عرفات میں وقوف کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۲ ۔ عرفات میں وقوف ٣ ۔ مشعر الحرام میں وقوف

سوال ٩٨٣ ۔ کیا '' عرفات '' '' مشعر '' اور '' منی '' کے لئے تعیین شدہ حدود اور جو علامتیں نصب کی گئیں ہیں مناسک حج کے لئے معتبر ہیں ؟

جواب : ہاں معتبر ہیں .

سوال ٩٨٤ ۔ ایک شخص نے وقوف اختیاری عرفات کو درک کیا ( نویں کو ظہر سے غروب تک عرفات میں تھا ) لیکن مشعر جانے سے پہلے بیہوش ہوگیا ہے ، اگر اعمال حج کے آخر تک ہوش میں نہ آئے کیا تکلیف ہے ؟ اگر بیہوشی کے بعد اس کو اس کے ملک منتقل کردیں کیا حکم ہے ؟ اور چنانچہ ایام تشریق کے بعد ( تیرہویں ذی الحجہ کے بعد ) ماہ ذی الحجہ میں ہوش میں آجائے اور مکہ یا اپنے ملک میں ہو کیا کرے ؟

جواب : وقوف اختیاری عرفہ کا درک کرنا اس کے حج کی صحت کے لئے کافی ہے . پس اگر ہوش میں آجائے بقیہ اعمال بجالائے اور اگر بجا نہ لاسکے نائب اختیار کرے شرط یہ ہے کہ اعمال کا وقت باقی ہو ، اس صورت کے علاوہ اس کے حج کی صحت میں اشکال ہے اور احرام سے باہر آنے کے لئے احتیاطاً عمرۂ مفردہ بجالائے .

سوال ٩٨٥ ۔ جس عورت کی عادت ماہانہ ٦  یوم ہے عادت کی حالت میں عمرۂ تمتع کے لئے محرم ہوتی ہے چھٹی ذی الحجہ کو کہ اس کی عادت کا چھٹا دن ہے پاک ہو جاتی ہے اور غسل کے بعد اعمال عمرہ بجالاتی ہے اور حج تمتع کے لئے محرم ہوتی ہے لیکن نویں کو ظہر کے وقت عرفات میں دھبّہ دیکھتی ہے اور اس کو نہیں معلوم کہ دھبہ جو اس نے دیکھا ہے دس دن کے بعد تک دکھائی دے گا تاکہ اس کو استحاضہ شمار کرے اور اس کے پہلے کے اعمال صحیح ہوں ، یا دس دن کے پہلے قطع ہو جائے گا تاکہ احکام حیض جاری ہوں . اس کا وظیفہ کیا ہے ؟ اگر اسی فرض میں مشعر میں خون کا دھبہ دیکھے اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : چنانچہ مکمل طور پر پاک ہوگئی ہو اس کا عمرہ پاک ہونے کے ہنگام صحیح ہے اور بعد میں دھبہ دیکھنا اس کے لئے مضر نہیں ہے ( کیونکہ طہر متخلِّل بنا بر اقوی حیض کا حکم نہیں رکھتا ہے ) بنا بر این دس دن سے مراد دو خون ملا کر ہے نہ کہ دو خون کے درمیان واقع ہونے والے طہر کو ضمیمہ کر نے کے ساتھ ہے .

سوا ل ٩٨٦ ۔ پہلے کے مفروضہ سوال میں اگر عرفات یا مشعر میں دھبّہ دیکھا اور اسی وقت یقین حاصل ہوگیا کہ خون حیض ہے اور پہلے اعمال عمرہ بجالاتے وقت پاک نہ تھی ، اس کے پیش نظر کہ وقوف اختیاری یا اضطراری کا وقت باقی ہے لیکن مکہ واپس ہونے اور اعمال عمرۂ تمتع بجالانے کے لئے وقت نہیں ہے اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : لازم ہے حجّ افراد کی طرف عدول کر ے اور اتمام حج کے بعد عمرۂ مفردہ بجالائے .

سوال ٩٨٧ ۔ وقوف عرفات کی نیت سے پہلے '' جبل الرحمة '' ( وہ پہاڑ جو عرفات کے وسط میں ہے ) پر چڑھنا مکروہ ہے یا اس کے بعد ؟

جواب : فقط وقوف کے وقت مکروہ ہے .

۲ ۔ عرفات میں وقوف ٣ ۔ مشعر الحرام میں وقوف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma