مشعر الحرام میں وقوف کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
عرفات و مشعر میں وقوف کے احکام ٤ ۔ رمی جمرۂ عقبہ

سوال ٩٩٦ ۔ کچھ حاجی شب یازدھم ذی الحجہ عرفات سے عازم مشعر ہوتے ہیں راستے میں ان افراد سے جو وہاں ہیں پوچھتے ہیں کہ '' مشعر کہاں ہے '' ؟ جواب دیتے ہیں : '' یہی مشعر ہے '' وہ لوگ مطمئن ہو جاتے ہیں کہ وہاںمشعر ہے اور قصد وقوف کرتے ہیں اور وقت اضطراری وقوف مشعر گزرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ وہاں مشعر نہیں ہے ، ان کا فریضہ کیا ہے ؟

جواب : ان کا حج صحیح ہے .

سوال ٩٩٧ ۔ اگر قافلہ سالار کسی حاجی سے کہے : تمہارے لئے درک وقوف اختیاری مشکل ہے اور وہ شخص اس بات پر اعتماد کرلے اور وقوف اختیاری کو ترک کر دے ، کیا اس کے حج میں کوئی اشکال وارد ہوتا ہے ؟

جواب : مفروضہ سوال میں کوئی اشکال نہیں ہے .

سوال ٩٩٨ ۔ جو شخص نہیں جانتا کہ وقوف اختیاری مشعر بین طلوع صبح اور طلوع آفتاب ہے اور اس کو چھوڑ دے ، لیکن وقوف اضطراری کو انجام دے اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : جاہل قاصر ہونے کی صورت میں نہ مقصر کوئی مانع نہیں ہے .

سوال ٩٩٩ ۔ کیا ان خدمت گزاروں کی نیابت جو طلوع صبح سے پہلے عورتوں کے ہمراہ منیٰ جاتے ہیں لیکن طلوع آفتاب سے پہلے خود کو مشعر پہونچا دیتے ہیں اور وقوف رکنی مشعر کو درک کرتے ہیں ، صحیح ہے ؟

جواب : اگر عورتوں کے ہمراہ منیٰ جانا لازم ہے تو کوئی گناہ نہیں کیا ہے اور چنانچہ ذوی الاعذار ( صاحبان عذر ) سے نہ ہوں ( یعنی ان کا عذر عارضی ہو ) مفروضہ سوال میں ان کی نیابت اشکال نہیں رکھتی .

سوال ١٠٠٠ ۔ ایک شخص نے وقوف عرفات اور قوف شبانۂ مشعر کا کچھ حصہ درک کیا اور طلوع صبح سے پہلے اثاث دینے اور دوسرے کاموں کے لئے عمداً منی گیا ، اور قصد رکھتا ہے کہ دوبارہ مشعر واپس آئے ، لیکن منیٰ میں سوگیا اور وقوف اختیاری مشعر کو درک نہیں کرسکا ہے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : اس کا حج صحیح ہے اور اگر وقوف اضطراری روز مشعر کو بجالا سکتا ہے تو احتیاط یہ ہے کہ بجالائے ، اور اگر نائب ہے ، چونکہ عذر مذکور قابل پیش بینی نہ تھا اس کی نیابت بھی صحیح ہے .

سوال ١٠٠١ ۔ کیا مشعر میں وقوف کے لئے ایک نیت کافی ہے ، یا شب سے طلوع صبح تک وقوف کے لئے ایک نیت اور طلوع صبح کے بعد طلوع آفتاب تک ایک دوسری نیت لازم ہے ؟

جواب : سب کے لئے ایک نیت کافی ہے .

عرفات و مشعر میں وقوف کے احکام ٤ ۔ رمی جمرۂ عقبہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma