طواف سے متعلق دوسرے سوالات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
طواف میں نیابت ۳ ۔ نماز طواف

سوال ۷۶۰ ۔ اگر عمرہ میں کسی شخص کا طواف یا نماز طواف یا سعی کسی وجہ سے باطل ہوگئی ہو اور اس شخص نے اس کی طرف متوجہ ہوئے بغیر تقصیر کرلی ہو اور احرام سے خارج ہوگیا ہو ، اس کے بعد مذکورہ عمل کے باطل ہونے کی طرف متوجہ ہو ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : لازم ہے باطل شدہ عمل کی تلافی کرے لیکن ظاہراً احرام سے خارج ہے ۔ اور کوئی کفّارہ نہیں ہے ۔
سوال ۷۶۱ ۔ ایک شخص اپنا واجب طواف غلط بجالایا ہے اس کے بعد متعدد نیابتی طواف بھی اس طرح بجالایا ہے ۔ مذکورہ طواف کے سلسلے میں اس کی تکلیف کیا ہے ؟
جواب : اگر از روئے سہو و فراموش ہو اس کا حج صحیح ہے ، اور اگر عمداً یا جہالت کی وجہ سے ہو ، اس کے حج میں بھی اشکال ہے اور نیابتی طوافوں کا بھی یہی حکم ہے ۔
سوال ۷۶۲ ۔ اگر کوئی طواف عمرہ بھول جائے یا ناقص انجام دے اور عرفات میں متوجہ ہو اس کی تکلیف کیا ہے ؟ ۔
جواب : اعمال منیٰ کے بعد اس کا تدارک کرسکتا ہے ۔
سوال ۷۶۳ ۔ اگر کوئی طواف بھول جائے یا ناقص انجام دے کیا حج کے مہینوں کے علاوہ اس کی قضا کرسکتا ہے ؟
جواب : کوئی مانع نہیں ہے ۔
سوال ۷۶۴ ۔ اگر محرم لباس احرام کو اتار کر اعمال عمرہ جیسے طواف و سعی کو عمدا یا بر بنائے جہالت انجام دے ، اس کے اعمال کا کیا حکم ہے ؟
جوا ب : طواف و سعی مذکورہ صحیح اور عمرہٴ مذکورہ مجزی ہے لیکن اگر عمداً ہو کفّارہ لازم ہے ۔
سوال ۷۶۵ ۔ طواف کرتے وقت اور بھیڑ بھاڑ اور دھکم دھککا کے زیر اثر طواف کرنے والوں کے بعض وسائل جیسے گھڑی ، انگوٹھی ، شانہ اور احرامی زمین پر اور طواف کرنے والوں کے دست و پا کے نیچے گر جاتے ہیں کہ جن کا اٹھانا خطرناک ہے ۔ بعض طواف کرنے والے اس کے اوپر پیر رکھ دیتے ہیں ۔ کیا اس عمل سے ان کے طواف کو کوئی نقصان پہونچتا ہے ؟
جواب : کوئی اشکال نہیں ہے ، لیکن عمداً اس پر پیر نہ رکھیں ۔
سوال ۷۶۶ ۔ اگر انسان ہنگام طواف دوسروں کے احرام پر پیر رکھ دے اور جانتا ہو کہ یہ کام صاحب احرام کی اذیت و آزار کا باعث ہے ، اس کے طواف کا کیا حکم ہے ؟
جواب : طواف کو کوئی نقصان نہیں پہونچتا لیکن عمداً ایسا کام نہ کرے ۔
سوال ۷۶۷ ۔ اہلسنت حجاج ہنگام طواف جب حجر الاسود کے محاذی پہونچتے ہیں تو ہاتھوں کو بلند کر کے تکبیر کہتے ہیں اس کے بعد اپنے طواف کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں ۔ کیا یہ اس عمل کی علماء شیعہ کی نظر کے مطابق بھی شفارس ہوئی ہے ؟
جواب : اس کام کی شفارس نہیں ہوئی ہے ۔
سوال : ۷۶۸ ۔ کبھی طواف کرتے وقت نا محرم کے بدن سے بدن مس ہو جاتا ہے کیا یہ طواف کے لئے مضر ہے ؟
جواب : طواف باطل نہیں ہے اور نہ کفارہ لازم ہے حتی اگر خدا نخواستہ عمداً ہو لیکن شیطان کے دام سے بچنا چاہیے ۔
سوال ۷۶۹ ۔ اعمال حج کی اہمیت کے پیش نظر بالخصوص طواف اور نماز طواف بعض حجاج بعض اعمال کو ہر چند کوئی نقص نہ ہو احتیاطاً چند بار انجام دیتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب : وسواس میں مبتلا نہ ہونا چاہئے لیکن انجام عمل احتیاطی وسوسہ کے بغیر بلا مانع ہے۔
سوال ۷۷۰ ۔ ایک حاجی مناسک عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد متوجہ ہوا کہ اس کا وضو باطل تھا ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : لازم ہے طواف اور نماز طواف کی صحیح وضو کے ساتھ تکرار کرے ۔ ایسی صورت میں اس کا عمرہ صحیح ہوگا ۔

طواف میں نیابت ۳ ۔ نماز طواف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma