طواف کے دوروں کی تعداد میں شک

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
طواف میں قِران احکام طواف سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے

مسئلہ ۷۳۴ ۔ اگر طواف سے فارغ ہونے کے بعد طواف کے دوروں کی تعداد یا شرائط طواف مانند وضو وغیرہ میں شک کرے اعتناء نہ کرے گا  -
مسئلہ ۷۳۵ ۔ اگر ” حجر اسود “ تک پہونچے کے بعد شک کرے سات دور بجالایا ہے یا آٹھ دور ، یا بیشتر ، اعتناء نہ کرے ، اور اس کا طواف صحیح ہے  - اسی طرح اگر وسط دور میں شک کرے کہ ساتواں دور ہے یا بیشتر ، اس دور کو تمام کرے ، اور اس کا طواف صحیح ہے  -
مسئلہ ۷۳۶ ۔ اگر آخر دور یا وسط دور میں شک کرے چھ دور بجالایا ہے یا سات دور اس کا طواف احتیاط واجب کی بناء پر باطل ہے ، اس کو چھوڑ کر پھر سے طواف کا آغاز کرے اسی طرح ہر اس مورد میں کہ ایک طرفِ شک سات دور سے کمتر ہو ، لیکن طواف مستحب میں ان موارد میں کمتر پر بنا رکھے گا اور طواف کو کامل کر ے گا اور اس کا طواف صحیح ہے  -
مسئلہ ۷۳۷ ۔ شخص کثیر الشک کہ طواف میں زیادہ شک کرتا ہے اپنے شک کی طرف اعتناء نہ کرے اور جو پہلو اس کے لئے مناسب تر ہے اس کو اخذ کرے ، مثلاً اگر پانچ اور چھ کے درمیان شک کرے ، چھ پر بنا رکھے گا اور اگر سات اور آٹھ کے درمیان شک کرے سات پر بنا رکھے گا  -
مسئلہ ۷۳۸ ۔ گزشتہ مسائل میں ظن و گمان شک کا حکم رکھتے ہیں ، لازم ہے مطابق حکم شک عمل کرے  -
مسئلہ ۷۳۹ ۔ کوئی مانع نہیں ہے کہ انسان طواف کے دوروں کو شمار کرنے کے لئے ساتھی یا اپنے ہمراہی پر اعتماد کرے ( ا س صورت میں کہ فرد مورد اعتماد ہو )
مسئلہ ۷۴۰ ۔ بعض لوگ طواف کے دوروں کو یاد رکھنے کے لئے دعائے توسل وغیرہ شروع کرتے ہیں تاکہ ساتویں معصوم تک پہونچیں  - یہ کام مناسب نہیں ہے بالخصوص اگر بآواز بلند پڑھی جائے ، بہتر ہے دوسرے اذکار سے استفادہ کیا جائے  -

طواف میں قِران احکام طواف سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma