دوسرے سوالات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
قرائت نماز کی اصلاح مستحبی طواف

سوال ۸۰۵ ۔ اگر کوئی عورت اذکار نماز کو اتنی بلند آواز سے پڑھے کہ نا محرم سنے تو کیا حکم ہے؟
جواب : کوئی مانع نہیں ہے لیکن بہتر ہے کہ آہستہ تر پڑھے ۔
سوال ۸۰۶ ۔ ایک شخص کا وضو طواف کے بعد باطل ہوجاتا ہے لیکن شرمندگی کی وجہ سے وضو نہیں کرتا ہے اور اسی طرح نماز طواف پڑھ لیتا ہے اور اس کے بعد سعی و تقصیر کر کے احرام سے خارج ہو جاتا ہے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : لازم ہے نماز اور سعی و تقصیر دوبارہ بجالائے ۔
سوال ۸۰۷ ۔ معلّم کا روان جس نے اپنی نماز فرادیٰ پڑھی ہے کیا اسی نماز کو یومیہ نمازوں کی طرح افراد کارواں کے لئے جماعت کے نیت سے امامت کرسکتا ہے ؟
جواب : بنا بر احتیاط واجب نماز طواف کو با جمات نہیں پڑھ سکتا ہے ۔
سوال ۸۰۸ ۔ کیا طواف اور نماز طواف کے درمیان کوئی مستحبی نماز یا مستحبی عبادت بجالانا جائز ہے ؟
جواب : احتیاط یہ ہے اس کو ترک کرے اور نماز طواف بجالائے ۔
سوال ۸۰۹ ۔ کبھی مقام ابراہیم کی پشت پر بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ ہے اور چونکہ مرد اور عورتیں ایک دوسرے کے کنارے ہیں کبھی کبھی دھکّے لگتے ہیں اگر خوف فساد نہ ہو تو کیا نماز طواف کو اس سے کوئی نقصان پہونچتا ہے ؟
جواب : مفروضہ سوال میں نماز کو کوئی نقصان نہیں پہونچتا ۔
سوال ۸۱۰ ۔ کیا طواف اور نماز طواف کے درمیان دو رکعت نماز کے بقدر فاصلہ رکھنا اشکال رکھتا ہے اور اصولاً کتنا فاصلہ مضر ہے ؟
جواب : اتنی مقدار مضر نہیں ہے اور میزان ، مبادرت عرفیہ ہے اور تاخیر نماز کی صورت میں اعادہٴ طواف لازم نہیں ہے ۔
سوال ۸۱۱ ۔ ایک شخص چاہتا ہے کہ مقام ابراہیم کی پشت پر قرائت قرآن ، مستحبی نمازیں اور دعائے توسّل انجام دے جبکہ مسجد الحرام کی دوسری جگہوں پربھی ان امور کا انجام دینا ممکن ہے ، دوسری طرف کثرت جمعیت کے باعث جو لوگ نماز طواف واجب پڑھنا چاہتے ہیں ان کو جگہ کی قلت کا سامنا ہے ، کیا یہ کام جائز ہے ؟
جواب : یہ کام مزاحمت کی صورت میں جائز نہیں ہے ، بلکہ مسجد الحرام کے دوسرے حصوں میں یہ امور انجام دے سکتا ہے کیونکہ مسجد الحرام کے تمام حصے فضیلت رکھتے ہیں ۔
سوال ۸۱۲ ۔ مناسک میں آپ نے فرمایا ہے نماز طواف کو طواف کے بعد بلا فاصلہ بجالانا چاہئے ، نماز کی فوریت طواف کے بعد وضعی ہے یا تکلیفی ہے اور اگر کوئی شخص طواف کے ایک گھنٹہ بعد نماز پڑھے تو کیا حکم ہے ؟
جواب : ظاہراً حکم وضعی ہے اور اگر عمداً زیادہ فاصلہ پیدا کرے تو احتیاط یہ ہے کہ طواف کا اعادہ کرے اور اس کے بعد نماز طواف بجالائے ۔

قرائت نماز کی اصلاح مستحبی طواف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma