تقسیم اور مصرف گوشت قربانی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
شرائط حیوان قربانی قربانی میں نیابت

مسئلہ ١٠٥٥ ۔ مستحب ہے قربانی کے تین حصے کریں : ٣  ١ اپنے لئے اور ٣  ١ کو راہ خدا میں فقراء اور ضرورتمندوں کو صدقہ دے . اور ایک سوم کو دوستوں اور مومنین کو ہدیہ کرے . البتہ لازم نہیں ہے کہ گوشت کو تین حصون میں بطور مساوی تقسیم کیا جائے . لیکن اس کا ایک حصہ فقیر کو دینا واجب ہے . لیکن اس میں سے کچھ کھانا واجب نہیں ہے ؛ ہر چند موافق احتیاط ہے .

مسئلہ ١٠٥٦ ۔ قربانی کا گوشت تمام فقراء مسلمین کو خواہ شیعہ خواہ اہل سنت دیا جاسکتا ہے لیکن غیر مسلمان اور نا صبیوں ( جو ائمہ سے عداوت رکھتے ہیں ) کو دنیا اشکال رکھتا ہے .

مسئلہ ١٠٥٧ ۔ احتیاط یہ ہے کہ جب تک افراد نیا زمندمنیٰ میں ہوں گوشت قربانی میں کو منیٰ سے خارج نہ کریں .

مسئلہ ١٠٥٨ ۔ مسلمان ایسا کام کریں کہ قربانی کا گوشت استعمال ہوجائے اور برباد نہ ہو . اور بعض سالوں کی طرح دفن کرنے یا جلانے کے لئے مجبور نہ ہوں کیونکہ یہ کام اسراف ہے اور حرام ، اور دستورات اسلام کے مخالف ہے ، اور چنانچہ منیٰ میں مستحقین نہ ملیں لازم ہے گوشت قربانی کو تمام اسلامی ممالک میں لیجائیں اور فقراء و مومنین کے درمیان تقسیم کریں ، اور چنانچہ اس کام کے لئے ہزینہ لازم ہو لازم ہے حکومت اسلامی یا لوگ اس کو ادا کریں .

مسئلہ ١٠٥٩ ۔ چنانچہ تلاش و کوشش کے بعد گوشت قربانی استفادہ کرنے کی کوئی راہ نہ ملے اور اس کو تلف کرنے کے مجبور ہوں ، اس صورت میں لازم ہے وقتی طور پر منی میں قربانی کرنے سے صرف نظر کریں اور اس کا پیسہ علیحدہ رکھ دیں اور اپنے وطن پہونچنے کے بعد قربانی کریں اور اگر کوئی مورد اعتماد ادارہ قبول کرے کہ قربانی کو آداب شیعہ کے مطابق وہاں ذبح کرے اور اس کے گوشت کو دوسرے علاقوں کے محرومین کے لئے بھیجے تو کوئی مضائقہ اور مانع نہیں ہے ، اور حال حاضر میں ،موجود قربا نگاہوں کہ ساری منیٰ کے باہر ہیں اور اپنے وطن میں رنج کرنے کے درمیان مخیّر ہے . اور یہ حکم اس وقت تک ہے جب تک گوشت ( سالہائے اخیر کے مانند ) باہر بھیجا جائے اور مصرف ہو .

مسئلہ ١٠٦٠ ۔ مسئلہ قبل کے فرض میں قربانی کو باقیماندہ ذی الحجہ میں انجام دے . اور اگر اس کی واپسی میں دیر لگے نائب اختیار کرے اور چنانچہ اس سال کے ماہ ذی الحجہ میں کامیاب نہ ہو ، سال آئندہ ایام عید قربان میں انجام دے .

مسئلہ ١٠٦١ ۔ موجودہ قربان گاہوں میں قربانی کرنا کافی ہے ہر چند حال حاضر میں ساری قربان گاہیں حدود منی کے باہر ہیں ، اور لازم نہیں ہے مخفیانہ مکہ یا منی ٰکے کسی گوشے میں قربانی کریں یا بعد کے ایام کے لئے چھوڑ دیں ، بلکہ یہ کام موجودہ شرائط میں اشکال سے خالی نہیں ہے .

مسئلہ ١٠٦٢ ۔ حیوانات کے ذبح کرنے کے لئے مشینی وسائل سے استفادہ کرنا بلا مانع ہے ، لیکن لازم ہے شرائط شرعی ذبح کی رعایت کی جائے ، جیسے رو بقبلہ ہونا اور بسم اللہ کہنا . ( جیسا کہ رسالۂ توضیح المسائل مسئلہ ٢٢٢٣ میں شرح دی گئی ہے )

مسئلہ ١٠٦٣ ۔ احتیاط یہ ہے کہ قربانی کرنے والا قربانی کے جانور کی کھال کو نہ بیچے اور اس کو اپنے استعمال کے لئے محفوظ رکھے اور اس کی قیمت فقراء کو دے .

شرائط حیوان قربانی قربانی میں نیابت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma