علمی اورثقافتی فوائد :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
حج کے اسرار پہلی فصل حجّة الاسلام

حج کے اہم ترین اثرات میں سے ایک اثر جس کا اشارہ معصومین کی روایتوں میں ہواہے وہ ثقافتی اثرہے۔چونکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جگہ جگہ رسول اسلام  ص  اور ائمہ معصومین کے آثار نظر آتے ہیں ۔دین کی عظیم شخصیتں ، دوسرے علوم و فنون کے ماہرین، مقررین ، مولفین کے علاوہ پورے دنیائے اسلام کے بڑے بڑے دانشور ہر سال حج میں شرکت کرتے ہیںتویہ تمام مسلمانوں کے لئے دینی اورعلمی اطلاعات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی ایک دوسرے کے افکار کو منتقل کرنے کا بہترین موقع ہے ۔ دوسری طرف حج میں ہر سال دنیا کے تمام مسلمانوں کے حالات معلوم ہوجاتے ہیں ۔ اگر اس کام کے لئے پروگرام اور منصوبے بنائے جائیں ۔ تو سال بھر تک دنیای اسلام میں اسکے عظیم آثار ظاہر ہوتے رہیں گے۔
۴۔ اسلامی روایات میں ”فلسفہ اقتصادی “ کو بھی حج کے اسرار اور اہداف میں شمار کیا گیا ہے ۔ ممکن ہے کوئی یہ تصور کرے کہ حج کو اقتصادی مسائل کے ساتھ کیا کام ہے؟
لیکن تھوڑی سی توجہ کرنے سے معلوم ہو گا کہ آج مسلمانوں کی بنیادی مشکل، اسلام کے دشمنوں کے ساتھ اقتصادی وابستگی ہے۔ حج کے مراسم کے ساتھ ساتھ دنیا کے اقتصادی ماہروں سے بڑے سے بڑے سمینار اور پروگرام منعقد کئے جاسکتے ہیں ۔ اس طریقے سے مسلمانوں کواستعمار سے نجات مل سکتی لہذا ان فوائد کے ذکر کرنے کے بعد اس موضوع کی اہمیت واضح ہوسکتی ہے ۱
خلاصہ یہ ہے کہ حج ،اہم ترین اسرار کا حامل ہے جس پر مستقل کتابیں لکھی جائیں اور تمام مسلمانوں ، خاص طور سے جوانوں کو ان کی تعلیم دی جائے ۔ مذکورہ مقدمہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اب حج کے مسائل اور احکام کو بیان کیا جاتا ہے۔


۱-  یہ چار فلسفہ حضرت امام رضا  - کی ایک حدیث سے نقل ہوئے ہیں ۔ وسائل الشیعہ ، ج ۸ ، ص ۷، حدیث نمبر ۱۵ کی طرف مراجعہ کریں۔
حج کے اسرار پہلی فصل حجّة الاسلام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma