٥ ۔ قربانی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک جامع حج
رمی جمرات سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے شرائط حیوان قربانی

مسئلہ ١٠٣٤ ۔ واجبا ت حج سے پانچواں واجب اور واجبات منی سے دوسرا واجب قربانی ہے بہترین قربانی شتر متوسط گائے اور سادہ ترین گوسفند ہے اور تین مذکورہ حیوان کے علاوہ کوئی اور جانور کافی نہیں ہے ، اور صرف ان لوگوں پر واجب ہے جو حج تمتع بجالاتے ہیں اور ان کے علاوہ پر واجب نہیں ہے .

مسئلہ ١٠٣٥ ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ ایک قربانی فقط ایک نفر کے لئے ہے حتی بحالت ضرورت ، اور اگر چند افراد صرف ایک قربانی پر قادر ہوں احتیاط یہ ہے کہ قربانی بھی کریں اور روزہ بھی رکھیں جو کہ قربانی کے بدلے ہے جس کی طرف بعد میں اشارہ کریں گے . لیکن مستحب قربانیوں میں کہ بروز عید قربان انجام دیتے ہیں کوئی مضائقہ  نہیں ہے کہ کم یا زیادہ افراد ایک قربانی کریں .

مسئلہ ١٠٣٦ ۔ بہتر ہے قربانی کو روز عید ذبح کریں لیکن تیرہویں تک اس کو تاخیر میں ڈالنا بھی جائز ہے .

مسئلہ ١٠٣٧ ۔ اگر عذ ر کی وجہ سے یا بلا عذر اور از روئے عمد قربانی کو تاخیر میں ڈالے واجب ہے آخر ذی الحجہ تک اس کو انجام دے اور اگر انجام نہ دیا ہو تو نائب کرے کہ سال آئندہ انھیں ایام عید میں اور اسی جگہ انجام دے اور اس کا حج باطل نہیں ہے .

مسئلہ ١٠٣٨ ۔ قربانی بھی عبادات سے ہے اور لازم ہے بہ نیت خالص اور بقصد اطاعت پروردگار انجام پائے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ رمی جمرہ عقبہ کے بعد انجام پائے .

مسئلہ ١٠٣٩ ۔ قربانی کم سے کم ایک گوسفند ہے اور جتنا زیادہ ذبح کر ے کافی ہے . روایت میں وارد ہوا ہے کہ رسول خدا ایک سفر حج میں سو اونٹ اپنے ہمراہ لائے ٦٣ اونٹ کی اپنی طرف سے اور بقیہ اونٹ حضرت علی علیہ السلام کی طرف سے قربانی کی .

مسئلہ ١٠٤٠ ۔ قربانی حج کے لئے بھینس جائز ہے لیکن بہتر اس کا ترک کرنا ہے .

مسئلہ ١٠٤١ ۔ گوسفند قربانی کی قیمت حج میں طفل محرم کے ولی کے ذمہ ہے .

مسئلہ ١٠٤٢ ۔ حج بذلی میں قربانی پیسہ دینے والے کے ذمے ہے ، لیکن کفارے اس کے ذیمّہ نہیں ہیں ، ہر چند احتیاط مستحب یہ ہے کہ کفارات غیر عمدی کی ادائگی کرے اور اگر باذل ( پیسہ دینے والا ) قربانی کا پیسہ نہ دے حج واجب نہ ہوگا مگر یہ کہ واپسی پر اس کی زندگی کی گاڑی چلے کہ اس صورت میں حج اس پر واجب ہوگا اور قربانی کے بدلے روزہ رکھے گا .

رمی جمرات سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے شرائط حیوان قربانی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma