۸ ۔ مسائل حج سے مربوط دریافت کئے گئے فتاوے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۷ ۔ لقطہٴ ( گم شدہ ) حرم حج و عمرہ میں چالیس اہم اور مبتلا بہ مسائل

سوال ۱۳۷۸ ۔ ایک شخص مراجع عظام میں سے کسی کا بھی مقلد نہیں ہے اور اب تقلید کرنا چاہتا ہے ، اس مدت میں مکہ بھی گیا ہے ، کیا اس کی عبادات صحیح ہیں .
جواب : اس وقت اس کا وظیفہ جس کی تقلید کرنا ہے ،اگر اس کے اعمال اس مرجع کے فتویٰ کے مطابق ہو ں صحیح ہے .
سوال ۱۳۷۹ ۔ مسجد الحرام میں ایسے قرآن موجود ہیں کہ ان میں سے بعض کے اوپر جملہ ” وقف للہ تعالیٰ “ لکھا ہوا ہے اور بعض کے اوپر یہ جملہ نہیں لکھا ہوا ہے ، برائے مہربانی مذکورہ قرآنوں کے بارے میں ذیل کے دو سوالوں کے جواب مرحمت فرمائیے ؟
الف ) حجاج کے درمیان مشہور ہے کہ جن قرآنوں پر جملہ مذکور مکتوب نہیں ہے ان کا اٹھانا جائز ہے ، کیا یہ بات صحیح ہے ؟
جواب : ان کا اٹھانا مربوط ذمہ داروں کی اجازت کے بغیر جائز نہیں ہے اور جن لوگوں نے بلا اجازت اٹھایا ہے لازم ہے انھیں ان کی جگہ پر واپس لوٹا ئیں .
ب ) بعض اوقات مسجد الحرام کے مسوٴلین جن قرآنوں پر جملہ مذکور مکتوب ہے حجاج کو ہدیہ کرتے ہیں ، کیا ایسے قرآنوں کا لینا جائز ہے ؟
جواب : کوئی اشکال نہیں ہے .
سوال ۱۳۸۰ ۔ کیا کوہ صفا و مروہ اور صحرا ء مشعر کے پتھروں کے ٹکڑوں کو بعنوان تبرک اٹھایا جاسکتا ہے ؟
جواب : صفا و مروہ سے پتھر اٹھانا جائز نہیں ہے اور مشعر سے اٹھانا بھی احتیاط اس کے ترک میں ہے .
سوال ۱۳۸۱ ۔ کبھی دیکھا جاتا ہے کہ بعض حجاج محترم بعنوان تبرک قبرستان بقیع کی تھوڑی سی خاک اٹھا کر اپنے ہمراہ ایران لے آتے ہیں ، کیا یہ کام شرعی نکتہ نظر سے صحیح ہے اگر جائز نہ ہو ان کا فعلی وظیفہ کیا ہے .
جواب : یہ کام جائز نہیں ہے اور احتیاط یہ ہے کہ اس کو واپس لوٹائیں .
سوال ۱۳۸۲ ۔ سال گزشتہ میرا ایک دوست کہ حج سے مشرف ہوا تھا دو پتھر کے ٹکرے غار حرا سے میرے لئے بطور ہدیہ لایا . میں نے پتھروں کو ایک مناسب جگہ پر رکھ دیا ہے اور ہر چند روز ایک مرتبہ ان کو بوسہ دیتا ہوں اور زیارت کرتا ہوں کیا یہ عمل شرک محسوب ہوتا ہے ؟
جواب : یہ کام ذاتاً حرام نہیں ہے لیکن چونکہ ممکن نہیں ہے بد خواہ افراد اس سے غلط نتیجہ اخذ کریں یا بدعت کے آغاز اور رواج پانے کا باعث ہو اس لئے اس کام سے اجتناب کریں .
سوال ۱۳۸۳ ۔ کیا بیرونی ممالک کے گوشت اور مچھلی کے پیک ڈبوں کا استعمال کرنا جو کہ مسلمانوں کے بازار منجملہ مکہ و مدینہ میں دستیاب ہیں اور بلکتے ہیں ، جائز ہے .
جواب : اگر معلوم نہ ہو کہاں سے وارد ہوئے ہیں یا معلوم ہو کہ اسلامی ممالک کے ہیں ، کوئی مانع نہیں ہے ، اور اگر یقین ہو کہ غیر اسلامی ممالک سے وارد ہوئے ہیں ، اس صورت میں اس سے استفادہ کرنا جائز ہے کہ وارد کرنے والا مسلمان ہو اور احتمال دیا جائے کہ اس نے شرائط ذبح شرعی کو احراز کیا ہے اور مسلمانوں کی دسترس میں قرار دیا ہے . یا اس کے اوپر جملہٴ ” ذبح شرعی “ مکتوب ہو .
سوال ۱۳۸۴ ۔ اگر کوئی شخص ایک مبلغ فارن کرنسی کسی کو دے اور اس کے عوض ایرانی پیسہ لے ، کیا حکم ہے ؟
جواب : اگر مخالف مقررات نہ ہو اور طرفین کی باہمی رضایت سے ہو کوئی اشکال نہیں ہے .
سوال ۱۳۸۵ ۔ جب مسجد الحرام کا کوئی حصہ نجس ہو جاتا ہے تو ماٴمور افراد اس طرح اس کی تطہیر کرتے ہیں کہ ابتداء عین نجاست کو برطرف کرتے ہیں اس کے بعد آپ قلیل کا ظرف اس نجس جگہ پر انڈیل دیتے ہیں اور تیسرے مرحلے میں انڈیلے ہوئے پانی کو جمع کرتے ہیں . تطہیر کے اس  طریقے سے انسان کو تمام مسجد الحرام کی نجاست کا یقین پیدا ہو جاتا ہے . کیا مفروضہ سوال میں مذکورہ پتھروں پر سجدہ کرنا جائز ہے .
جواب : تمام مسجد کی نجاست کا علم پیدا نہیں ہوتا ، اور شک پر توجہ نہ کرنا چائیے اور یہ بھی تطہیر کا ایک طریقہ ہے .
سوال ۱۳۸۶ ۔ اگر کوئی شخص مسجد الحرام یا مسجد النبی میں محتلم ہو جائے ، تیمم کے لئے کیا نیت کرے ؟
جواب : فوراً مسجد سے خارج ہو اور مسجد سے خارج ہونے کے لئے غسل جنابت کے بدلے تیمم کرے گا . مگر یہ کہ زمان خروج زمان تیمم سے کمتر ہو کہ اس صورت میں بلا تیمم فوراً خارج ہوگا .
سوال ۱۳۸۷ ۔ کیا حائض و جنب کا مسجد الحرام اور مسجد النبی کے توسیع یافتہ حصے سے عبور و مرور کرنا جائز ہے ؟
جواب : جائز نہیں ہے اور قدیم و جدید کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے .
سوال ۱۳۸۸ ۔ اگر بعض ورثہ دوسرے ورثہ کو ان کا سہم دئے بغیر اور کل مال ارث پر قبضہ  کر کے حج پر جائیں ان کے حج کا کیا حکم ہے ؟ ایسے افراد کے ساتھ صلہ رحم کرنا کیسا ہے ؟
جواب : اگر بعض ورثہ کا سہم میراث پرداخت نہ ہو بصورت مشاع بقیہ کے اموال میں رہے گا اور اس میں تصرف حرام ہے ، اور اگر اسی پیسہ سے حج پر جائیں اور لباس احرام اور قربانی مہیا کریں ، ان کا حج بھی اشکال رکھتا ہے اور جب تک بقیہ کا سہم میراث پرداخت نہ کریں وہ مال غصبی مال کا حکم رکھتا ہے ، اور اگر ایسے افراد کے ساتھ صلہٴ کرنا ان کی حرام پر جراٴت و جسارت کا سبب ہو ، جائز نہیں ہے ، اور اگر ترک صلہٴ رحم نہی عن المنکر کا باعث ہو واجب ہے . اور چنانچہ صلہٴ رحم اور اس کا ترک نہی عن المنکر میں کچھ تاثیر نہ رکھتا ہو . صلہٴ رحم کو ترک نہ کریں .
سوال ۱۳۸۹ ۔ حج کے فیش کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اگر صاحب فیش مستطیع نہ ہو یا حج واجب بجالا چکا ہو اور یہ کام قوانین و مقررات اسلامی کے مخالف نہ ہو تو کوئی مانع نہیں ہے .
سوال ۱۳۹۰ ۔ میرے والد نے وصیت کی ہے کہ ان کی جگہ حج پر جاوٴں جبکہ کچھ میراث بھی چھوڑ کر نہیں گئے ، کیا اس وصیت پر عمل کرنا واجب ہے ؟ کیا خود اپنے لئے مکہ جاسکتا ہوں اور کسی کو والد کی طرف سے حج بجالانے کے لئے اجیر کر سکتا ہوں کیا قربانی ان کے اور اپنے دونوں کے لئے واجب ہے ؟
جواب : اگر کوئی مال چھوڑ کر نہیں گئے تو آپ پر واجب نہیں ہے کہ ان کے لئے حج بجالائیں . اور اگر آپ مائل ہیں تو کسی کو وہاں پر نائب بنائیں کہ ان کے لئے حج بجالائے . اور آپ دونوں میں سے ہر ایک ایک قربانی ذبح کرے .
سوال ۱۳۹۱ ۔ ہمارے جیسے ملک میں کہ بہت سارے لوگ حج پر جانے کے لئے نوبت کے انتظار رہتے ہیں اور شاید اجل ان میں سے بعض کو حج پر جانے کی مہلت نہ دے ، کیا جائز ہے کہ کچھ لوگ دوسری اور تیسری مرتبہ یا اس سے زیادہ حج پر جائیں اور ان کی جگہ لے لیں ؟
جواب : بہتر ہے ان کے حال کی رعایت کریں .
سوال ۱۳۹۲ ۔ بعض مستطیع افراد کہ اپنا حج واجب بجا لا چکے ہیں معتقد ہیں کہ حج تکراری استحبابی کا ہزینہ کار خیر میں خرچ ہو اور بعض حج استحبابی انجام دینے پر مصر ہیں ، دونوں میں سے کون بہتر ہے ؟
جواب : اپنی جگہ پر ہر ایک خوب ہے .
سوال ۱۳۹۳ ۔ عسر و حرج سے مراد کہ جس کی طرف بعض مسائل میں آپ نے اشارہ فرمایا ہے کیا ہے ؟ مشقت و عسر و حرج شخصی معیار ہے یا نوعی ؟
جواب : عسر و حرج سے مراد شخصی ہے .
سوال ۱۳۹۴ ۔ کیا عمرہ و حج یا اس کے بعض مناسک کو باطل کرنے کا قصد ( قصد ابطال کے وقت بلا عمل کو آگے بڑھائے ) اس کے بطلان کا موجب ہے ؟
جواب : قصد ابطال موجب بطلان نہیں ہوتا .
سوال ۱۳۹۵ ۔ کاروانوں کی خدمت کرنے والے لباس احرام میں خدمت نہیں کرسکتے ہیں اور قصد رکھتے ہیں کہ بلا احرام عرفات و منی میں رہیں ، مکہ میں وارد ہونے کے لئے کیا کریں .
جواب : مکہ میں وارد ہونے کے لئے عمرہٴ مفردہ انجام دے سکتے ہیں اور حج کے لئے محرم نہ ہوں ، لیکن جو لوگ مستطیع ہیں اس کام کو قبول نہ کریں اور عمرہ و حج تمتع بجالائیں اور ہر صورت میں اگر حالت احرام میں معمولی سلا ہوا لباس پہنیں ، ان کا حج صحیح ہے ، لیکن لازم ہے کفارہ دیں .
سوال ۱۳۹۶ ۔ غسل احرام زیارت و مانند زیارت کس وقت تک معتبر ہے اور کن چیزوں سے باطل ہو جاتا ہے ؟
جواب : ایک دن تک معتبر ہے اور اگر حدث اصغر اس سے صادر ہو بقصد رجاء اس کا اعادہ کرے ، لیکن واجب نہیں ہے .
سوال ۱۳۹۷ ۔ کیا مسجد الحرام اور مسجد النبی کے بانیوں محافظوں اور خدمتگزاروں کے لئے طلب رحمت کرنا کہ زحمات فراواں برداشت کرتے ہیں ، جائز ہے ؟
جواب : ان کے لئے طلب ہدایت کیجئے .
سوال ۱۳۹۸ ۔ بعض حجاج موادّ خوراکی و مصرفی کا اپنا سہمیہ ( جیسے مشروب کیلا ، سنترہ ، سیب ، پنیر ، جوس ، صابون ، شیمپو وغیرہ ) جس کو انھوں نے دوران سفر استعمال نہیں کیا ہے اپنے ہمراہ ایران لیکر آتے ہیں ، اس کا کیا حکم ہے ؟ کیا ان چیزوں کا استعمال کرنا جائز ہے ؟
جواب : اس صورت میں کہ واقعاً سہمیہ کا پہلو ہو کوئی مانع نہیں ہے لیکن اگر صرف اباحہٴ تصرف کا پہلو رکھتا ہو کہ تصرف مباح ہے فقط وہیں مصرف کرنے کا حق رکھتے ہیں لیکن اپنے ساتھ لیجانا جائز نہیں ہے .
سوال ۱۳۹۹ ۔ مال حرام یا مال مشتبہ سے حج کرنا کیسا ہے ؟
جواب : مال حرام سے جائز نہیں ہے ، لیکن اگر اس کا مال حرام سے مشتبہ ہے لیکن اس کی حرمت کا یقین نہیں رکھتا ہے ، اس کو حج میں صرف کر سکتا ہے شرط یہ ہے کہ بنظر ظاہر محکوم بہ حلال ہو ، یعنی ظاہراً حلال طریقے سے حاصل کیا ہے .
سوال ۱۴۰۰ ۔ اعمال حج یا عمرہ میں شک کیا حکم رکھتا ہے ؟
جواب : اگر کسی عمل کے شروع کرنے کے بعد کہ اس کے بعد ہے شک کرے ، اعتنا نہ کرے. خواہ اس کے انجام دینے میں شک رکھتا ہو یا اس کے صحیح بجالانے میں شک رکھتا ہو .

۷ ۔ لقطہٴ ( گم شدہ ) حرم حج و عمرہ میں چالیس اہم اور مبتلا بہ مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma