ب ) طواف نساء

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
الف ) اعمال پنجگانہ مکہ کو مقدم رکھنا دوسرے سوالات

سوال ۱۱۸۵ ۔ کیا نائب پر لازم ہے منوب عنہ کی نیت سے طواف نساء بجالانے کے علاوہ اپنے لئے بھی طواف نساء انجام دے ؟
جواب : واجب نہیں ہے -
سوال ۱۱۸۶ ۔ طواف نساء میں نائب نیت کس طرح کر ے ؟
جواب : احتیاط یہ ہے کہ مافی الذمہ کی نیت کرے ہر چند مئوب عنہ کی نیت سے انجام دے سکتا ہے -
سوال ۱۱۸۷ ۔ کیا سعی کے چند دن بعد طواف نساء کیا جا سکتا ہے یا بلا فاصلہ سعی کے بعد بجالائے ؟
جواب : طواف نساء کو تاخیر میں ڈالنا بلا مانع ہے -
سوال ۱۱۸۸ ۔ ایک شخص نے فریضہٴ حج ادا کرنے کے بعد شادی کی اور خدا نے اس کو کئی فرزند عطا کئے ، اس کے بعد وہ متوجہ ہوا کہ طواف نساء نہیں بجالا یا ہے ، اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟ بیوی اور بچوں کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اگر مسئلہ سے ناواقف تھا تو بچے حلال زادے ہیں لیکن طواف نساء حتما انجام دے اور عقد مناکحت بر بنائے احتیاط واجب دوبارہ پڑھے -
سوال ۱۱۸۹ ۔ ایک مرد نے اپنی بیوی سے کہا : ” میرا وظیفہ طواف نساء ہے ، لیکن تم طواف رجال بجالاوٴ ! “ بیوی نے بھی اسی نیت سے طواف کیا ، کیا کفایت کرے گا ؟
جواب : چونکہ اس کی مراد حج سے مربوط وظیفہ کا انجام دینا تھا ، کو ئی مانع نہیں ہے - ( ہر چند بنام طواف رجال کسی چیز کا وجود نہیں ہے ) -
سوال ۱۱۹۰ ۔ ایک شخص مکہ سے واپس آنے کے بعد شک کرتا ہے کہ طواف نساء حج یا عمرہٴ مفردہ بجالایا ہے یا نہیں اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اگر اجمالاً وجوب طواف نساء کی طرف متوجہ تھا کہے گا انجام دیا ہے - اور اگر اس کے وجوب سے مطلع نہیں تھا ، احتیاط واجب یہ ہے کہ طواف نساء بجالائے اور اگر خود نہیں کر سکتا نائب اختیار کرے -
سوال ۱۱۹۱ ۔ کیا ترک طواف نساء از روئے جہل و نادانی ترک طواف زیارت و عمرہ کی مانند ہے کہ حج کا اعادہ کرے اور شتر قربانی کر ے؟
جواب : ترک طواف نساء مبطل حج نہیں ہے اور کفارہ بھی نہیں ہے لیکن جب تک کہ طواف نساء نہ کرے اس کی بیوی اس پر حرام ہے اور بر بنائے احتیاط واجب بیوی سے آمیزش موجب کفارہ ہے لیکن فراموشی اور مسئلہ نہ جاننے کی صورت میں کفارہ نہیں ہے -
مسئلہ ۱۱۹۲ ۔ ایک شخص نے طواف نساء سے پہلے اپنی بیوی سے ملا عبہ اور خوش فعلی کی اور از روئے شہوت اس کو ہاتھ لگایا ہے ، کیا کفارہ ہے ؟
جواب : بنا ئے بر احتیاط واجب کفارہ ہے لیکن فراموشی اور جاہل مسئلہ ہونے کی صورت میں کفارہ نہیں ہے -
سوال ۱۱۹۳ ۔ اگر نائب طواف نساء بجا نہ لا ئے ، فقط بیوی اس پر حرام ہوگی یا اس کے علاوہ مشغول الذمہ بھی ہے کہ حتی اگر فوت کر جائے لازم ہے اس کی طرف سے قضا کریں ؟
جواب : اس کا ذمّہ مشغول ہے ، خود حالت حیات میں انجام دے اور اگر نہیں کر سکتا ہے نائب بنائے -
سوال ۱۱۹۴ ۔ کیا طواف نساء بوڑھے مردوں اور عورتوں پر کہ عرفاً آمیزش جنسی کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں اور شادی نہیں کر تے ہیں اور ان لوگوں پر جو عنین اور نامرد ہیں واجب ہے ؟
جواب : سب پر واجب ہے -
سوال ۱۱۹۵ ۔ میاں بیوی مکہ معظمہ مشرف ہوئے اور مناسک حج بجالائے ، لیکن چونکہ عورت مرد کو پسند نہیں کرتی تھی طواف نساء اور اس کی نماز کو ترک کردیا اور شوہر بھی انہیں بجا نہیں لایا اور وطن واپس آگئے محرمیت اور گھر میں زندگی کرنے کے اعتبار سے ان زوجین کا کیا حکم ہے ؟
جواب : یہ زن و شوہر جب تک کہ واپس آکر طواف نساء اور اس کی نماز بجا نہ لائیں صرف باہم نزدیکی اور استمتاعات جنسی نہیں رکھ سکتے ہیں ، اور اگر خود نہیں کر سکتے ہیں تو طواف کے لئے نائب اختیار کریں ، یعنی ان لوگوں میں کسی سے جو مکہ جاتے ہیں خواہش کریں کہ ان کی نیابت میں طواف نساء اور نماز طواف نساء بجا لائیں -
سوال ۱۱۹۶ ۔ آیا اس سے مراد کہ آپ فرماتے ہیں : طواف نساء کے بغیر مرد و زن ایک دوسرے پر حلال نہیں ہیں ، صرف جنسی آمیزش ہے یا تمام استمتاعات کو بھی شامل ؟
جواب : ہر طرح کے استمتاع کو شامل ہے -
سوال ۱۱۹۷ ۔ اگر جس نے طواف نساء کو ترک کیا ہے اپنی بیوی کے ساتھ آمیزش کر ے اور لڑکا پیدا ہو کیا وہ لڑکا حلال زادہ ہے اور اسے ان کی میراث ملے گی ؟
جواب : ہر حالت میں اس کا فرزند مشروع اور جائز ہے اور ان کا وارث ہوگا -
سوال ۱۱۹۸ ۔ جس شخص نے طواف نساء نہیں کیا اور اس حالت میں اس نے ایک عورت سے عقد کیا ، کیا اس کا عقد صحیح ہے ؟
جواب : اس کا عقد باطل ہے ، اور چنانچہ اس کو حکم کا علم تھا وہ عورت اس پر حرام ابدی ہوگی -
سوال ۱۱۹۹ ۔ جو شخص عمرہٴ مفردہ کا طواف نساء بجا نہیں لایا ، اس کے بعد حج افراد بجالایا ہے کیا حج افراد کا طواف نساء کفایت کرے گا ؟
جواب : ہاں کفایت کرے گا -
سوال ۱۲۰۰ ۔ ایک شخص عمرہٴ مفردہ کا طواف نساء بھول گیا ہے اور عمرہٴ تمتع کے لئے محرم ہوا ہے طواف مذکور کو عمرہ تمتع بجا لانے کے بعد بجالائے یا اس کے پہلے ؟
جواب : اعمال عمرہ تمتع بجالانے کے بعد طواف مذکور بجا لا سکتا ہے اور اگر تاخیر کرے طواف نساء حج کافی ہے -
سوال ۱۲۰۱ ۔ ایک عورت جو کہ اعمال مکہ کو وقوف عرفات پر مقدم رکھتی ہے انجام سعی کے بعد حائض ہو جاتی ہے ، اس کا شوہر اسی وقت میں اس کی نیابت میں طواف نساء انجام دیتا ہے ، کیا یہ نیابت صحیح ہے ؟
جواب : ایسی نیابت صحیح نہیں ہے کیونکہ تقدیم اعمال مکہ اس شخص کے لئے جائز ہے جو خود اس کو انجام دینا چاہے -

الف ) اعمال پنجگانہ مکہ کو مقدم رکھنا دوسرے سوالات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma