چوتھی فصل نذری حج

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
تیسری فصل مستحبی حج پانچویں فصل حجّ بذلی ( بخششی )

مسئلہ ۲۰۷ ۔ جو شخص عاقل و بالغ ہو اور از روئے قصد و اختیار حج بجا لانے کی نذر کرے تو اس پر حج واجب ہے لیکن زوجہ کی نذر بغیر شوہر کی اجازت کے اگر اس کے حق سے منافات رکھتی ہے تو صحیح نہیں ہے مثلا یہ کہ بیوی شوہر کی ہم سفر ہو
مسئلہ ۲۰۸ ۔ اگر کسی عورت نے شادی سے پہلے حج بجالانے کی نذر کی ہو تو شادی کے بعد فریضہٴ حج کی ادائیگی کے لئے شوہر کی اجازت لازم ہے اور شوہر کو حق ممانعت حاصل ہے
مسئلہ ۲۰۹ ۔ اگر نذر حج کرے اور اس کے لئے زمانہ کی تعیین نہ کرے تو اس کو تاخیر میں ڈال سکتا ہے ( لیکن احتیاط یہ ہے کہ زیادہ تاخیر میں نہ ڈالے ) اور اگر اس کے لئے زمانہ معین کیا ہے تو واجب ہے اسی میں انجام دے اور اگر عمدا انجام نہ دے تو کفارہ دینا لازم ہے اور احتیاط یہ ہے کہ حج کی بھی قضا کرے ( ۱ ) کفارہٴ نذر مانند کفارہ روزہٴ ماہ رمضان است
مسئلہ ۲۱۰ ۔ جب کوئی شخص نذر کرے کہ اگر اس کی فلاں حاجت پوری ہوگئی تو حج بجا لائے گا اور حاجت روا ہونے سے پہلے دنیا سے چلا جائے تو نذر کی قضا لازم نہیں ہے ، لیکن اگر حاجت روا ہونے کے بعد دنیا سے چلا جائے ، تو اس کے ورثہ قضا کریں یا اس کے لئے اجیر کریں اور احتیاط یہ ہے کہ اس کے پیسے کو ورثہ کی رضایت سے ( اگر سارے بڑے ہوں ) اصل ترکہ سے ادا کریں

تیسری فصل مستحبی حج پانچویں فصل حجّ بذلی ( بخششی )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma