اعمال میں نیابت سے مربوط استفتائات :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
اعمال میں نیابت : تیسری فصل مستحبی حج

سوال ۱۹۶ ۔ اگر کوئی ماں اپنی تین سالہ لڑکی مکہٴ معظمہ کے سفر میں ہمراہ لے جائے اور لڑکی جتنے اعمال بجا لاسکتی ہے اس کو ان اعمال کے بجالانے پر مجبور کرے اور جن اعمال کے بجالانے پر قادر نہیں ہے ماں اس کی نیابت میں ان اعمال کو انجام دے ، کیا اس لڑکی کا حج صحیح ہے اور رشد و بلوغ کے بعد شادی کر سکتی ہے ؟
جواب : یقینا احرام سے خارج ہے اور شادی کر سکتی ہے 
سوال ۱۹۷ ۔ ایک حاجی کو عید قربان کے دن حلق سر ( سر مونڈنے ) سے پہلے گرفتار کر کے ایران بھیج دیا گیا کیا اس کے رفقاء اس کی نیابت کر کے اس کے بقیہ اعمال انجام دے سکتے ہیں ایسا شخص کس طرح احرام سے خارج ہوگا ؟
جواب : یہ کام بغیر کسی کو نیابت دئے ہوئے صحیح نہیں ہے اور احرام سے خارج ہونے کے لئے اگر ممکن ہے تو منیٰ آئے اور تقصیر ( بال چھوٹا کرائے ) کرائے اس کے بعد ، بعد کے اعمال انجام دے تا کہ احرام سے خارج ہو اور اگر منیٰ نہیں جا سکتا ہے تو اپنے وطن میں حلق یا تقصیر کرائے اور بنا بر احتیاط مستحب اپنے بالوں کو منیٰ بھیج دے اور بعد کے اعمال کے لئے نائب بنائے 
سوال ۱۹۸ ۔ ایک عورت ۹ / ذی الحجہ کو صحراء عرفات میں دیوانہ ہو جاتی ہے اور اس کو اسپتال منتقل کر دیتے ہیں اس کے ہمراہی جتنا مکہ میں رہ سکتے تھے آخری لحظہ تک اس کے ہمراہ رہے لیکن افاقہ نہ ہوا ، کیا اس کا شوہر جو کہ اس کے ہمراہ ہے اس کے لئے نائب کر سکتا ہے یا خود اس کے بقیہ اعمال کو انجام دے ؟
جواب : اس صورت میں کہ اس کی استطاعت کا سال اوّل ہے حج اس پر واجب نہیں ہوا اور اس کے لئے نائب کرنا ضروری نہیں ہے ، اور اگر عاقل ہوگئی تو اپنے وظائف پر عمل کرے ، اور چنانچہ وقت گزر چکا ہے کم سے کم اعمال عمرہ مفردہ بجا لائے تا کہ احرا م سے خارج ہو 
سوال ۱۹۹ ۔ کیا شرط ایمان نائب ، کہ اصل نیابت حج میں شرط ہے ، ذبح اور بقیہ اعمال میں بھی کہ نیابت ان میں جائز ہے شرط ہے مانند رمی جمرات اور طواف وغیرہ 
جواب : ذبح میں شرط نہیں ہے لیکن بقیہ موارد میں احتیاط واجب کی بناء پر شرط ہے 

اعمال میں نیابت : تیسری فصل مستحبی حج
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma