قربانی کا بدل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
قربانی میں نیابت قربانی سے متعلق دریافت گئے فتاوے

مسئلہ ١٠٧٣ ۔ اگر حاجی کو ذبح کی قدرت نہ ہو ، یعنی نہ قربانی کے لئے اس کے پاس جانور ہو اور نہ اس کا پیسہ ، ایسا شخص تین دن سفر حج میں اور سات دن حج سے واپسی کے بعد ( مجموعاً دس دن) روزہ رکھے .
مسئلہ ١٠٧٤ ۔ حاجی اگر بلا زحمت و مشقت قرض لے سکتا ہے اور اس کے پاس کوئی مال ہے جس سے اپنے قرض کی اداادایگی کر سکتا ہے تو قرض لے کر قربانی کرے .
مسئلہ ١٠٧٥ ۔ اگر بلا مشقتّ کوئی ایسی چیز جو لوازم ضرورت سفر سے زائد ہے اس کو فروخت کر سکتا ہے تو فروخت کر دے اور اس کے پیسے سے قربانی مہیا کرے اور اس کو ذبح کر ے.
مسئلہ ١٠٧٦ ۔ وہ تین دن کہ سفر حج میں بجائے قربانی روزہ رکھے ضروری ہے کہ ماہ ذی الحجہ کے تین دن ہوں اور احتیاط واجب یہ ہے کہ ہفتم سے نہم ذی الحجہ تک روزہ رکھے اور وہ تین دن متواتر اور پے درپے ہوں .

مسئلہ ١٠٧٧ ۔ اگر کسی وجہ سے ساتویں ذی الحجہ کو روزہ نہ رکھ سکے ، آٹھویں اور نویں کو روزہ رکھے اور ایک دن منیٰ سے واپسی کے بعد مکہ میں روزہ رکھے .
مسئلہ ١٠٧٨ ۔ جائز نہیں ہے تین دن روزۂ مذکور کو ایام تشریق میں منیٰ میں رکھے ایام تشریق میں منی میں روزہ رکھنا سب پر حرام ہے بر بنائے احتیاط واجب ،خود حج کرے یا نہ کرے .
مسئلہ ١٠٧٩ ۔ اگر آٹھویں کو بھی روزہ نہ رکھا ، نویں ذی الحجہ کو روزہ نہ رکھے ، بلکہ منی سے مراجعت کے بعد تین روز پے در پے روزہ رکھے .
مسئلہ ۱۰۸۰ ۔ حاجی تین دن روزہٴ مذکور کو سفر میں رکھ سکتا ہے اور لازم نہیں ہے کہ مکہ میں قصد اقامت عشرہ کرے ، بلکہ اگر مکہ میں ٹھہرنے کی تین دن بھی مہلت نہ ہو با قیماندہ کو راستے میں رکھ سکتا ہے -
مسئلہ ۱۰۸۱ ۔ اگر تین دن روزہ رکھنے کے بعد ذبح قربانی پر قادر ہو گیا احتیاط واجب یہ ہے کہ ذبح کرے اور اگر تین دن تمام ہونے کے پہلے ذبح پر قادر ہوگیا لازم ہے ذبح کرے -
مسئلہ ۱۰۸۲ ۔ اگر تین دن روزہ نہ رکھا اور ماہ ذی الحجہ تمام ہو گیا ، لازم ہے خود یا اس کا نائب سال آئندہ ماہ ذی الحجہ میں منیٰ میں قربانی کرے -
مسئلہ ۱۰۸۳ ۔ دوسرے سات دن سفر حج سے واپسی کے بعد روزہ رکھے اور احتیاط مستحب یہ ہے متواتر اور پے در پے روزہ رکھے -
مسئلہ ۱۰۸۴ ۔ جائز نہیں ہے سات مذکورہ روز کو مکہ میں یا دوران سفر روزہ رکھے مگر یہ کہ مکہ میں قصد اقامت رکھتا ہو ، اس صورت میں اگر ایک مدت تک صبر کرے کہ اس مدت میں اپنے وطن واپس لوٹ سکتا ہے ، اس کے بعد روزوں کو شروع کر سکتا ہے -
مسئلہ ۱۰۸۵ ۔ اگر غیر مکہ میں اقامت کرے خواہ راستے میں ہو یا دوسرے شہر مثلا جدّہ میں ہو، سات دن روزہ وہاں نہیں رکھ سکتا ہے ہر چند اتنا صبر کرے کہ اگر اپنے وطن کی طرف حرکت کرتا تو اپنے وطن پہونچ جاتا -
مسئلہ ۱۰۸۶ ۔ اگر روزہ رکھنے کی قدرت پیدا ہوئی اور روزہ رکھنے سے پہلے مر گیا اس کے ولی پر تین روز روزہ رکھنا واجب ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ سات روز کی بھی قضا کرے -
مسئلہ ۱۰۸۷ ۔ لازم نہیں ہے وطن واپسی کے بعد حتما محل زندگی میں روزہ رکھے بلکہ اگر دوسری جگہ بھی قصد اقامت ( عشرہ ) کرے روزہ رکھ سکتا ہے -
مسئلہ ۱۰۸۸ ۔ اگر تین دن مکہ میں روزے کو وہاں نہ رکھ سکا اور وطن واپس آگیا ، اس صورت میں کہ ماہ ذی الحجہ باقی ہے وطن میں روزہ رکھ سکتا ہے لیکن سات دن روزے کو فاصلہ کے ساتھ رکھے -

قربانی میں نیابت قربانی سے متعلق دریافت گئے فتاوے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma