۲۳ ۔ مجادلہ اور نزاع

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
۲۲ ۔ دروغ ( جھوٹ ) ، دشنام ( گالی بکنا ) اور تفاخر ۲۴ ۔ صحرائی حیوانات کا شکار

مسئلہ ۴۹۰ ۔ جدال حالت احرام میں منع ہے چنانچہ سورہ بقرہ کی آیہ مبارکہ ۱۷۹ میں اس کی طرف اشارہ ہوا ہے ، اور ” جدال “ سے مراد یہاں پر یہ ہے کہ خصومت و دشمنی کی بناء پر دوسرے کے سامنے کوئی بات ثابت کرنے کے لئے خدا کی قسم کھائے اور کہے : بلیٰ و اللہ ، خدا کی قسم یہی بات ہے یا کسی مطلب اور بات کی نفی کے لئے کہے : لا و اللہ ۔ نہیں خدا کی قسم بات یہ نہیں ہے اور عربی و فارسی اور دوسری زبانوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے بلکہ ہر وہ عبارت جو اس مفہوم کے لئے رسا ہو اور اس مفہوم کو ادا کرتی ہو حالت احرام میں حرام ہے  .
مسئلہ ۴۹۱ ۔ کلمہٴ لا اور بلیٰ اور تمام زبانوں میں اس کا مترادف جیسے نہ اور آری فارسی میں یا ہاں اور نہیں اردو میں کہنا جدال نہیں ہے بلکہ خصومت و مخالفت کی بناء پر کسی مطلب کو ثابت کرنے یا اس کی نفی کے لئے قسم کھانا جدال ہے  .
مسئلہ ۴۹۲ ۔ اگر غیر اللہ کی قسم ہو تو جدال کا حکم نہیں رکھتی  .
مسئلہ ۴۹۳ ۔ خدا کے بقیہ نام بھی لفظ جلالہ ” اللہ “ کا حکم رکھتے ہیں ( بناء بر احتیاط واجب )
بنا بر این اگر محرم مقام خصومت و مجادلہ میں کسی دوسرے کے مقابلے کسی بات کو ثابت یا اس کو رد کرنے کے لئے ” رحمن “ یا ” رحیم “ یا خالق آسمان و زمین وغیرہ کی قسم کھائے تو جدا ل محسوب ہوگا  .
مسئلہ ۴۹۴ ۔ ضرورت کے وقت محرم شخص کے لئے لفظ جلالہ ” اللہ “ یا بقیہ اسماء الہی کی قسم کھانا اثبات حق یا ابطال باطل کے لئے جائز ہے  .
مسئلہ ۴۹۵ ۔ جدال میں جھوٹی اور سچی قسم دونوں برابر ہے لیکن اگر قسم جھوٹی ہو تو پہلی ہی قسم میں اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے ، اور احتیاط یہ ہے کہ دو مرتبہ جھوٹی قسم کے لئے ایک گائے اور تین مرتبہ جھوٹی قسم کے لئے ایک اونٹ کفارہ دے ، اور اگر سچی ہو چنانچہ تین بار تکرار کرے اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے ، لیکن تین بار سے کم تر میں کفارہ نہیں ہے ، ہر چند حالت احرام میں نا شائستہ کام کیا ہے اس کے لئے لازم ہے کہ استغفار کرے  .
مسئلہ ۴۹۶ ۔ اگر محرم تین بار سے زیادہ سچی قسم کھائے جس قدر بھی ہو اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے مگر یہ کہ تین مرتبہ قسم کھانے کے بعد کفارہ دے دے کہ اس صورت میں اگر تین بار پھر جدال کرے تو لازم ہے کہ پھر ایک گوسفند کفارہ دے  .
مسئلہ ۴۹۷ ۔ اگر دس مرتبہ یا اس سے زیادہ جھوٹا مجادلہ کرے بنا بر احتیاط اس کا کفارہ ایک اونٹ ہے مگر یہ کہ تین بار یا زیادہ کے بعد کفارہ دے دے کہ اس صورت میں لازم ہے کہ پہلی مرتبہ گوسفند ، دوسری مرتبہ گائے اور تیسری مرتبہ شتر کفارہ دے  .
مسئلہ ۴۹۸ ۔ بہتر ہے کہ حالت احرام میں ہر طرح کی خصومت اور مجادلہ سے پرہیز کرے ، ہر چند قسم کے جملے ( کہ جن کا ذکر گزشتہ مسائل میں ہوا ہے ) اس میں نہ ہوں ، لیکن اظہار تنفر و بیزاری اور دشمنان اسلام سے براٴت نہ صرف یہ کہ احرا م کے لئے مضر نہیں ہے بلکہ کفار کے مقابلے مسلمانوں کے وظائف میں شامل ہے  .
مسئلہ ۴۹۹ ۔ اگر از روئے محبت ( نہ خصومت و دشمنی کی بناء پر ) کہے : بخدا قسم یہ کام نہ کرو یا کہے : ” خدا کی قسم رہنے دو میں یہ کام تمہارے لئے انجام دوں “ حرام نہیں ہے اور کفارہ بھی نہیں ہے  .

۲۲ ۔ دروغ ( جھوٹ ) ، دشنام ( گالی بکنا ) اور تفاخر ۲۴ ۔ صحرائی حیوانات کا شکار
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma