محرمات اور کفارات احرام کے دوسرے مسائل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
حرم کے درخت اور اس کی گھاس کا کاٹنا محرمات احرام سے متعلق استفتائات

مسئلہ ۵۲۳ ۔ محرمات احرام کہ موجب کفارہ ہیں ان میں سے کوئی ایک اگر مسئلہ کی نا واقفیت یا فراموشی یا غفلت کی بناء پر سرزد ہو تو کوئی کفارہ نہیں ہے اور محرم کے حج یا عمرہ کے لئے مضر نہیں ہے بجز صید ( شکار ) کہ اس میں ہر صورت میں کفارہ ہے
مسئلہ ۵۲۴ ۔ جو شخص جاہل مسئلہ ہونے کی وجہ سے یا حکم و موضوع دونوں کی فراموشی کے باعث یا بر بناء غفلت بعض محرمات احرام کو بجالا یا ہے ، کفارہ نہیں ہے مگر صید و شکار میں کہ اس میں ہر صورت میں کفار ہے ، بنا بر این بطور کلی غیر شکار میں اگر از روئے علم و عمد مرتکب محرمات احرام ہو ، کفارہ واجب ہے  .
مسئلہ ۵۲۵ ۔ اس حیوان میں جو کفارہ تقصیر کے لئے قربانی ہوتا ہے شرائط قربانی حج تمتع معتبر نہیں ہیں  . بنا بر این اس مقصد کے لئے خصی اور معیوب بکرے کی قربانی کی جا سکتی ہے  .
مسئلہ ۵۲۶ ۔ جو قربانیاں حاجی پر عمرہٴ تمتع میں بعنوان کفارہ واجب ہوئی ہیں احتیاط مستحب یہ ہے کہ مکہ میں ذبح کرے اور جو قربانیاں حج میں واجب ہوئی ہیں منیٰ میں ذبح کرے اور اگر ترک کیا اور اپنے وطن واپس لوٹ گیا تو وہاں قربانی کرے اور اس کے تمام گوشت کو فقیروں اور محتاجوں کو صدقہ دیدے  .
مسئلہ ۵۲۷ ۔ کفاروں کا مصرف صرف فقراء و مساکین ہیں اور احتیاط یہ ہے کہ غیر سادات کا کفارہ سادات کو نہ دیا جائے  .
مسئلہ ۵۲۸ ۔ کفاروں کی ادائیگی کو وطن واپسی تک تاخیر میں ڈالنا بلا مانع ہے ، بنا بر این گوسفند کے کفارہ کو اپنے وطن میں ذبح کر سکتا ہے تا کہ فقراء شیعہ میں صرف ہو  .
مسئلہ ۵۲۹ ۔ شخص فقیر اپنے کفارہ کے گوشت کو ان لوگوں کے مصرف میں جو اس کے واجب النفقہ ہیں نہیں پہونچا سکتا ہے ہر چند ضرورت مند ہوں  .
مسئلہ ۵۳۰ ۔ جس پر کفارہ واجب ہے اس کے لئے گوشت کفارہ کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے لیکن قربانی واجب یا مستحب کے گوشت سے صاحب قربانی کے لئے استفادہ کرنا جائز ہے  .

حرم کے درخت اور اس کی گھاس کا کاٹنا محرمات احرام سے متعلق استفتائات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma