۔ کیا ایک سال عمرہٴ تمتع اور دوسرے سال حجّ تمتّع بجالا یا جاسکتا ہے ؟

جواب : صحیح نہیں ہے

سوال ۹۳۷ ۔ اگر اعمال حجّ تمتع شروع کرنے کے بعد شک کرے کہ عمرہٴ تمتع بجالایا ہے یا نہیں ؟ یا شک کرے کہ صحیح بجالایا ہے یا نہیں ؟ کیا وظیفہ ہے ؟

جواب : اپنے شک کی طرف اعتنا نہ کرے اور اس کا عمل صحیح ہے

 

دسویں فصل عمرہ کے بعد اور حج شروع ہونے سے پہلے کے احکام گیارہویں فصل حج تمتع کو افراد میں بدلنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma