ب ) حجّ تمتع

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
الف ) عمرہٴ تمتع حجّ تمتع کے شرائط

حج تمتع درج ذیل اعمال پر مشتمل ہے
۱ ۔ مکہ سے احرام باندھنا
۲ ۔ نویں ذی الحجہ کو ظہر سے لیکر غروب تک عرفات میں وقوف کرنا یعنی ٹھہرنا
۳ ۔ روز عید قربان طلوع فجر سے لیکر طلوع آفتاب تک مشعر الحرام میں وقوف کرنا اور وہاں پر رہنا
۴ ۔ منیٰ جانا اور رمی جمرہ عقبہ ( یعنی ساتھ چھوٹے پتھر اس جگہ پر کہ آخر منیٰ میں ہے اور اس کا نام جمرہ عقبہ ہے مارتے ہیں )
۵ ۔ عید قربان کے دن منیٰ میں قربانی کرنا ( دسویں ذی الحجہ )
۶ ۔ حلق یا تقصیر یعنی بال منڈوانا یا سر اور ناخن کا تھوڑا چھوٹا کرانا لیکن صرف ناخن پر قناعت نہ ہو مذکورہ چھ اعمال بجالانے کے بعد بیوی اور خوشبو کے علاوہ جو چیزیں احرام کی وجہ سے اس پر حرام ہوگئی تھیں حلال ہو جائیں گی
۷ ۔ سات بار خانہٴ کعبہ کا طواف ( اس طواف کو طواف زیارت کہتے ہیں )
۸ ۔ دو رکعت نماز طواف پڑھنا
۹ ۔ صفا و مروہ کے درمیان سعی ( رفت و آمد )
جب یہ دونوں اعمال بھی انجام پا جائیں تو خوشبو بھی مُحرِم پر حلال ہو جائے گی
۱۰ ۔ خانہ کعبہ کے اطراف دوسرا طواف بجا لائے ، اس طواف کو طواف النساء کہتے ہیں
۱۱ ۔ دو رکعت نماز طواف النساء
یہ دونوں عمل انجام دینے کے بعد بیوی بھی اس پر حلال ہو جائے گی
۱۲ ۔ دوبارہ منیٰ لوٹنا اور گیارہویں اور بارہویں شب ( اور بعض حالات میں تیرہویں شب ) وہاں اقامت کرنا
۱۳ ۔ رمی جمرات سہ گانہ ( یعنی گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کو منیٰ میں موجودہ تینوں مقامات پر سات پتھر مارنا کہ ان تینوں مقامات کو جمرہ اولیٰ ، جمرہٴ وسطی اور جمرہٴ عقبہ کہتے ہیں
بارہویں ذی الحجہ کو ظہر کے بعد یہ اعمال انجام دے کر مکہ پلٹ سکتا ہے اور اس کا حج تمام ہے یہ تھے عمرہٴ تمتع کے پانچ اور حج تمتع کے تیرہ اعمال کہ ان کے جزئیات کی شرح آئندہ مسائل میں بیان ہوگی
مسئلہ ۲۲۷ ۔ لازم نہیں ہے کہ حاجی تمام احکام حج کو سفر حج سے پہلے جانے اور کافی ہے کہ عمرہٴ تمتع اور حج تمتع کی نیت کرے ، یعنی جس عبادت کو خدا نے اس پر واجب کیا ہے اس کو انجام دینے کی نیت کر لے اور ہر ایک عمل کی تفصیل عمل کے وقت معلم کاروان یا رسالہٴ مناسک حج سے دریافت کرے اور پھر عمل کرے البتہ سفر حج سے پہلے اعمال حج کو سیکھنا اور معلوم کرنا بہتر اور مطابق احتیاط ہے

الف ) عمرہٴ تمتع حجّ تمتع کے شرائط
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma