۶ ۔ تقصیر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
قربانی سے متعلق دریافت گئے فتاوے تقصیر سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے

مسئلہ ۱۱۲۲ ۔ واجب ہے حجّاج قربانی کے بعد اپنے سر کے بال تھوڑے کو تاہ کریں یا سر کے تمام بال مونڈ دیں ، اور اس عمل کے ذریعے احرام سے باہر آجائیں گے یعنی سلا ہوا لباس پہننا اور تمام محرمات احرام ان پر مباح ہو جائیں گے سوائے خوشبو اور عورت کے بعد کے اعمال میں ( جیسا کہ آئے گا ) یہ دونوں چیزیں ان پر حلال ہوں گی -
مسئلہ ۱۱۲۳ ۔ جو شخص تقصیر کے لئے سر مونڈنے کو منتخب کرتا ہے احتیاط یہ ہے کہ تمام سر کے بال مونڈے اور اس کے بعض حصّے پر قناعت نہ کرے -
مسئلہ ۱۱۲۴ ۔ سر یا ڈاڑھی یا مونچھ کے تھوڑے سے بال کوتاہ کرنا خواہ کسی بھی وسیلے سے ہو کافی ہے ( البتہ بال اکھاڑنے کے علاوہ ) لیکن صرف ناخن کاٹنا کافی نہیں ہے ( بر بنائے احتیاط واجب ) -
مسئلہ ۱۱۲۵ ۔ جن لوگوں کا پہلا حج ہے ، احتیاط مستحب سر مونڈنا ہے اور بعد میں ان دونوں کے درمیان مخیر ہیں -
مسئلہ ۱۱۲۶ ۔ بال مونڈنا مردوں سے مخصوص ہے اور عورتوں کے لئے سر کا بال مونڈنا جائز نہیں ہے ، صرف کچھ بالوں کا کوتاہ کرنا واجب ہے -
مسئلہ ۱۱۲۷ ۔ چونکہ تقصیر عبادات سے شمار ہوتی ہے قربت کی نیت کے ساتھ اور صرف اطاعت خدا کے لئے ہو اور ریا سے خالی ہو ، اس صورت کے علاوہ باطل ہے اور جو چیزیں اس فصل کے مسئلہ اول میں بیان ہوئی ہیں اس پر حلال نہ ہوں گی -
مسئلہ ۱۱۲۸ ۔ حاجی مخیر ہے کہ تقصیر کے لئے سر کے بال کو تاہ کرے یا صورت اور ڈاڑھی کے اور اگر سر و صورت میں کوئی بال نہیں ہے استرا سر پر پھیر ے گا اور ناخن چھوٹے کر ے گا ، اور اگر ناخن بھی نہ ہوں تو کافی ہے آہستہ سر پر استرا پھرائے -
مسئلہ ۱۱۲۹ ۔ ڈاڑھی مونڈنا تقصیر سے کفایت نہ کرے گا -
مسئلہ ۱۱۳۰ ۔ بغل کے نیچے کے بال یا بدن کے تمام بالوں کی تقصیر پر اکتفا کرنا اشکال رکھتا ہے -
مسئلہ ۱۱۳۱ ۔ محل حلق و تقصیر ” منیٰ “ ہے اور حالت اختیار میں کسی دوسری جگہ یہ کام جائز نہیں ہے -
مسئلہ۱۱۳۲ ۔ احتیاط یہ ہے کہ تقصیر کو بروز عید قرباں انجام دے ہر چند ایام تشریق کے آخر تک اس میں تاخیر جائز ہے ، لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ یہ کام شب میں انجام پائے -
مسئلہ ۱۱۳۳ ۔ واجب ہے منی کے وطائف سہ گانہ کو ترتیب وار انجام دے -
اول : رمی جمرہ - دوم : قبربانی - سوم : بال مونڈنا یا سر کے بال کچھ چھوٹے کرنا اور ناخن کاٹنا، اور اگر از روئے جہالت و نادانی یا فراموشی اس ترتیب کے برخلاف انجام دے ، اس کا عمل صحیح ہے -
حتی اگر عمداً خلاف ترتیب انجام دے گنہ گار ہے لیکن اس کے اعمال صحیح ہیں اور کفّارہ نہیں ہے -
مسئلہ ۱۱۳۴ ۔ واجب ہے بال مونڈنا یا کوتاہ کرنا طواف حج سے پہلے ہو ، اور اگر طواف کو عمداً تقصیر سے پہلے انجام دے لازم ہے تقصیر کے بعد اس کا اعادہ کرے اور ایک گوسفند ، کفارہ بھی دے ، لیکن اگر از روئے فراموشی یا نادانی اس کو مقدم کیا ہے ، کفارہ نہیں ہے ، لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کا تقصیر کے بعد اعادہ کرے اور اگر سعی کو بھی مقدم رکھے لازم ہے طواف کی طرح اس کا بھی اعادہ کرے ، لیکن کفارہ نہیں ہے -
مسئلہ ۱۱۳۵ ۔ اگر قربانی کسی وجہ سے روز عید کے بعد ہو بر بنائے احتیاط یہ نہیں کرسکتا کہ تقصیر کر کے احرام سے خارج ہو اور اس کے بعد قربانی کر ے ، بلکہ لازم ہے قربانی و تقصیر اور اس کے بعد کے اعمال کے درمیان ترتیب کی رعایت کرے ، اور اگر اس حکم کی رعایت نہ کرے ، اس کا عمل باطل نہیں ہے لیکن گنہ گار ہے -
مسئلہ ۱۱۳۶ ۔ اگر قربانی کے لئے نائب کرے جب تک نائب قربانی نہ کرے تقصیر نہیں کر سکتا ہے ، لیکن چنانچہ اس اعتقاد کے ساتھ کہ اس کے وکیل نے قربانی کردی ہے تقصیر کرے اور بعد میں معلوم ہو کہ وکیل نے ابھی قربانی نہیں کی ہے تقصیر مذکور کافی ہے ، بلکہ اگر تقصیر کے بعد ، اعمال مکہ کو نائب کے قربانی کرنے کے گمان کے تحت انجام دیا ہو ، کفایت کرے گا اور اعادہ لازم نہیں ہے -
مسئلہ ۱۱۳۷ ۔ واجب ہے حلق یا تقصیر ” منی “ میں ہو اور جو عمداً یا جہلاً اور نسیاناً ” منیٰ “ میں تقصیر نہ کرے ، واجب ہے منی واپس آئے اور اس وظیفہ کو انجام دے ، اور اگر واپس آنا ممکن نہیں ہے ، یا شدید مشقت ہے ، جہاں کہیں بھی ہے انجام دے ، لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ بصورت امکان اپنے بال منیٰ بھیج دے اور مستحب ہے وہاں دفن کرے -
مسئلہ ۱۱۳۸ ۔ جو شخص جانتا ہے کہ اگر سر کے بال مونڈے گا زخمی ہو جائے گا ( اور بدن کا زخمی کرنا حالت احرام میں خلاف احتیاط ہے ) احتیاط یہ ہے کہ اول سر کے تھوڑے بال کوتاہ کرے پھر اپنے سر کے بال مونڈ ے -
مسئلہ ۱۱۳۹ ۔ لازم نہیں ہے انسان خود اپنے سر کے بال کوتاہ کرے ، بلکہ اگر دوسرے کو بھی اس کام کا حکم دے کافی ہے ؛ خواہ شیعہ ہو یا سنی اور ہر حالت میں خود نیت کرے کہ مثلا حجة الاسلام کے لئے تقصیر کرتا ہوں قربةً الی اللہ -
مسئلہ ۱۱۴۰ ۔ جو محرم دوسرے کے سر کے بال مونڈنا یا کوتاہ کرنے کا قصد رکھتا ہے پہلے خود تقصیر کرے اور احرام سے خارج ہو -

قربانی سے متعلق دریافت گئے فتاوے تقصیر سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma