محصور و مصدود کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
تیرہویں فصل مصدود و محصور کے احکام چودھویں فصل عمرہٴ مفردہ

مسئلہ ۱۳۰۱ ۔ ایک شخص نے عمرہٴ تمتع استحبابی کی نیت سے حضرات معصومین علیہم السلام یا شہدا یا اپنے مُردوں میں سے کسی ایک کے لئے احرام باندھا ، اور طواف و نماز و طواف بھی بجالایا اس کے بعد اتمام عمل کی قدرت اس سے سلب ہوگئی ایسا شخص کیا مصدود و محصور کا حکم رکھتا ہے ؟
جواب : اگر مریض ہو گیا ہے - با دشمن نے اس کو اعمال کے سلسلے کو آگے بڑھانے سے روک د یا ہے اور وہ اتمام اعمال پر قادر نہیں ہے اور نائب بھی نہیں کر سکتا ہے ، مصدود و محصور کا حکم رکھتا ہے -
سوال ۱۳۰۲ ۔ کیا موقع احرام ، تصادف ( اکسیڈنٹ ) عنوان محصور میں داخل ہے ؟ اور جس شخص کا اکسیڈنٹ ہوا ہے لازم ہے محصور کے احکام بجالائے ؟
جواب : ہاں ، اگر شرائط حصر حاصل ہو ں ، اس پر محصور کے احکام مترتب ہوں گے -
سوال ۱۳۰۳ ۔ ایک شخص احرام کے بعد سکتہٴ قلبی میں مبتلا ہو گیا اس طرح سے کہ ہر قسم کی حرکت اس کے لئے مضر ہے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اگر وقوفیں کو درک نہیں کر سکتا ہے محصور کا حکم رکھے گا اور چنانچہ وقوفیں کو درک کیا ہے بصورت امکان بقیہ اعمال کے لئے نائب کرے گا اور عدم امکان کی صورت میں جو مسائلِ سابق میں گزرا اس کے مطابق عمل کرے گا -
مسئلہ ۱۳۰۴ ۔ اگر کوئی دوسرا مانع مصدود و محصور کے لئے بیان کی جانے والی مثالوں کے علاوہ حاصل ہو مثلا اس کا پیر ٹوٹ جائے یا وسیلہٴ نقلیہ خراب ہوجائے ، یا راستہ بھول جائے ، کیا محصور و مصدود کے احکام رکھتا ہے ؟
جواب : جس کا پیر ٹوٹ گیا ہے اس پر محصور کے احکام جاری ہوں گے اور دوسرے موانع کی بنسبت ۔ جیسے وسیلہ نقلیہ کا خراب ہونا یا کوئی دوسرا مانع ۔ مصدود کے احکام جاری ہوں گے -
سوال ۱۳۰۵ ۔ جو شخص دعائے شرط کو کہ مستحب ہے اور ہنگام نیت احرام پڑھی جاتی ہے پڑھے اور وجود موانع کی صورت میں احرام سے خارج ہونے کی شرط کرے ، کیا مصدود و محصور ہونے کی صورت میں اس پر مصدود و محصور کے احکام جاری ہوں گے یا صرف ان دونوں حالتوں کے پیدا ہونے سے بلا قربانی احرام سے خارج ہو جائے گا ؟
جواب : احرام سے خارج ہو سکتا ہے لیکن قربانی اس پر واجب ہے اور شرط کا اثر دوسری جہات میں ظاہر ہوگا -
سوال ۱۳۰۶ ۔ اس شخص کا وظیفہ جس نے اپنا حج کا فاسد کر دیا ہے اور اس کے بعد مصدود یا محصور ہو گیا ہے ، کیا ہے ؟
جواب : اس کا وظیفہ یہ ہے کہ مصدود یا محصور کے اعمال انجام دے پھر سال آئندہ حج بجالائے .
سوال ۱۳۰۷ ۔ جو شخص کہ قربانی اپنے ہمراہ لایا ہے پھر مصدود یا محصور ہو گیا کیا اسی قربانی کا ذبح کرنا کافی ہے یا اس کے علاوہ دوسری قربانی بھی اس پر واجب ہے ؟
جواب : کوئی دوسری قربانی اس پر واجب نہیں ہے .
سوال ۱۳۰۸ ۔ اگر کوئی اعمال عمرہٴ تمتع انجام دینے اور احرام سے خارج ہونے کے بعد محصور ہو جائے اور حج کے لئے محرم نہ ہو سکے تو اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : احرام سے خارج ہے لیکن حج واجب سے کفایت نہ کرے گا اور چنانچہ اس کی استطاعت کا پہلا سال ہو حج اس پر واجب نہیں ہوا ہے کیونکہ استطاعت بدنی نہیں رکھتا ہے .
سوال ۱۳۰۹ ۔ ایک شخص مدینے میں مصدود ہو جاتا ہے اور اس کو مسجد شجرہ لے جاتے ہیں . کیا ایسے شخص کا احرام صحیح ہے ؟ بصورت صحت اگر مناسک عمرہٴ و حج بجا نہ لا سکے تو اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اس کا احرام صحیح ہے . اگر عمرہٴ و حج کو ہر چند طواف و سعی میں نائب کی مدد سے انجام دے سکے اس کا حج صحیح ہے . اور اگر حج بجا نہ لا سکے ، احتیاط یہ ہے محصور کے حکم پر عمل کرے اور مذکورہ احرام کے ہمراہ عمرہٴ مفردہ انجام دے .
سوال ۱۳۱۰ ۔ ہمارے کاروان کے ایک بوڑھے اور مریض حاجی کی بیماری نے اس کے عمرہٴٌ تمتع سے خارج ہونے کے بعد شدت پکڑ لی او راسپتال میں بھرتی ہوگیا میں کہ معلم کاروان تھا اپنے اس حاجی کو عرفات لے جانے کے لئے اسپتال میں بھرتی ہوگیا میں کہ معلم کا روان تھا اپنے اس حاجی کو عرفات لے جانے کے لئے اسپتال گیا ، ان لوگوں نے کہا : ” خود ہم بیماروں کو محرم کر یں گے اور عرفات و مشعر لے جائیں گے . آپ منی میں اپنے اس مریض حاجی کو ہم سے اپنی تحویل میں لے لیجئے گا “ . منی میں اسپتال گیا اسپتال کے عملہ نے کہا : ” تمہارے مریض کی حالت نازک ہے ڈاکٹر نے اس کو حرکت کی اجازت نہیں دی ہے “ منی سے واپسی کے بعد اسپتال گیا میں نے مشاہدہ کیا کہ اس  نازک حالت میں اس کے جسم پر لباس احرام ہے ! اس بات کے پیش نظر کہ جو شخص وقوفیں کو درک نہ کرے اس کا حج عمرہٴ مفردہ سے تبدیل ہو جاتا ہے احتیاطاً میں نے انجام عمرہ کے لئے اس سے وکالت طلب کی بزحمت کہا : ” جو چاہو انجام دو اور مجھکو احرام سے خارج کرو “ عمرہ انجام ہوا اور اس کو ایران بھیج دیا گیا اور افسوس کہ ایران میں دنیا سے چلا گیا . بعد میں محصور کے باب میں اس مسئلہ پر نظر پڑی . ” محصور منیٰ میں قربانی کے لئے نائب اختیار کرے “ اس بات کے پیش نظر درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمائیے !
الف ) اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کہ اگر کوئی احرام اور حرم میں داخل ہونے کے بعد دنیا سے چلا جائے اس کا حج مخبری ہے ، کیا یہ حکم فرد مذکور کو بھی شامل ہوگا ؟
جواب : یہ حکم ایسے شخص کو شامل نہ ہو گا.
ب ) اس بات کے پیش نظر کہ ہم نے صرف لباس احرام اس  کے تن پر دیکھا ہے لیکن تمامتر تحقیق کے باوجود یہ سمجھنے سے قاصر رہے کہ کس نے اس کو محرم کیا ہے اور تلبیہ کہی ہے یا نہیں ؟ کیا اس کے محرم ہونے کا حکم کیا جاسکتا ہے ؟
جواب : اتنی مقدار اثبات احرام کے لئے کافی نہیں ہے بنا بر این اس کو محرم شمار نہیں کر سکتے .
ج ) اس فرض میں کیا اس پر طواف نساء واجب ہے ؟
جواب : اس مورد میں انجام طواف نساء موافق احتیاط ہے اور فرض مسئلہ میں عمل نائب کافی ہے .
د ) بفرض حکم صحت احرام ، کیا انجام شدہ اعمال کافی ہیں یا ان کے علاوہ قربانی بھی لازم ہے ؟
جواب : قربانی لازم نہیں ہے .
ھ ) اس صورت میں کہ پہلے سے حج اس کے ذمہ مستقر ہو ا ہو اس کا ورثہ کا کیا وظیفہ ہے ؟
جواب : اگر واجب الحج تھا حتما اس کے لئے حج بجالائیں اور جو آپ بجالائے ہیں وہ ناکافی ہے .
و ) اس مسئلہ میں اختلاف فتوی کی صورت میں عمرہٴ مفردہ میں مرجع تقلید نائب یا مرجع ورثہ یا مرجع میت کس کے فتوای پر عمل ہو ؟
جواب : مرجع تقلید نائب کے فتوای پر عمل ہوگا .

تیرہویں فصل مصدود و محصور کے احکام چودھویں فصل عمرہٴ مفردہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma